دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔روزانہ کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔روزانہ کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا۔کاروباری لوگوں نے بجلی پر چلنے والا کاروبار بند کردیا۔ ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں،واپڈا کیوجہ سے غریب کاروباری لوگوں کے لاکھوں کا نقصان۔زیادہ تر علاقوں میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے بجلی جنریٹر پر کاروبار منتقل کئے۔مسلسل بجلی بندجبکہ بلوں میں اووربلنگ ، ،کاروباری اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،محکمہ واپڈا کے خلاف عوام سراپا احتجاج ،ڈیرہ کے منتخب نمائندے خاموش تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن ڈیرہ عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، مختلف فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہیں تو دوسری طرف آئے روز فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔مسلسل بجلی بندش اور مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر ہوچکے ہیں ،واپڈاکے حکام صارفین کو دوگنا بل بھیج رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب ڈیرہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریںاور اس کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،
٭٭٭
اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کاروائی التوا کا شکار ہو کر ر ہ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود اتائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کاروائی التوا کا شکار ہو کر ر ہ گئی،سینکڑوں کی تعداد میں چلنے والے اتائیوںکے کلینک شفا کے نام پر موت بانٹنے میں مصروف ہیںان اتائی اڈوں پر ہر قسم کے علاج کے علاوہ ڈلیوری سمیت تمام تر آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں جہاں آئے روز کسی نہ کسی کی موت ہو جاتی ہے۔لیکن اس کے باوجود نہ تو قانون حرکت میں آتا ہے اور نہ ہی محکمہ صحت کی ضلع بھر میں کوئی رٹ دکھائی دیتی ہے ،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے حالیہ کاروائیوں کے بعد نامور ڈاکٹرز کے نام استعمال کرنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے جن کی آڑ میں غیر مستندداور ان پڑھ افراد علاج معالجہ کے نام پر سرعام انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف عمل ہیں ،اور باعث تشویش امر یہ ہے کہ چند روز قبل کی اعلی انتظامیہ نے ڈیرہ میں خفیہ اور اعلانیہ کاروائیوں کا جو آغاز کیا تھا اس کے بھی تاحال کوئی نتائج سامنے نہیں آئے، اور صورتحال بدستور جوں کی توں ہے۔
٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں مضر صحت اشیاءکی کھلے عام فروخت جاری ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے دی ، مضر صحت اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی ادارہ تیار نہیں، مضر صحت تیل ،گھی ،باسی ،گلی سڑی اور بدبو دار سبزیوں سے تیار سموسے پکوڑوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں تیار ہونے والے سموسے پکوڑے اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کے علاوہ باسی ،گلی سڑی اور بدبو دار مضر صحت ، سبزیوں اور ناقص وغیر معیاری گھی کا استعمال دھڑلے سے کیا جارہاہے ، چند پیسوں کی خاطر شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے ان دکانداروںکے خلاف کارروائی کرنے میں خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، ان مضر صحت اور غیر معیاری اشیاءکے استعمال سے روزانہ درجنوں شہری متاثر ہو رہے ہیں ، جبکہ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی ، کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مضر صحت اشیاءکی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
بھنڈی کے کاشتکارفصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے بھنڈی کے کاشتکاروں سے کہاہے کہ بھنڈی کے کاشتکارفصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں ‘بھنڈی توری کی فصل پر بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ ہونے سے نقصان پہنچتاہے اس سے نمٹنے کیلئے کانفیڈارمحلول استعمال کریں‘ بھنڈی توری کی فصل پر مرجھاﺅ کی بیماری کی وجہ سے پودے کی جڑی سوکھنا شروع ہوجاتی ہے حملہ شدید ہوجائے تو پودے مر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول کیلئے فصلوں کا مناسب ہیرپھیر اور جلدپانی جذب کرنیوالی زمین میں فصل کی کاشت اہم ہے‘ بھنڈی توری پیلا روگ کی بیماری کے حملہ سے پتے کی رگیں اور پھل پیلاپڑجاتاہے۔
٭٭٭
تمام ترشادہ پھلوں کو اس وقت توڑاجائے جب ان میں مناسب خوشبو‘ مٹھاس اور رنگ بن جائے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے باغبانوں وکاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت اورسنبھال کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاہے اور کہاہے کہ تمام ترشادہ پھلوں کو اس وقت توڑاجائے جب ان میں مناسب خوشبو‘ مٹھاس اور رنگ بن جائے جبکہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب مٹھا س کی مقدار زیادہ اور کھٹاس کم ہو اس وقت پھل کو درخت سے الگ کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے حکام نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ پھل کی توڑائی مناسب طریقے سے کی جائے ورنہ پھل جلد گل جائے گا اورمارکیٹ میں کم قیمت پائے گا نیز پھل ہمیشہ قینچی کی مددسے توڑاجائے اورپھل کی ڈنڈی پھل کے کندھوں کے برابر رکھ کر کاٹی جائے ورنہ دوسرے پھل زخمی ہوں گے اسی طرح اونچائی سے پھل سیڑھی کی مدد سے اتاراجاناچاہئیے اوردرخت کے اوپر چڑھ کر پھل نہ توڑا جائے اورٹوکریوں یا کریٹوں میں ڈال کر ایک جگہ اکٹھاکیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اگرپھل کا چھلکا زخمی نہ ہو اور چوٹ نہ لگے تو پھل دیر تک اچھی حالت میں سٹورکیاجاسکتاہے اس لئے پھل توڑتے وقت پھل کو زخمی ہونے سے بچایاجائے اور خیال رکھیں کہ درخت کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے۔
٭٭٭
مقامی شکاریوں کاجنگل میں خوفناک اژدھا سے آمنا سامنا ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونین کونسل ملانہ کے نواحی علاقہ کچہ میں دوران شکا ر مقامی شکاریوں کاجنگل میں خوفناک اژدھا سے آمنا سامناہوگیا عینی شاہدین کے مطابق اژدھا کی لمبائی 12سے15فٹ کے درمیان ہوگی ،شکاریوں نے اژدھاکولاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے مددسے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کچہ میں مویشی چرانے والے چرواہے محمدرمضان نے بتایاکہ یہ اژدھامیری ایک بھینس کاروزانہ دودھ پی جاتاتھا اس کا بتاناتھاکہ میری ایک بھینس روزانہ دوپہرکے وقت جنگل میں کچھ وقت کیلئے غائب ہو جاتی تھی میں نے جنگل میں مذکورہ اژدھا کوبھینس کی ٹانگوں سے لپٹ کرتھنوں سے دودھ پیتے دیکھا ہے ،
٭٭٭
اشیائے خوردونوش ،دودھ ،گوشت اوردیگردکانوں کی چیکنگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ فوڈ ڈیرہ نے ملاوٹ شدہ اشیاءکے خلاف کاروائیوں میں اشیائے خوردونوش ،دودھ ،گوشت اوردیگردکانوں کی چیکنگ کی گئی ۔ اس موقع پرمحکمہ فوڈڈیرہ کے ذمہ داران نے گوشت، دودھ اوردیگراشیاءمیں ملاوٹ کرنے پرمتعدددکانداروں کوچالان کیااوربعض اشیاءکو تلف بھی کیاگیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمدحیات خان نے میڈیا کو بتایاکہ ملاوٹ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں کیوں کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔ ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔لوگوں کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی کے لیے محکمہ فوڈ ہرموقع پراپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
٭٭٭
نامعلوم مسلح ملزمان دکاندارکوزخمی کرکے اس سے 6ہزارروپے سے زائد کی رقم چھین کر فرارہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انڈسٹریل اسٹیٹ درابن خورد کے سامنے دونامعلوم مسلح ملزمان دکاندارکوزخمی کرکے اس سے 6ہزارروپے سے زائد کی رقم چھین کر فرارہوگئے ، گومل یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پرانڈسٹریل اسٹیٹ کے سامنے دکان میں موجوددکاندارفاروق بلوچ سکنہ چاہ لدھیڑادرابن خوردسے سرشام دونامعلوم مسلح ملزمان نے اس کا بٹوہ جس میں 6ہزار 550روپے اورقومی شناختی کارڈ تھا چھین لیا۔ اس دوران مزاحمت پر ملزمان نے دکاندار فاروق بلوچ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااورموقع سے فرارہوگئے ، گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دونامعلوم ملزمان کے خلاف 394-392PPCکے تحت درج کرلیاہے جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیاپرایک ڈکیت کے پکڑے جانے اوریونیورسٹی تھانے کے ایس ایچ او مختیارحسین کوخراج تحسین کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں دریں اثناء ڈکیت گروپ کی وارداتوں کاسلسلہ اب ملانہ ونواحی علاقوں سمیت درابن خوردتک پہنچ چکاہے جبکہ ان وارداتوں کے دوران مزاحمت پراب تک یونیورسٹی تھانہ کی حدودمیں 2افرادبے دردی سے قتل جبکہ متعددزخمی ہوچکے ہیں۔
٭٭٭
سردار گردیپ سنگھ کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے فیصلہ کی مکمل حمایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ ساﺅتھ ریجن نے سردار گردیپ سنگھ کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے فیصلہ کی مکمل حمایت کی ہے ۔ ڈیرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ ساﺅتھ ریجن کے جنرل سکریٹری عرفان جوزف، انفارمیشن سیکرٹری ارون ہنس راج،سابق ممبر ضلع کونسل حنیف جان نے کہا کہ گردیپ سنگھ کے خاندان نے جمہوریت پاکستان اور تحریک انصاف کے لیئے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان کے خاندان کے سردار سورن سنگھ کی ناحق جان گئی۔ سردار سورن سنگھ نے نہ صرف تمام اقلیتوں کے مفادات کا خیال رکھا تھا بلکہ انہوں نے مساجد کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کے جانشین سردار گردیپ سنگھ سینیٹربننے کے بعد انہی کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردار گردیپ سنگھ ایک عام ورکر ہیں انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ہم وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی سیکرٹری اقلیتی امور میڈم شنیلہ گل کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اہم فیصلہ کرکے تحریک انصاف کے ورکروں اور خصوصاً اقلیتی برادری کے دل جیت لیے ہیں۔ اس موقع پر اقلیتی برادری کی سرکردہ سماجی شخصیات عامر، خرم جانسن، مدن لال، راجہ رسال اور دیگر بھی موجود تھے۔
٭٭٭
دوبھائیوں پر فائرنگ ،ایک بھائی شدید زخمی،دوسرا بال بال بچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ملزمان کی دوبھائیوں پر فائرنگ ،ایک بھائی شدید زخمی،دوسرا بال بال بچ گیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب میں 18سالہ یوسف مروت ولد کشمیر خان سکنہ وانڈالالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اورمیرابھائی محمدطاہروالی بال میچ وانڈالالی میں میں موجودتھے کہ نسیم گل اورعالم گل ولدرحیم گل مرو ت سکنائے وانڈالالی آئے اورہم دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی فائرنگ سے میں بچ گیاجب کہ میرابھائی طاہرگولیاں لگنے سے زخمی ہوگیاجس کو سول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا ہماراملزمان سے خواتین پر تنازعہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

About The Author