دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام ہونے والے تنظیمی ورکرز کنونشن مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی

جس میں مُسلم لیگ (ن) بہاول نگر سٹی کے تنظیمی عہدے داروں کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے گئے تقریب کے میزبان میاں عالم داد لالیکا ایم این اے بہاول نگر تقریب کی

صدارت ضلعی صدر پاکستان مُسلم لیگ (ن) رانا عبدالرؤف نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ڈویزنل صدرن لیگ چوہدری نور الحسن تنویر ایم این اے تھے تقریب کے شاندار اِنعقاد کے

اِنتظامات مرکزی ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم مُسلم لیگ (ن) رانا عاطف رؤف، سیکرٹری مُسلم لیگ (ن) لائرز ونگ بہاول نگر چوہدری رضوان ارشد نے کئیےسٹیج سیکرٹری کے فرائض ممتاز

لیگی راہنماءایوب عالم نے اداکئے،ضلع کے تمام مسلم لیگی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،جنمیں چوہدری محمدجمیل ایم پی اے

ڈاکٹرمظہر اقبال چودری ایم پی اے چوہدری کاشف ایم پی اے، سمیت شفیق خان

فیاض لالیکا،سلیم چوٹیا،ودیگر نے شرکت کی، تقریب میں پرانے لیگی کارکنان کو عہدوں کےنوٹیفکیشن بھی دئیے گئے،

جنمیں سابق ناظم وکونسلر چوہدری ارشدکوسٹی صدر ن لیگ، اسلم بخش اللہ کو سٹی جنرل سیکرٹری

صاحبزادہ وحید کھرل کو سیکرٹری اطلاعات،ممتازبھٹی کو سینئرنائب صدر،عباس بھٹی اورشیخ یاسین ،محمددین عباسی

اسلم بلھٹی کو سینئرنائب صدور،ہمایوں بٹ کو سینئرنائب صدر برائےصوبائ حلقہ 239/پی پی ،سوشل میڈیا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کامزمل عباس بھٹی ،

جبکہ سٹی باڈی میں محمداعظم خان ،
اورمحمدعباس بھٹی چائے والے کونائب صدور،رائے سراج گڈوکھرل کوایڈیشنل جنرل سیکرٹری،

رائے مجید کھرل کو نائب صدرلیبرونگ،رائے محمدابوبکر وحید کھرل کو نائب صدریوتھ ونگ،لائرزونگ کے میاں مسعودالرشید جوئیہ ایڈووکیٹ،

عباس وٹو ایڈووکیٹ،میاں انس وٹو ایڈووکیٹ،سوشل میڈیا کے کارکنان سمیت درجنوں دیگر عہدیدران کونوٹیفکشن دئیے گئے

 

تقریب کے اختتام پر ممبرقومی اسمبلی عالم داد لالیکا ہ جانب سے پرتکلف عشائیےکااہتمام کیاگیا تھا۔

About The Author