دسمبر 31, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ، ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس

تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی

کراچی میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم عامر رضا اور احمد فاروق کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔

اسے آٹھ نومبر کو نشترپارک سے اغوا کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے بیان میں بتایا کہ ملزموں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ نشتر پارک میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان کے بعد گینگ ریپ کی دفعات شامل کی جائیں گے۔

About The Author