دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کےلیے اسپتال بنانے کا حکم

جس کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈ سے پیسے دیئے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کےلیے اسپتال بنانے کا حکم دے دیا۔

فیصل آباد، گوجرانولہ اور لاہور میں اسپتال بنایا جائے گا

جس کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈ سے پیسے دیئے جائیں گے۔

پولیس فورس کے لیے اسپتال بنانے کےلیے آئی جی پنجاب انعام غنی نے دومختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں

جواسپتال کے لیے جگہ کا تعین کرکے ضلعی انتظامیہ سے بات کریں گیں۔

تینوں اسپتال میں پولیس ملازمین کی فیملیز کا فری علاج کیا جائے گا۔

اسپتالوں کےلیے پنجاب حکومت سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے

محکمہ پولیس ویلفیئر فنڈز سے یہ اسپتال بنائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے جلد از جلد اسپتالوں کی جگہ متعین کرنے کا حکم دے دیا

About The Author