ن لیگ کو دھچکا لگ گیا، الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی
ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بطور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی
لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے
الیکشن کمیشن کے اعتراض پر رقم جمع کرانے کیلیے تیار ہوں، دوران سماعت تحریک انصاف کی جانب سے پرویز رشید پر عطاءالحق قاسمی کی غلط تقرری کے فیصلے کو بھی بطور اعتراض شامل کیا گیاhttps://dailyswail.com/2020/12/31/51452/
وکیل اعتراض کنندہ نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ پرویز رشید نے عطاءالحق قاسمی کی غلط تقرری کی
اس فیصلے کی روشنی میں پرویز رشید کو نوٹس دیے ،جن کا جواب نہیں دیا گیا
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرمختصر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی
اور ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے
لیگی رہنماء کے وکلا نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔۔
مزید سٹوریز
ایبولا وائرس پھیلنے کا خطرہ: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا
اعتمادکاووٹ:وزیراعظم کو کتنے ارکان کی حمایت درکار؟