زندہ دلان کے شہر میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
ویمن والی بال کے مقابلوں میں پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی دھوم رہی
لاہوری کڑیوں نے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا، کہتی ہیں بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس پروٹیز کو زیر کریں گے
مقابلہ والی بال کا مگر چرچے پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ، لاہور کالج میں خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
کہتی ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کی طرح ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کریگا
"بہت اچھی بات ہے کہ پاکستان میں سیریز ہورہی ہے،،، پاکستان یہ سیریز جیتے گا”
نہ صرف پلئیرز بلکہ میچ دیکھنے آئے شرکاء نے بھی پاکستان ٹیم کی جیت کی دعا کی، اور کہا کہ کوویڈ
کی وجہ سے گھر بیٹھ کر میچ انجوائے کریں گے
"باہر سے ٹیمیں آتے رہے گیں تو پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم بن جائیگی،،، میرا دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتا ہے”
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پروٹیز نے آٹھ جبکہ شائینوں نے چھ میں کامیابی سمیٹی، ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے منسوخ ہوا
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،