دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سینٹرل کاٹن کمیٹی کے سینکڑوں زرعی سائنسدان وملازمین احتجاج پر مجبور، وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ملازمین نے 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر آج پرانا شجاع آباد روڈ بلاک کرکے بھرپور احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ماتحت پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ادارے کے 700 سے زائد زرعی سائندان و ملازمین کی گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں

اور پینشنز بند ہیں جس کے باعث پی سی سی سی ملازمین ادارہ کے باہر پرانا شجاع آباد روڈ پر نکل آئے اور کافی دیر تک احتجاج کیا

اور اعلی حکام سے جلد از جلد معاملہ کے حل پر زور دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشنز نے پی سی سی سی کے کئی سالوں سے اڑھائی ارب روپے کی کاٹن سیس کی رقم ہڑپ کی ہوئی ئے ۔

اور ایپٹما سے کاٹن سیس کی رقم نکلوانے کے لئے مظاہرین نے وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف سے مدد کی اپیل کی۔

ملازمین نے روزانہ کی بنیاد پر 1 گھنٹہ احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی سائنسدانوں اور دیگر ملازمین نے ان سب نے اعلی حکام کو بے شمار درخواستیں دیں

اور پی سی سی سی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقداما ت اٹھانے کو کہا مگر ان کی ابھی تک شنوائی نہیں ہوئی۔

پی سی سی سی کے اب تک دو ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ان کی اموات ہو چکی ہیں۔ادارے کے ملازمین سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کپاس کا تحقیقی کام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے باوجود پی سی سی سی کو اینڈونمنٹ فنڈ کی مد میں 2 ارب روپے کی رقم جاری نہ ہو سکی

جس کی وجہ سے سینکڑوں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین تنخواہوں و پینشن سے محروم ہو رہے ہیں – متعدد ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے

واضح رہے کہ اس ادارے میں گزشتہ 8 سال سے مستقل سربراہ تعینات نہیں کیا گیا ادارے کو محض اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جا رہے ہیں

ایپٹما کے ذمہ کاٹن سیس کی ادائیگی روک دینے سے اور وزیر اعظم کے اعلان کردہ ایندونمنٹ فنڈز کا فنانس ڈویثزن کی طرف سے جاری نہ ہونے سے پاکستان کا سب سے

بڑا کپاس کا قومی اہمیت کا ادارہ مزید زبوں حالی سے دوچار ہیں

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے

About The Author