دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

بھرتی بورڈ کی زیر نگرانی ڈیرہ غازیخان پولیس میں بھرتی کے لیے مرحلہ وار دوڑ کے ٹیسٹ کا عمل جاری

ضلع پولیس،پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں بھرتی کے لیے جسمانی پیمائش میں کامیاب ہونے والے امیدواران کی مرحلہ وار دوڑ کا عمل چئیرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی

طارق عباس قریشی، ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ممبر بورڈ ایس پی عامر خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیسٹ لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایسے امیداوارن جو کسی ایمر جنسی کی وجہ سے دوڑ ٹیسٹ میں شامل نہیں ہو سکے ان کا دوڑ ٹیسٹ مورخہ16.02.2021 کو لیا جائے گا۔

چئیرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی طارق عباس قریشی، ڈی پی او عمر سعید ملک اور ممبر بورڈ ایس پی عامر خان نیازی امیدواران کی دوڑکے ٹیسٹ کے عمل کو خود مانیٹر کرتے رہے۔

ڈی پی او کی جانب سے امیدواران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی امیدوار جعل سازی نہ کرے اگر کوئی امیدوار جعل سازی کرتا پکڑا گیا

تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسکے علاوہ کوئی امیدوار کسی شخص کے جھانسے میں نہ آئے اور نہ کسی کو بھرتی کے عوض پیسے وغیرہ دے ، بھرتی کا تمام عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا


ڈیرہ غازیخان ۔۔۔
پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی، منشیات سمگلر گرفتار اور 5 کلو چرس برآمد۔

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور نے بتایا کہ

بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور نے دوران چیکنگ مشکوک شخص کو روک کر چھپائی گئی 5 کلو گرام چرس برآمد کر لی

ملزم صابر حسین ولد منظور حسین سکنہ ڈسکہ سیالکوٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔


*ڈیرہ غازیخان۔
موجودہ بدلتے حالات کے پیش نظر جدید دور میں جدید طریقہ تفتیش عمل میں لانے کے لئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تفتیشی آفیسران کے لئے تین روزہ سپیشل انوسٹی گیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔*

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، اے ایس پی تونسہ میر روحل اور دیگر نے تفتیشی آفیسران کو تفتیش کے متعلق بریفنگ دی۔

سپیشل انوسٹی گیشن کورس میں تفتیشی آفیسران کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ہم بہت سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات کو شہادتوں کی بنیاد پر مزید مضبوط کر سکتے ہیں اور جرائم میں ملوث ملزم کو سزا دلوا سکتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے تفتیشی آفیسران کو بہت سے تفتیش کے مختلف طریقہ کار کے متعلق بریفنگ دی اور تفتیشی آفیسران کی طرف سے تفتیش کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ موقع واردات پر کسی بھی شہادت کو معمولی نہ سمجھا جائے ہر ایک شہادت کا بغور جائز ہ لیا جائے اور موقع واردات سے ملنے والے شواہد کو اکٹھا کیا جائے اور ان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی آفسیران کو کسی بھی مقدمہ کو مضبوط کر نے کے لئے مختلف واردات ہائے کے متعلق شہادتیں اکٹھی کرنے کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے تین روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تفتیشی آفیسران کی تفتیش میں استعدار کار کو مزید بڑھانا ہے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے ہم آہنگ تفتیش عمل میں لائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہیڈ محمد والا پل پر شگاف کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو فوری مرمت کے احکامات جاری کیے

جس پر محکمہ نے شگاف بھرنے کا کام شروع کردیاکمشنر نے کہا کہ پل پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھتے ہوئے مرمت و بحالی کا کام کیا جائے

اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے رپورٹ دی جائے.

انہوں نے کہاکہ پل پر شگاف سے خوفناک حادثہ کا خدشہ ہے لہذا این ایچ اے متاثرہ جگہ پر سٹاف تعینات کرکے سفر محفوظ بنائے.

کمشنر کو این ایچ اے کے افسران نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پل کے شگاف کی مرمت کیلئے ٹیم نے کام شروع کردیاہے

اورپل کی ایک سائیڈ مرمت کرکے دوسرے حصہ پر کام شروع کیا جائیگااور دس روز کے اندر متاثرہ تمام جگہ کی مرمت کردی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے.

اب تک ایک ارب گیارہ کروڑ روپے مالیت کا 6100کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیاہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر کے رقبہ واگزار کرا رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے بتایاکہ

سرکاری رقبہ پر کاشت فصلوں پر ہل چلانے کے ساتھ ٹربائن ٹرانسفارمر اور دیگر آلات ضبط کیے جا رہے ہیں محکمہ ریونیو قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کررہا ہے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیپ فیز 1 پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30جون تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے

میپکو، سوئی گیس، پبلک ہیلتھ اور دیگر وفاقی محکموں کے پانچ سو منصوبوں پر 84کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے.

پاک پی ڈبلیو پروگرام کے 28منصوبوں پر نو کروڑ 81لاکھ روپے، میپکو کے 444منصوبوں پر 61کروڑ
2
67لاکھ روپے، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 26منصوبوں پر بارہ کروڑ 76لاکھ روپے اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے دو منصوبوں پر ساٹھ لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے.

ڈپٹی کمشنر آفس میں منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی.

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

متعلقہ محکمے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو باقاعدگی سے آگاہی دیں. رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کا تعاون حاصل کیا جائے.

انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونے چاہئیں جس کیلئے سکوپ آف ورک کے تحت کام کیا جائے. منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی اور گورنمنٹ شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں 18سے 26فروری تک سی ایس ایس کے امتحانات کا انعقاد ہو گا

جس کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیاہے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کیا

جس میں تیاریوں او رانتظامات کاجائزہ لیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقابلہ کے امتحان کیلئے طلباؤطالبات کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ ک

ی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے علاوہ 4500روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا.

انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر نے سکولز او راکیڈمی کا بھی دورہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخا ن نے نہم اور دہم سالانہ امتحان2021 کیلئے

آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا ترمیمی شیڈول جاری کر دیاہے.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے.

دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 27فروری سے پانچ مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم چھ مارچ سے سولہ مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثما ن احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان او ردیگر علاقوں کو رودکوہیوں کے سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے ڈی جی کینال کی ری ماڈلنگ کی جا رہی ہے.

کینال کی ڈی سیلٹنگ اور ری ماڈلنگ کر کے نہ صرف رودکوہیوں کے پانی کو کارآمد بنایا جاسکے گا بلکہ راجن پور اور پچادھ کے ٹیل کے علاقوں کو وافر مقدار میں نہری پانی کی فراہمی ممکن

ہو سکے گی. صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر نگرانی محکمہ انہار ڈی جی کینال کی ری ماڈلنگ پر بھاری مشینری کے ذریعے کام کر رہاہے.

حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان اور راجن پو رکے ڈپٹی کمشنرز کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور احمر نائیک نے کاشتکار تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ ڈی جی کینال کا دورہ کیا.

نہری پانی کی فراہمی کے ممکنہ طریقہ کار کے بارے میں موقع پر جائزہ لیاگیا. چیف انجینئر اور مقامی افسران نے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنرز نے کہاکہ منصوبہ کی تکمیل سے مستقبل میں رودکوہیوں کے پانی سے سائفن اور کینال کے سٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچ سکے گا.

محکمہ انہار دن رات کام کر کے بھاری مشینری کے ذریعے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے کام کر رہاہے.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی اولین ترجیح ہے کہ

وہ کاشتکاروں کو وافر مقدار میں بروقت نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائیں جس کیلئے محکمہ انہار ڈی جی کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبہ پر کام کر رہاہے.

انہوں نے کاشتکار تنظیموں کے عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹیل کے کاشتکاروں کو نہری پانی کی فراہمی کیلئے ہرممکن طریقہ کار استعمال کیا جائیگا.


ڈیرہ غازیخان

بارڈرملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان نے سنگین واردات میں ملوث چکرانی لادی گینگ کا سرگرم رکن اشتہاری راشد عرف راشی عرف مونگ پھلی کو ناکہ بندی کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.

ایس ایچ او سیمنٹ فیکٹری / کشوبہ نے بروقت کارروائی اور ناکہ بندی کر تے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا.

کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس محمد حمزہ سالک نے بتایاکہ راشد عرف راشی متعدد اورسنگین مقدمات میں مطلو ب تھا.

ملزم دوران ڈکیتی زخمی ہوا جس کو اس کے ساتھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے جا رہے تھے

بی ایم پی کے جوانوں نے کارروائی کی. ملزم کے ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے.

اشتہاری ملزم کابی ایم پی تھانہ سیمنٹ فیکٹری کی زیر نگرانی ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں علاج کرایا جار ہاہے

.
علاوہ ازیں ایس ایچ اوتھانہ بواٹا نصراللہ خان لغاری نے بین الصوبائی چھالیہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک میں کوئلہ کے نیچے چھپایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا چھالیہ برآمد کرلیا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی

تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چک مغلو میں 8 کروڑ روپے مالیت کا 6413 سرکاری

رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے چار قابضین مٹھا،غلام محمد ،

ابراہیم اور اسماعیل سے سرکاری رقبہ واگزار کرایا۔

اس موقع پر کاشتہ فصلوں پر ہل چلادئیے گئے اور پانچ تعمیرات بھی مسمار کرادی گئیں

About The Author