مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ثانیہ نے شعیب ملک کو ’کالو‘ کہہ دیا

شعیب ملک نے انکشاف کیا ہےکہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں 'کالو' کہہ دیا تھا۔

ثانیہ نے شعیب ملک کو ’کالو‘ کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہےکہ ایک مرتبہ ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں ‘کالو’ کہہ دیا تھا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب وہ میچ کھیل کر گھر آئے تو ثانیہ نے انہیں کالو کہا جس پر وہ حیران رہ گئے۔

شعیب ملک نے بتایا کہ جب وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوئے تو احساس ہوا کہ ان کا رنگ تو واقعی کافی خراب ہوگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے کاسمیٹکس استعمال کیے تو رنگ صاف ہوگیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی شادی کے تجربے سے پتہ چلا ہےکہ اگر آپ بیوی کی سالگرہ بھول جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن خود آپ کا رنگ اور بال ٹھیک ہونے چاہئیں۔

%d bloggers like this: