دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پنجاب حکومت کی ہدایت پر راجن پور میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ریلی کی قیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کی مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی بیرون فخرجہاں پارک راجن پور تا ڈپٹی کمشنر آفس نکالی گئی۔میڈیا،

ڈسٹرکٹ بار ،تاجر ایسوسی ایشن،علماءکرام ، طلباءو طالبات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے جم غفیر نے ریلی میں شرکت کی۔

ریلی کے آغازپر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کی پرچم کشائی کے بعد دونوں کے ترانے پڑھے گئے۔

شرکاءنے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں قومی اور کشمیرکے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور دیگر مقررین کاکہنا تھا کہ

کشمیریوں کے ساتھ ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے جس کے لیے باقی تمام رشتے قربان کیئے جا سکتے ہیں۔بھارت کشمیر کی آزادی کا کھیل ختم ہونے کا جشن نہ منائے

کیونکہ کشمیریوں کی آزادی کا اصل کھیل تو اب شروع ہوا ہے۔

ریلی کے اختتام پر شرکاءنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


 حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

کیا کشمیریوں کالہو رنگ ہے.75 سالہ تاریخ میں نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی،نوجوان بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری،اور قتل عام جاری ہے،

امت مسلمہ اور اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ،امت مسلمہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پراتحاد واتفاق کامظاہرہ کرے توکشمیر کی آزادی کاخواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا.

حکومت وقت بھی زبانی جمع خرچ کی بجائے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کوبھارتی ظلم و جبر تسلط اوربھارتی مکروفریب ریاستی تشدد سے آزادی کےلئے عملی اقدامات اٹھائے. اہلیان حاجی پورشریف

پوری دنیااورپاکستان بھر کیطرح حاجی پور شریف میں بھی ” یوم یکجہتی کشمیر” ملی وقومی جوش و جذبے کے تحت منایا گیا

جسمیں شہربھر کے عوامی،سماجی،سیاسی،مذہبی،کاروباری ،صحافتی حلقوں ، طلباء شہریوں اورتمام تر شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد نےریلی میں شرکت کی

اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وبربریت اور ریاستی تشدد کی مذمت کی گئی اسموقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کشمیر کی آزادی تک ہم چین سےنہیں بیٹھے گیں.کیونکہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور 75 سالہ تاریخ میں نہتےاور مظلوم کشمیریوں کابہتا خون،

اور نوجوان بہنوں ، بیٹیوں کی قربانیاں جو اپنی عزت وعصمت قربان کر کے ہمیں پکار رہی ہیں انکی قربانیوں کاصلہ اور قرض چکانے کا وقت آچکا

کیونکہ مظلوم کشمیریوں کا لہو رنگ نہیں ہے اب اقوام عالم اور امت مسلمہ کوخواب غفلت سے جاگنا ہوگا.

اور انسانی حقوق کےعلمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے کلمہ طیبہ کے رشتے کی بنیاد پر پوری امت مسلمہ کو کشمیر کی آزادی کے لیئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور حکومت وقت کوبھی چاہیئے کہ

وہ زبانی جمع خرچ کی بجائے بھارتی تسلط اوربھارتی ریاستی دہشت گردی و ظلم وبربریت کےخاتمے کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کرے.

آخر میں پورے عالم اسلام ملک پاکستان کے استحکام مسلم مقبوضہ علاقوں کی اوربالخصوص کشمیر کی

آزادی کے لیئے دعا کی گئی.


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ہر سال رود کوہیوں میں طغیانی کے باعث ڈی جی خان نہر میں شگاف پڑ جاتے ہیں ، اس صورت حال کا سدباب کرنے کے لیے اب ڈی جی خان کینال کی آرڈی 242 پر سائفن کی تعمیر کے سبب ڈی جی کینال ، داجل کینال میں پانی بند ،

غریب کسان کاشتکار شدید مشکلات کاشکار،فصلیں سوکھنے کا خطرہ،خشک سالی کا سماں، کچھی کینال سے کٹ لگا کر یاکنڈی بنا کر داجل کینال میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
متاثرہ کسان،کاشتکارو کسان بورڈ ضلع راجن پور

تفصیل کیمطابق تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال اور اسکی لنک کینال داجل کینال جوکہ سینکڑوں کلو میٹر طویل ہے

اور ٹیل تک پانی پہنچانے کا ذریعہ اور لاکھوں انسانوں اورجانداروں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیساتھ ساتھ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرتی ہے کئی ماہ سےبند ہے جس کیوجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہونیکے کا خطرہ ہے اور خشک سالی کا سماں ہے

انسان اورجاندار پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں. اور ویسے بھی محمکہ انہار کی ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی کے باعث ہر سال ان ایام میں پانی کی بندش کے سبب یہاں کے آبنوش اور پیج دار کسان کاشتکار اور چھوٹے زمیندار احتجاج پر مجبور ہوجاتے ہیں

اور احتجاج کے بعد ہی پانی میسر آتا ہے.اب جبکہ محکمہ انہار کے مطابق ہر سال رود کوہیوں میں طغیانی کے باعث ڈی جی خان نہر میں شگاف پڑ جاتے ہیں

اس صورت حال کا سدباب کرنے کے لیے اب ڈی جی خان کینال کی آرڈی 242 پر سائفن تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ رود کوہی کا پانی بحفاظت گزر جائے پانی بند ہے

جبکہ کسانوں کاشتکاروں ،زمینداروں اور کسان بورڈ کے عہدیداران اورکسان نمائندہ شخصیات کا کہنا ہے کہ کچھی کینال سے کٹ لگاکر یاکنڈی بناکر فی الفور داجل کینال میں پانی فراہم کیا جائے.

بصورت دیگر بڑی سطح پرپر امن احتجاج کے لئے ہم مجبور ہونگے کیونکہ غریب کسان معاشی طور پر شدید بدحالی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے

اسے مزید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار نہ کیا جائے اگرصوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، ضلع راجن پور کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور رکن سینٹ یہاں کے کسانوں اور کاشتکاروں سے

مخلص ہیں تو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ راجن پور سےقبل اس مسئلے کو حل کرائیں اور "ڈیلی سویل ” کے توسط سے وزیر اعظم عمران خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ

وہ اسکا فوری ایکشن لیں اور داجل کینال میں پانی فراہم کرائیں کیونکہ یہ ضلع راجن پور کے لاکھوں کسانوں کے معاشی مستقبل کا سوال ہے.

اور اگر رود کوہی کے پانی اورقاتل وخونی سیلابی ریلوں کے پانی کا جہاں تک سدباب کا حل ہے تو مڑنج ڈیم کی تعمیر شروع کیجائے

اور ہر سال آنیوالے قاتل جانی و مالی نقصان کے موجب سیلابی ریلوں سے یہاں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

کشیمریوں سے اظہار یکجہتی مختلف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلی نکالی گی ریلی میں شریک شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے

ریلی زرگر چوک سے بٹ چوک چوک سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوتی ہوئی لاری اڈے پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کی نگرانی پر مقامی پولیس اور سکیورٹی اہلکار موجود رہے

ریلی سے جام عبدالرشید برڑہ رحیم بخش چشتی صاحبزادہ ریاض فرید ضیاء الرحمان ثاقب حفیظ اللہ ارشد ایڈووکیٹ قاری ریاض احمد واسنی ،

ذوہیب احسن صدر پریس کلب شاہد عدیل مٹھا ودیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ مظلوم کشیمریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسلئہ کشمیر پر حکمران سیاست نہ کریں

کشمیر کا حل کشیمریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے اس موقع پر جام عبدالطیف برڑہ جام امجد برڑہ حنیف بٹ قاری جہانزیب فہیم من فیروز بلوچ حافظ انوار مکول طالب حسین مکول حسین احمد گوندل سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی .


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)5

فروری یوم یکجہتی کشمیر اقوام متحدہ کشمیر کو حق خودارادیت دینے میں مسلسل ناکام رہا ہے اب ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئے اقوام متحدہ اور یورپ سے انصاف کی بھیک مانگنے کی بجائے جہاد کا اعلان کیا جائے۔

کشمیر کا مسئلہ کافروں کی غلامی سے نہیں اللہ پاک کے فرمان جہاد سے حل ہوگا ۔

تحصیل جام پور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ان خیالات کا اظہار قاضی جمیل احمد نقشبندی, مفتی خلیل احمد قادری, قاری خلیل احمد کریمی,

قاری عابد حسین سلطانی, مولانا ابوبکر عبداللہ, مولانا یاسین راہی, غلام مصطفی حجانہ و دیگر نے "طلباء بزم غوثیہ” کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکیا.

ریلی میں جمیعت علمائے پاکستان, جمیعت علماء اسلام, جماعت اسلامی, تحریک لبیک پاکستان, جماعت اہل سنت پاکستان, جمیعت اہل حدیث, انجمن طلباء اسلام,

اسلامی جمیعت طلبہ, اور بالخصوص رائیزنگ موومنٹ جامپور کے کارکنان نے بھرپور شرکت کر کے محب الوطن ہونے کا ثبوت دیا.اللہ تعالیٰ اس نیک دن کے صدقے کشمیر کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے

اور پاکستان کو نیک اور صالح حکمران عطا فرمائے


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کا ضلع راجن پور کادورہ ،کوہ ماڑی،کوٹ مٹھن شریف،جام

پوربھی جائیں گے
تفصیل کیمطابق کل 6 فروری بروز ہفتہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار ضلع راجن پور کادورہ کریں گےاس موقع پر کوٹ مٹھن شریف دربار سلطان العاشقین برصغیر پاک و ہند کے

ہفت زبان عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ فرید رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پرحاضری اورچادربھی چڑھائیں گے اورراجن پور آکر پنجاب کے دیگر اضلاع کیطرح 7 سے 8 ارب روپے کےترقیاتی پیکج کااعلان بھی کیا جائیگا

اس حوالے سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور خیر مقدمی بینرز اور پینا فلیکس بھی بڑی تعداد میں آویزاں کئے گئے ہیں

تحصیل ٹرائیبل ایریا کو باقاعدہ طور پر تحصیل کادرجہ دیئے جانے کاباقاعدہ اعلان اور کوہ ماڑی کی خوبصورتی میں مزید اضافے اور قدرتی حسن سے مالا مال بہترین صحت افزاء اور ٹھنڈک سے

بھر پور اسلام آباد کےمری جیسے ضلع راجن پور کے سیاحتی مقام کوہ ماڑی کے لیئےکسی بہت بڑے میگا پراجیکٹ کا اعلان بھی متوقع ہے جس کےلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر وہ کوہ ماڑی بھی جائیں گے

وزیر اعلی کے اس دورہ سے اہلیان ضلع راجن پور کوبڑی امیدیں وابستہ ہیں خاص طورپر قاتل خونی سنگل انڈس ہائی وے روڈ کی دو رویہ ون وے روڈ میں تعمیر،

یونیورسٹی کاقیام،200بستر پرمشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کاسنگ بنیاد،جام پور ضلع،سوئی گیس کی فراہمی، ڈی جی کینال،

داجل کینال سالانہ،ضلع بھر میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کاقیام ،پنجاب آب پاک اتھارٹی کیطرف سے ضلع بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام،

ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت،ضلع بھرمیں پارکس اور کھیلوں کے میدان صحت و صفائی کے بہترین نظام کے لیئےترقیاتی پیکج اور ماڈل مویشی تجرباتی فارم فاضل پور ،

محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی پیکج شامل ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ سرائیکی وسیب کا سرائیکی اور پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا وزیر اعلی پنجاب تین

مرتبہ دورے کرنے کے باوجود اور مسلسل ضلع راجنپور کو نظر انداز کرنے کے بعد یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور سابقہ 70 سالہ تاریخ میں اس مرتبہ بھی کچھ غیر معمولی اعلان کریں گے

یا حسب سابق نظر انداز کر کے واپس چلے جائیں گے اوریہاں کی عوام کی امیدیں صرف امیدیں ہی رہیں

گی.

: اس حوالے سے ضلع راجن پور کے ممبران اسمبلی جوکہ پشت در پشت باپ دادا کے دور اوربرسوں سے منتخب ہوتےچلے آرہے ہیں

وہ سدابہارممبران قومی وصوبائی اسمبلی اس موقع پرکیا کردار اداکرتے ہیں یہ بہت ہی اہم اور توجہ طلب ہے کیونکہ بلدیاتی الیکشن کابھی مرحلہ وار اعلان ہوچکاہے


: حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن( ریٹائرڈ ) ظفراقبال اعوان ، آر پی او ڈیرہ غازیخان فیصل رانا کا دورہ راجن پور .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار. ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور اسسٹنٹ کمشنر محمد آصف اقبال بھی ہمراہ تھے.

وزیراعلی پنجاب کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا.

اس موقع پر خواجہ عزیر عامر کوریجہ نے دربار خواجہ فرید کا وزٹ کرایا.

اور ثقافتی اجرک اور فریدی رومال کا تحفہ پیش کیا.

افسران کی جانب سے دربار فرید حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ پر چادر چڑھائی اور سورہ فاتحہ پڑھی.

وزٹ کے دوران ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا.

کوٹ مٹھن میں سکیورٹی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا.

About The Author