نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ

خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا

واشنگٹن:

امریکی ماہر فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہر فلکیات اوی لوب نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلائی مخلوق نے سال 2017 میں زمین کا دورہ کیا تھا۔

معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے ساتھ کام کرنے والے پروفیسر اوی لوب نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ آج سے پانچ سال قبل خلائی مخلوق نے زمین کا دورہ کیا تھا۔

19 اکتوبر 2017 کو نظامِ شمسی میں ایک لمبوتری ساخت کے سیارچے کو دریافت کیا گیا تھا جس کا نام ماہرین فلکیات نے ‘اومُوامُوا‘ رکھا تھا۔

پروفیسر اوی لوب کے مطابق یہ ایلین ٹیکنالوجی ہوسکتی تھی تاہم ان کے ساتھی سائنس دانوں نے اس واقعے کو نظرانداز کیا۔ پروفیسر کے ان خیالات کے باعث انہیں ساتھی ماہرین فلکیات سے اختلافات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل بھی ہاورڈ یونیورسٹی نے ایک تحقیق جاری کی تھی جس میں نظامِ شمسی میں داخل ہونے والے سیارچے کے بارے میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ زمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہو گا۔

تحقیق میں اس امکان کو بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ سیارچے کی چوڑائی کے مقابلے میں لمبائی دس گنا زیادہ تھی اور وہ ایک لاکھ 96 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔

About The Author