جنوری 4, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی کے علاوہ سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر محمد مزمل،امیر شاہد ڈرگز کنٹرولر راجن پور،

ڈاکٹر خلیق انور ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر جام پور اور محمد بلال اشرف ڈرگز انسپکٹر تحصیل روجھان نے شرکت کی۔

اس موقع پر 28مختلف نوعیت کے کیس پیش کئے گئے۔جن کی مکمل سماعت کی گئی۔سماعت کے بعد 11کیسز کو ڈرگ کورٹ بھیجا گیا،معمولی نوعیت کے 7کیسز کو وارننگ دی گئی

جبکہ10کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات رکھنے والے

میڈیکل اسٹوز مالکان کا تجربہ کار اور لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے۔بغیر لائسنس اور غیر معیاری ادویات رکھنے والے کسی بھی رعائیت کی مستحق نہیں۔

ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام ڈرگز انسپکٹرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈرگز کی کوالٹی اور معیار کو بہتر کریں.


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

طالب علموں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ادبی سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی روشنی ای میگزین کا آغاز کر رہی ہے ۔یہ باتیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم راجن پورملک مسعود ندیم نے روشنی ای میگزین انتظامیہ کے خصوصی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سکول سربراہان کو ہدایات کی جاتی ہے کہ روشنی ای میگزین کو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ کرام اور

طلبا ہر ماہ کی 10 تاریخ تک بذریعہ واٹس ایپ چیف کوارڈنیٹرکو ارسال کیا کریں۔ اس سلسلے میں چوہدری محمد نواز چیف کوارڈنیٹرتمام سربراہان ادارہ سے رابطہ رکھیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کی سکولز لائبریریز کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ضلع بھر کے ہائی سکولز میں لٹریری سوسائٹیز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے کوارڈنیٹرز سید مشتاق رضوی راجن پور،

محمد شفیق ساجد جام پور اور میڈم آسیہ فدا روجھان سے جبکہ فوکل پرسن میڈم نگہت جاوید نے اور معاون کوارڈنیٹر شبیر شاہد مہروی اور

حافظ کامران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راجن پور سے جاری ہونے والا روشنی ای میگزین ان شاءاللہ مثالی میگزین ہوگا۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

” پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021“پروگرام کے لیے ضلع راجن پور میں رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے ۔

خواہشمند افراد اپنی رجسٹریشن 02 مارچ تک کرا سکتے ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹ کونسل ڈیرہ غازی خان نعیم اللہ نے ایک ملاقات کے دوران بتائیں۔

ضلع راجن پور میں آرٹ کونسل کی جانب سے مقابلہ جات 3اور 4مارچ کو منعقد کرائے جائیں گے ۔

تمام مقابلہ جات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ” پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ 2021“ پروگرام سے نوجوانوں کی صلاحیتیں

مزید نکھر کے سامنے آئیں گی۔ اس پروگرام کی زیادہ سے زیادہ آگاہی مہم چلائی جائے۔

ضلعی سطح پر گائیکی ،میوزیکل انسٹرومنٹ،شاعری،افسانہ نویسی اور فائن آرٹ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔

 


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈی جی کینال، داجل کینال میں پانی کی فراہمی،مگر ناجائز طریقے سے پانی حاصل کرنے لفٹ پمپ

پیٹر والوں کی موجیں ٹیل کے کسان،کاشتکار،چھوٹے زمیندار تاحال مشکلات کاشکار
تفصیلات کیمطابق عرصہ تین ماہ سے بند تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی

کینال جو کہ لاکھوں انسانوں اور جانداروں کو جہاں پینے کا پانی مہیاء کرتی ہے وہیں لاکھوں ایکڑ رقبے پر موجود فصلات کو بھی سیراب کرتی ہے

محکمہ انہار کے افسران اوروزیر آپباشی کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کے سبب بند تھی اب کسانوں کے شدید احتجاج کے

بعد بڑی مشکل سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جو کہ بہت کم ہےمگر بدقسمتی سے بااثر اور ناجائز طریقے سے پانی حاصل کرنے والوں نے

لفٹ پمپ اور پیٹر لگا ٹیل کے کسانوں،کاشتکاروں اور چھوٹے زمینداروں کی حق تلفی کرتے ہوئے پانی ناجائز طور پر لینا شروع کر رکھا ہے

جس کے سبب ٹیل کے اور دور درازعلاقوں کے غریب و مجبور اور بے بس کسان ، کاشتکار اور چھوٹے زمیندار تاحال مشکلات کاشکارہیں

اس سلسلے میں متاثرہ کسانوں، کاشتکاروں نے متعلقہ حکام سے ناجائز اور غیر قانونی لفٹ پمپس اور پیٹروں کو فوری طورپر ہٹانے

اور انکو لگانے والوں کیخلاف بھر پور اورموثر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹیل کے کسان بھر پورطور پر نہروں میں چھوڑے گئے

کم پانی کے سبب بہتر طور مستفید ہوسکیں.

About The Author