سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی زندگی کو خطرہ؟؟؟
حلیم عادل شیخ کے کمرے میں کنگ کوبرا کی انٹری۔۔۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے الزامات سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی قیادت پر لگا دیے۔
اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں سانپ کس کس نے دیکھا۔۔ حلیم عادل گواہ بھی لے آئے۔۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سی آئی اے سینٹر میں ان کے کمرے میں چار فٹ لمبا سانپ چھوڑا گیا۔
انہوں نے خود سانپ کو مارا اور پولیس اس کی گواہ ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا،، جس کا مقصد ان کی جان لینا تھا۔
حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو ان پر قائم مقدمہ میں دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت وکیل نے عدالت کو حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکلنے کے واقعہ سے آگاہ کیا۔
سانپ آیا یا چھوڑا گیا؟؟ اس پر عدالت نے سوال کیا کہ سانپ کیا کررہا تھا وہاں۔ سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے آپ نے ؟ آپ سیاسی باتیں باہر کیجئے گا آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں آپ محفوظ رہیں گے۔۔
پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی نہیں سیاسی انتقام کا کیس ہے۔ ان کی گاڑی پر حملہ ہوا۔ سیون اے ٹی اے لگانا بدنیتی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان نے انتخابی عمل میں مداخلت کی۔ تفتیشی افسر نے تین مارچ تک ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو پچیس فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،