اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مائیکرو سافٹ کا ایک دلچسپ پلیٹ فارم

مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بتایا کہ ہم اس وقت دنیا میں گھر سے کام کرنے کے سب سے بڑے تجربے سے گزر رہے ہیں

مائیکرو سافٹ نے ایک دلچسپ پلیٹ فارم بنا دیا

مائیکرو سافٹ نے ایک نیا پلیٹ فارم ویوا (Viva) متعارف کرایا ہے
جس کا مقصد گھر سے کام کرنے کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بتایا کہ ہم اس وقت دنیا میں گھر سے کام کرنے کے سب سے بڑے تجربے سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہینوں سے لوگ گھروں سے کام کررہے ہیں اور اب حالات بہتر ہورہے ہیں مگر دفاتر میں جلد واپسی ممکن نہیں۔

مائیکرو سافٹ ویوا کوئی ایپ یا سروس نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد گھروں میں کام کی صورتحال میں بہتری اور کاروباری اداروں کو ان حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مائیکرو سافٹ 365 کے سربراہ جیراڈ اسپاٹارو نے بتایا کہ ہمیں یہ دفتر کے لیے یاک مقام کو سوچنا بند کرنا ہوگا اور یہ سوچنا ہوگا کہ کس طرح ملازمین کو ایک دوسرے سے جوڑا جاسکتا ہے اور ایک نئی ہائبرڈ دنیا میں انسانی صلاحیت سے کام لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وبا کے آغاز میں پیشگوئی کی تھی کہ اس کے نتیجے میں دفتری سرگرمیاں اور تعلیم کے شعبے ہمیشہ کے لیے بدل جائیں گے اور مائیکرو سافٹ ویوا اسی کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔

%d bloggers like this: