دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

لسٹ Bون کا امتحان محکمہ پولیس میں ترقی کی پہلی سیڑھی ہے پولیس کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے لۓ لسٹ B ون کا امتحان لیا گیا

اور میرٹ پر پورا اترنے والے ہی محکمانہ ترقی کے حقدار ہوں گے۔ڈی پی او عمر سعید ملک۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی نگرانی میں محکمانہ ترقی کے لۓ لسٹ B ون کا امتحان لیا گیا جس میں پہلے سے A لسٹ میں پاس شدہ 172 کانسٹیبلان نے شرکت کی۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے لسٹ B ون کے امتحان میں شرکت کرنے والے

پولیس کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہر طرح سے میرٹ پر پورا اترنے والے ہی پولیس کانسٹیبلان اگلے مرحلے میں جاٸیں گے انہوں نے کہا کہ امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی جاۓ گی کیونکہ لسٹ ہاۓ کا امتحان

محکمہ پولیس میں ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے اور میرٹ پر پورا اترنے والے ہی پولیس کانسٹیبلان پرموشن کے حق دار ہوں گے انہوں نے کہا کہ

اپنے فراٸض منصبی ایمانداری سے ادا کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر جانفشانی سے کام کرنے کا عہد کریں۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جو پولیس کانسٹیبل میرٹ پر پورا اترے گا وہی B ون لسٹ میں درج ہو گا اور کسی بھی پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی جبکہ امتحان کی شفافیت اور میرٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وراثتی انتقال میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ

وہ اراضی ریکارڈ سنٹر، رجسٹری برانچ اور ریونیو دفاتر کے اچانک معائنوں کا سلسلہ شروع کریں گزشتہ روز ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ

انتقالات کے اندراج کو التواء میں رکھنے اور وراثتی جائیداد میں خواتین کو محروم کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے.

انہوں نے کہاکہ ریونیو افسران وراثتی انتقال کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں تاہم اندراج سے قبل ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے.

ریونیو افسران اپنے ذرائع سے بھی تصدیق کرائیں کہ انتقال میں کسی خاتون کو حق سے محروم نہیں رکھا گیا. کمشنر نے کہاکہ وراثتی انتقال کے معاملات اور شکایات فوری نمٹائی جائیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ میں مزید چار کروڑ روپے مالیت کا 630کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے موضع دراہمہ میں ساڑھے تین کروڑ روپے مالیت کا چار سو کنال اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے موضع بستی ارائیں میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے

مالیت کا دوسو تیس کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا. غیر قانونی طو رپر کاشت کی گئی گندم کی فصلیں ہل چلا کر ضائع کر دی گئیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

اور ناجائز قابضین سے ایک ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل کا احساس ہے داجل کینال میں نہری پانی کی فراہمی کیلئے

ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے اور فی ایکڑ زیادہ زرعی پیداوار کیلئے نہری پانی کا اہم کردار ہے.

انہو ں نے یہ بات اپنے آفس میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی
2
پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے نہری پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیں.

ڈیرہ غازیخان میں ڈی جی کینال کی ری ماڈلنگ، سٹرکچرز کی تعمیر، بھل صفائی اور ردوکوہیوں کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے تعمیراتی کام کرایا جا رہاہے

جس کی وجہ سے نہری پانی فراہم کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ا نہوں نے کہاکہ

تعمیراتی کام کا مقصد بھی کاشتکاروں کو مستقبل میں رودکوہیوں کے سیلاب کے نقصانات سے بچانا اور وافرمقدار میں ٹیل تک نہری پانی پہنچانا ہے.

انہوں نے کہاکہ کاشتکار تنظیمیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ان کی قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے.

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن
اقدامات کیے جائیں گے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی.

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے زیر التواء دو کیسز پر سماعت کی گئی. فریقین کا موقف سننے کے ساتھ حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے.

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور سرکاری نرخوں پرپھل، سبزیوں سمیت اشیائے خوردنوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر دیاگیاہے.

اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے

زمینداروں اور آڑھتیوں کو اپنا منافع رضا کارانہ طور پر کم کرنے کی ترغیب دی. انہوں نے آر ایچ سی سرور والی کا بھی دورہ کیا.

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی. ادویات اور ہسپتال کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر مہدی ملوف نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی اچانک معائنہ کیا

سروس سنٹر انچارج کی غیر حاضری اور دیگر معاملات پر ڈپٹی کمشنر کو تحریری رپورٹ پیش کر دی. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر دو دکانیں سربمہر کر دیں. پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دس ہزار
3
روپے جرمانہ بھی عائد کیا. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے بنیادی مرکز صحت ہیرو شرقی کا دورہ کرتے
ہوئے معاملات کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں سکیورٹی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقاد کیاگیا.

پنجاب پولیس، جیل پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ریسیکو1122، فائر بریگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر محکموں کے سٹاف نے عمارتوں کی تلاشی،

بارود کی نشاندہی، دہشت گردوں کو پکڑنے، زخمیوں کی طبی امداد اور دیگر کارروائی کا عملی مظاہرہ کیا.

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، یاسر اعجاز، میڈیکل آفیسر،محمد ایوب اوردیگر جیل سٹاف نے بھی موک ایکسرسائز میں حصہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرنے اور حوصلہ افزائی کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے

جس کے تحت صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے گائیکی، میوزیکل انسٹرومنٹ، شاعری، افسانہ نویسی اور فائن آرٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے رجسٹریشن اور درخواستیں 23فروری تک طلب کر لی گئی ہیں

ڈیر ہ غازیخان ڈویژن کے ہر ضلع، تحصیل، گاؤں اور قصبے کے نوجوان شرکت کر سکتے ہیں. داخلہ فارم آرٹس کونسل کی ویب سائیٹ کے علاوہ ڈی جی خان آرٹس کونسل سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ضلع ڈیرہ غازیخان میں گائیکی

اور میوزیکل انسٹرومنٹس کا مقابلہ 24فروری، شاعری افسانہ نویسی اور فائن آرٹ کا مقابلہ 25فروری کو نو بجے صبح ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ہو گا

پوزیشن ہولڈرز کا ڈویژن پھر صوبہ سطح پر مقابلہ ہو گا ضلعی مقابلوں میں پوزیشن لینے پر پہلا انعام دس ہزار،

دوسرا انعام سات ہزار اور تیسرا انعام پانچ ہزار روپے ہو گا. ڈویژن سطح پر انعامات بالترتیب پندرہ ہزار، دس ہزار اور پانچ ہزار روپے اور صوبائی سطح ؎پر

پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب دو لاکھ، ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا. یہ بات ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام محکمے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں کیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت ٹف ٹائلز،نالی سولنگ،روڈز اور دیگر شعبوں کے منصوبوں کی دی گئی

معیاد کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا.

About The Author