دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیس فروری سے پاکستان سپر لیگ سیکس کا آغاز

تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے

بیس فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیکس کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا

تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار جلوہ گر ہوںگے

تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاجارہا ہے

ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھی

جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی

اس ریکارڈ تقریب کی میزبانی بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا

افتتاحی تقریب کے فوری بعد لیگ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول اس میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز

اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی

About The Author