دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر میں مزید تین شیر،زیبرا اور چنکارا سمیت دیگرجانور اور پرندے لائے جائیں گے تونسہ کے چڑیا گھر کو بھی تین ماہ کے اندر فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینش ڈیرہ غازیخان خالد منظور نے چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہوئے چڑیا گھر کی بہتری،

ٹریکس،فٹ پاتھ اور جنگلوں کی مرمت کیلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور ویٹرنری ڈاکٹر سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے.ایڈیشنل کمشنرنے چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا

انہوں نے جانوروں اور پرندوں کی خوراک،صحت اور دیگر معاملات پر بریفنگ لی۔

ایڈیشنل کمشنرنے چڑیا گھر میں مزید جانور اور پرندے جلد لانے اور چڑیا گھر میں جانوروں او ر پرندوں کی افزائش نسل کیلئے سازگار ماحول کے قیام اور دیگر اقدامات کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے چڑیا گھر میں ہر جنگلے،فٹ پاتھ،بورڈ،جھیل،لائٹس اور دیگر امور کی بہتری کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل کمشنرنے چڑیا گھر میں صفائی،رنگ و روغن کرنے سمیت کنٹین میں موجود اشیاء کے نرخ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل کمشنر نے چڑیا گھر کے معاملات کی بہتری کیلئے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ دورہ کر یں گے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں نیا بوائز ڈگری کالج تعمیر کیا جائے گا. منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیاگیا ہے

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام جلد شروع کرایا جائے گا. انہوں نے دانش سکول کے نزدیک کالج کیلئے مجوزہ سائیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے بریفنگ لی.

ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر اور دیگر ہمراہ تھے.

مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے

نئے سکول اور کالجز قائم کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں نئے ڈگری کالج کے قیام سے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان خالد منظور نے ڈیرہ غازیخان شہر کے بانی غازی خان میرانی کے مقبرہ کا دورہ کیا. انہوں نے کہاکہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ آثار قدیمہ مقبرہ غازی خان کی بحالی اور اسے اصلی حالت میں محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کرے گا

جس کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. ایڈیشنل کمشنر نے کہاکہ محکمہ اوقاف اوردیگر محکمے مل کر کام کریں تاکہ

ڈیرہ غازیخان کی تاریخی مقامات کو محفوظ بنایا جاسکے. علاوہ ازیں انہوں نے محکمہ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام ہینڈی کرافٹس اوردیگر اشیاء کے سیل پوائنٹ اور نمائشی سٹال کا معائنہ کیا. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ہینڈی کرافٹ،

دستکاری اور ثقافت اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

دستکاروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی اشیاء کی نمائش کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں.

انہوں نے محکمہ سمال انڈسٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب 11فروری کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے

جہاں وہ ڈیڑھ بجے دن ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کی

صدارت کرنے کے ساتھ سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے.

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے یہاں بتائی.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان حسنین خالد سنپال نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی مہم مائیکرو پلان کے تحت جاری ہے.

نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کو مہلک مرض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں.

انہو ں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کڑی نگرانی کریں.

رپورٹ شیٹ، ڈور اور فنگر مارکنگ کی پڑتال کی جائے. انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے نوجوان نسل

کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے پہلی مرتبہ حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کیا ہے.

والدین کو ترغیب دی جائے کہ وہ حکومت کے اس اقدام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مہم کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین کے والد چیمبر آف کامرس کے سابق عہدیدار شیخ محمد حسین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

ماڈل ٹاون کمیونٹی سنٹر میں ہوئی اس موقع پر مولانا عبدالسلام، مظہر خان لاشاری اوردیگر نے

دنیا اورآخرت کی زندگی و کامیابی کیلئے قران و حدیث کے احکامات پر روشنی ڈالی.

قل خوانی میں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرنے کے ساتھ مرحوم کے بیٹوں شیخ امجد حسین،

کرنل حماد حسین، نوید حسین، شاہد حسین اورفہد حسین کی دستار بندی بھی کی گئی.


کیپشن
ڈیرہ غازی خان:

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا چوٹی میں سرکاری رقبہ واگزار کرانے کےلئے آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود ہیں


ڈیرہ غازی خان

چوٹی زیریں ڈیرہ غازی خان میں 78 کروڑ95 لاکھ روپے مالیت کا 1140 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ریونیو سٹاف اور پولیس کے ہمراہ چک قاما چوٹی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا ۔

بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ رقبہ پر کاشت گندم کی فصل پر ہل چلا دئیے گئے ۔

ٹربائن سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔سرکاری رقبہ پر قابض پٹھانا کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف ریونیو ریکارڈ دیکھتے ہوئے موئثر آپریشن کیا۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امداد کا سلسلہ جاری ہے.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق اور پاک رینجرز کے افسران کے ہمراہ پھگلہ،

فاضلہ کچھ، دروہی اور دیگر علاقوں میں جاکر سلائی مشینیں اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا ۔پاک رینجرز کی طرف سے لگائے گئے

فری میڈیکل کیمپس اور حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کیے گئے لنگر خانے کا معائنہ بھی کیا گیا کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد حمزہ سالک اور دیگر موجود تھے

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار تحصیل کوہ سلیمان کے علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں

پاک رینجرز بھی حکومت پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کی طرف سے مستحق اور غریب افراد کی امداد کی جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ آج کا مقصد بھی پاک رینجرز کی طرف سے تحصیل کوہ سلیمان کے دور افتادہ اور سرحدی علاقوں میں کئے گئے

اقدامات،فری میڈیکل کیمپس کا معائنہ اور مکینوں کو سلائی مشینیں، دیگر امداد عزت و تکریم کے ساتھ ان کے گھر کی دہلیز تخلیص تک پہنچانا ہے۔

کمشنر نے تھانہ پھگلہ،ٹورسٹ پوائنٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

قبل ازیں قبائلی عمائدین کی طرف سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی بھی کی گئی۔


کیپشن

ڈیرہ غازی خان۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کررہے ہیں


کیپشن

ڈیرہ غازی خان۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر پاک رینجرز کی طرف سے قبائلی مستحقین میں امدادی سامان دے رہےہیں


کیپشن

ڈیرہ غازی خان۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر افسران کی قبائلی عمائدین کی طرف سے دستار بندی کی گئی


کیپشن

ڈیرہ غازی خان۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر ٹورسٹ ریزارٹ کا جائزہ لے رہے ہیں


کیپشن

ڈیرہ غازی خان۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور دیگر قبائلیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کر رہے ہیں

About The Author