دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خوبصورتی کے نام پر غیر معیاری کریموں کا دھندہ نہیں چلے گا

بازار میں جعلی کریموں کی فروخت کے شواہد ملے ہیں۔

خوبصورتی کے نام پر غیر معیاری کریموں کا دھندہ نہیں چلے گا، پنجاب حکومت کا کاسمیٹکس کنٹرول بل لانے کا فیصلہ۔

وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت، چیف ڈرگ انسپکٹر اور کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیر قانون راجہ بشارت اس حوالے سے کہتے ہیں کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کو قانونی دائرے میں لائیں گے۔

بازار میں جعلی کریموں کی فروخت کے شواہد ملے ہیں۔

پیسوں کی آڑ میں کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے نہیں دیں گے

کاسمیٹکس ایسوسی ایشن کے نمائندے مجوزہ قانون کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں

وزیر قانون نے اسٹیک ہولڈرز کی جائز تجاویز کو مجوزہ قانونی مسودے کا حصہ بنانے

کی یقین دہانی بھی کروائی

About The Author