دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میرا جینا مرنا پاکستان کےلئے ہے, مریم نواز

ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دوں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ جو حالات دیکھ رہی ہوں لگتا ہے

سینیٹ انتخابات کے دوران ہی کوئی تبدیلی نہ آ جائے

ضمنی انتخابات والی انتظامیہ کوپیغام دینا چاہتی ہو

آپ اس ملک کے خادم ہیں کسی خوف کا دھمکی یا لالچ میں آکر پی ٹی آئی کےلئے کام کیا

تو پھر عوام آپ کا بھرپور محاسبہ کرے گی

میرا جینا مرنا پاکستان کےلئے ہے فیصلہ کیا ای سی ایل سے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دوں گی

مسلم لیگ ن کا وزیر آباد جلسہ،،،مریم نواز کی روانگی سے قبل حکومت پر گھن گرج

بولیں کہ سینیٹ الیکشن ضرور جیتیں گےنوازشریف نے ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا

جو پارٹی کے ساتھ مخلص رہے وہ پی ٹی آئی کی طرح پیرا شوٹرزیا اربوں پتی نہیں،،انہوں نےن لیگ سے پنگا لینے والوں کو دھمکی بھی دے ڈالی

مریم نواز ( گھٹیا دھمکیوں اور سیاست سے ڈرنے والے نہیں ہیں،

گوجرانوالہ ن لیگ کا قلعہ ہے ہم سے پنگا نہ لیں، یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں عوام کے اوپر مسلط لوگ حکومت کررہے ہیں ان کا راستہ روکنا ہے

اپوزیشن کو عوامی آواز ملانی پڑے گی نیا چارٹر پی ڈی ایم لے کر آئی ،

پی ڈی ایم کو توڑنے والے خود ٹوٹتے نظر آئیں گے)

مریم نواز نےحکومتی وزراء کو دبنگ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ

بیماری کی وجہ سے ان کی سرجری ہونی ہے لیکن اب وہ بیرون ملک نہیں جائیں گی

انہوں نے ضمنی الیکشن کے دوران بیوروکریٹس کو مخاطب کرتے ہوئے بولیں کہ وہ ریاست کے خلاف کسی قسم کے حکومتی حکم پر عمل نہ کریں

مریم نواز ( کچھ وزراء کہہ رہے ہیں کہ مریم کو باہر بھیج دیں مریم باہر نہیں جائے گی

بیک ڈور رابطوں کی ان کو ضرورت جو حکومت میں ہیں حیران ہوں یہ کس قسم کی باتیں کرتے ہیں

کل یہ نہ کہیں ایٹم بم پڑا ہوا ہے مہنگائی سے عوام پر چلا کر دیکھ لیں ،

نوازشریف لیگل ممکنات کو دیکھ رہے ہیں مریم نواز اکیلی ہی نہیں سنبھالی جا رہی تو نوازشریف آ گیا تو کیا کریں گے؟)

مریم نواز نے امید ظاہر کی کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ چئیرمین سینیٹ پی ڈی ایم کا آئے گا

اور ایک پیج والوں نے کہنا شروع کر دیا اتنا بے

عزت کروایا کہ اب اپنی کارکردگی کو بہتر بنائو، ان کاکہناتھاکہ کس طرح ایم پی ایز اور ایم این ایز کو فون کروائے گئے کہ

فائلیں کھول دیں گے کسی کو ویڈیو اور فائلوں کی دھمکی دی لیکن سیاسی جماعتوں کو توڑ نہ سکے

About The Author