مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک کار بنانے کا دعویٰ

ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔

دنیا کی سب سے تیز رفتار الیکٹرک کار بنانے کا دعویٰ

ٹیسلا کے سابق انجینئر اور لوسڈ ایئر کے چیف ایگزیکٹیو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیز رفتار الیکٹرک کار تیار کی ہے جو ایک بار کی چارجنگ سے طویل فاصلہ طے کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیسڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور ٹیسلا کے سابق انجینئر پیٹر رالنسن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ماڈل ایس کی طرح لوسیڈ ایس کی الیکٹرک کار ایک بہتر بپیش رفت ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے 2012 میں ٹیسلا کے لیے ماڈل ایس ڈیزائن کیا تھا تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا لیکن اس کار نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، اب کی بار بھی ان کے کام پر کسی کو بھروسہ نہیں ہو رہا لیکن وہ ایک بار پھر انقلاب برپا کرنے جا رہے ہیں۔

پیٹر رالنسن نے کہا کہ یہ اس کمپنی کی پہلی کار ہو گی جو رواں سال فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ یہ الیکٹرک کار ایک بار چارجنگ س 517 میل یعنی 832 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار صرف دو سیکنڈ میں ہی صفر سے 60 میل کی رفتار پکڑ سکتی ہے جو ٹیسلا کے ماڈل ایس سے زیادہ تیز ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ ایس ماڈل کی کار دو سیکنڈ سے کم میں اسی رفتار سے جائے گی جبکہ ایک دفعہ چارج کرنے سے 520 میل کا فاصلہ طے کرے گی۔

رالنسن نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی کار ٹیسلا کے ایس ماڈل کو شکست دے گی۔

لوسڈ موٹرز کے چیف ایگزیکٹو اور ایلن مسک کی ٹیسلا کے سابق چیف انجینئر پیٹر رالنسن کے مطابق انہوں نے لوسڈ ایئر کے نام سے جو الیکٹرک کار ڈیزائن کی ہے اس کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار ڈالر ہو گی۔

%d bloggers like this: