جنوری 2, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف ہم خیال گروپ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟؟؟

ہم خیال گروپ کے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ سینٹ انتخابات میں ہم خیال گروپ اپنا امیدوار لائے گا یا نہیں؟

سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف ہم خیال گروپ کی حکمت عملی کیا ہوگی؟؟؟ ہم خیال اراکین نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کی

ہم خیال گروپ کے اجلاس میں مشاورت کی گئی کہ سینٹ انتخابات میں ہم خیال گروپ اپنا امیدوار لائے گا یا نہیں؟ اجلاس میں خواجہ داؤد سلیمانی، تیمور لالی محسن جہانگیر ،سردار غلام محی الدین ط اور سردار شہاب الدین شریک ہوئے۔

گروپ چئیرمین غضنفر عباس نے وزیراعلی پنجاب سے ہونے والی ملاقات پر گروپ اراکین کو بریف کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سے

دوبارہ کیے جانے والے وعدوں پر اعتماد کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ داؤد سلیمانی نے سینیٹ انتخابات میں اپنا امیدوار لانے کے لئے تجویز پیش کی۔

About The Author