نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں شطرنج کی بساط پر ماہر کھلاڑی آمنے سامنے

اوپن کٹیگری میں آپ اپنے سینئر یا جونئیر سے کھیلتے ہیں

لاہور میں شطرنج کی بساط پر ماہر کھلاڑی آمنے سامنے آگئے

اوپن کٹیگری میں بچوں نے اپنی ذہنی مہارت سے بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کہتے ہیں کہ محنت سے مشکل سے مشکل حریف کو بھی شکست دی جاسکتی ہے

شطرنج کی بساط پر سجے مہروں کی چال ویسے تو کوئی بھی شوقین چلا سکتا ہے

مگر کامیاب وہی ہوتا ہے جو سوچ بچار کے ساتھ اپنے پیادے، گھوڑے اور کوئین سے حریف کی غلطی کو شہ مات میں بدل دے

ذہنی مہارت کے کھیل ،، شطرنج میں مختلف چال چلنے کا وسیع تر تجربہ ہی آپ کو اپنے سے ماہر حریف پر سبقت دلاتا ہے

چیس کھلاڑی کہتے ہیں کہ اوپن کٹیگری میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے
چیس کھلاڑی

"اوپن کٹیگری میں آپ اپنے سینئر یا جونئیر سے کھیلتے ہیں ،،، کافی چالیں دیکھنے کو ملتی ہے ،،، مشکل وقت بھی آتا ہے ،،، کئی دفعہ چار چار گھنٹے لگ جاتے ہیں”

منتظمین کے مطابق کھیل کے فروغ کے لیے چیس فیڈریشن آف پاکستان نے کوویڈ کے دوران بھی اڑتالیس سے زائد ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا

موجودہ ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے فارن کوچز کی خدمات کے علاوہ حکومتی تعاون بھی درکار ہے
امین ملک، نائب صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ،،، "ہماری رینکنگ اس وقت 100 سے بھی اوپر چلی گئی ہے

انڈیا کہ پاس چونسٹھ گرینڈ ماسٹرز ہیں ،،، فہیمدہ صاحبہ سے ہماری اپیل ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں”

آٹھ اور چھ راونڈز پر مشتمل اوپن، لیڈیز اور جونئیر کٹیگری کے مقابلوں میں نیشنل ماسٹرز سمیت ایک سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی

About The Author