ثانیہ نے شعیب ملک کو ’کالو‘ کہہ دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہےکہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں ‘کالو’ کہہ دیا تھا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ میچ کھیل کر گھر آئے تو ثانیہ نے انہیں کالو کہا جس پر وہ حیران رہ گئے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ جب وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوئے تو احساس ہوا کہ ان کا رنگ تو واقعی کافی خراب ہوگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے کاسمیٹکس استعمال کیے تو رنگ صاف ہوگیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی کے تجربے سے پتہ چلا ہےکہ اگر آپ بیوی کی سالگرہ بھول جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن خود آپ کا رنگ اور بال ٹھیک ہونے چاہئیں۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی