بے گھر افراد کیلئے خوشخبری آ گئی،،، ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان چار ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔۔۔
نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعلی آفس میں ہوئی
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے مطابق
دس ارب کی لاگت سے آٹح سو کنال پر چار ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، اپارٹمنٹس کا قبضہ دینے کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال
ایل ڈی اے کرے گا، بینک آف پنجاب قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا،
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس کیلئے مختص اراضی پر سڑکوں، واٹر سپلائی، سیوریج
زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کیلئے بیس ارب کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے
اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا ستائیس لاکھ روپے ہو گی، بکنگ صرف دس فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جا سکے گی
مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے سات بینکوں کا کنسورشیم قائم کر دیا گیا ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،