دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برائلر کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

گذشتہ دس روز سے مارکیٹ میں برائلر گوشت کے نرخ ٹرپل سنچری سے اوپر ہیں

برائلر کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

فی کلو گوشت کی قیمت تین سو سولہ روپے تک جا پہنچی،، خریدار ہوں یا دکاندار،، سب ہی مرغی کی بڑھتی قیمتوں پر پریشان ہیں
لاہور کی معروف ٹولنٹن مارکیٹ،، جہاں روزانہ پنجاب بھر سے ساڑھے تین لاکھ کلو مرغی فروخت ہونے کیلئے پہنچائی جاتی ہے

گذشتہ دس روز سے مارکیٹ میں برائلر گوشت کے نرخ ٹرپل سنچری سے اوپر ہیں

عام شہریوں کے ساتھ ہوٹل مالکان بازار کی نسبت سستا چکن خریدنے کیلئے ٹولنٹن مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں، مگر یہاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کا سن کر مشکل سے دوچار ہو جاتے ہیں
واکس پاپس،،، رحیم احمد، مدثر خان، ہمارا ہوٹل ہے قیمت بڑھا نہیں سکتے لیکن گوشت کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیں مرغی کھانا ہی مشکل ہوگیا

مارکیٹ میں موجود تاجر کہتے ہیں کہ مرغی کی خوراک اور چوزے کی قیمت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں
محمد طارق، صدر ٹولنٹن مارکیٹ لاہور، ریٹ مقرر نہیں کرتے ہم تو اپنا مارجن رکھ کر مرغی فروخت کرتے ہیں ڈیمانڈ اور سپلائی متاثر ہے اس لئے قیمت زیادہ ہے

شہر میں مرغی کا گوشت تین روپے مہنگا ہونے کے بعد تین سو سولہ روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،، تاجروں نے بدھ کے روز برائلر کے نرخ چھ روپے مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے

About The Author