اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے

اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت کو پوری طاقت سے جاری رکھے گی

وہ آج گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بہاول نگر کے ہال میں کشمیری عوام کے ساتھ یوم یک جہتی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی ،سرکاری افسران

سول سوسائٹی کے علاوہ سکولز و کالجز کے اساتذہ ،طلباء و طالبات بھی موجود تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس وقت کشمیریوں کے ساتھ جوظلم روارکھا جارہا ہے

اس پر وزیر اعظم عمران خان نےدنیا کے تمام فورمزپر بہت موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہےاور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر کے پر امن حل کےلیے  کوشاں رہا ہے کیونکہ پاکستان کا یہ ماننا ہے کہ

جنو بی ایشیاء میں پائیدار امن کے قیام کےلیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل ہونا بہت ضروری ہے

اور اس وقت کشمیر میں جذبہ حریت کی لہر عروج پر ہے اور انشااللہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہونے والا ہے۔

تقریب میں مختلف سکولوں کے سٹوڈنٹس کشمیر ڈے کی مناسبت سےتقاریر اور ٹیبلوزبھی پیش کیے بعد ازاں سٹی ہائی سکول بہاول نگر سے رفیق شاہ چوک تک ریلی بھی نکالی گئی

ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شعیب جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ نے کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھی تھیں

جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ
ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ فروری کو پاکستان،

آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے اس پار یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے اور عزم سے منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور سفاکانہ قبضے کو مسترد کرنا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔۔۔۔

%d bloggers like this: