دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پالتو جانوروں کی کورونا سیمپلنگ کی جانے لگی

اب تک کوئی مثبت رپورٹ موصول نہیں ہوئی

لاہور میں پالتو جانوروں کی کورونا سیمپلنگ کی جانے لگی،، چڑیا گھر، سفاری اور جلو پارک کے ڈھائی سو جانوروں کے ٹیسٹ ہو چکے،، اب تک کوئی مثبت رپورٹ موصول نہیں ہوئی

شہریوں کیلئے اچھی خبر، آپ کے گھر میں موجود پالتو جانور میں کورونا کی علامات ہیں تو پریشان مت ہوں،، جانور کو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لائیں اور اس کا مفت ٹیسٹ کروائیں

سفید ٹائیگرز کے دو بچوں کی کورونا سے موت کے شبہ پر پالتو جانوروں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے

یونیورسٹی میں ماہر ڈاکٹرز احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جانوروں کے گلے یا ان کے پاس ہونیوالے اسٹول کا سیمپل لیتے ہیں

ڈاکٹر فیصل محمود، ویٹرنری ڈاکٹر، جو بھی شخص پالتو جانور لاتا ہے، کوئی علامت ہو تو ہم ٹیسٹ لے لیتے ہیں جو جانور فرینڈلی ہوں ان کا سوئیب لیا جاتا ہے

ڈائریکٹر یونیورسٹی کے مطابق لاہور زو، جلو اور سفاری پارک کے ڈھائی سو سے زائد جانوروں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں،

جن میں سے کوئی موذی وائرس میں مبتلا نہیں
طاہر یعقوب، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز،

جانوروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود ان کے کیپرز کا بھی چیک اپ کیا گیا، کوئی رہورٹ مثبت نہیں ہے
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کے سیمپلز کی پی سی آر مشین میں جانچ پڑتال کی جاتی ہے،

تین سے چار گھنٹوں میں رپورٹ موصول ہوتی ہے،۔

About The Author