سنٹرل پنجاب کا پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا کامیاب دفاع
پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فاتح ٹیم نے 184 رنز کا مطلوبہ ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چمچماتی ٹرافی اپنے نام کی۔
عبید شاہد 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر موسیٰ عظیم 34 اور راجہ بلاج 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اوپنر شمائل حسین 35 اورآلراؤنڈر عامر حسن 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شیراز خان نے 29 اور محمد رفیق نے 23 رنز بنائے۔
سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن اور اویس علی نے بالترتیب 34 اور 37 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد شوبان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر فاسٹ باؤلر ابتسام الرحمٰن کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
اُدھر عرفات احمد کوایونٹ کے 5 میچوں میں 312 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سنٹرل پنجاب کے عبید شاہد 6 میچوں میں 116 کی اوسط سے 348 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بلے باز رہے۔
انہوں نے ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں۔
سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن 6 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین باؤلر قرار پائے۔
وکٹوں کے پیچھے 8،8 شکار کرنے پر سنٹرل پنجاب کے التمش عباس اور سدرن پنجاب کے عدنان شاہد کو مشترکہ طور پر بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے احمد حسین کو ٹورنامنٹ میں 7 کیچز تھامنے پر بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی