ٹائیفائیڈ سے بچاو مہم میں استعمال ہونیوالی ویکسین وائلز اور سرنجز لاہور کے ایک کباڑیے سے برآمد کر لی گئیںک
سرنجز اور ویکسین وائلز سے پلاسٹک دانہ بنانے میں ملوث گروہ کا انکشاف بھی ہوا ہے
متعلقہ حکام کی ملی بھگت یا معاملہ کچھ اور،،، پنجاب میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی جبکہ ویکسینیشن کیلئے استعمال ہونیوالی وائلز اور سرنجز کباڑیے کی دکان پر پہلے ہی پہنچ گئیں
نشتر ٹاون لاہور میں کباڑیے کی دکان سے استعمال شدہ ویکسین وائلز اور سرنجز کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
محکمہ صحت نے اس حوالے سے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر نے وائلز کی خریداری میں بڑے گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے
کیپٹن ریٹائرڈ عثمان، ،، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر، ایک گروہ بھی کام کر رہا ہے جو ملک بھر سے ایسی سرنجز اور وائلز خریدتا ہے، جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہو گا
رواں ہفتہ ہی شاہدرہ کے علاقہ میں ایک کباڑیے کے گودام سے پولیو ویکسین کی وائلز بھی برامد ہوئی تھیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب