سال بدل گیا مگر کراچی کے حالات نے بدلے۔
نئے سال میں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا۔پہلے ماہ میں ہی ڈاکؤوں نے 8افراد کو قتل اور اڑتالیس کو زخمی کردیا۔
موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں 37 اور گاڑیوں کی چوری کےواقعات چوبیس فیصد بڑھ گئے۔
کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم۔۔۔اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔۔
سال بدلا مگر کراچی کے حالات نہ بدلے۔ نئے سال میں جرائم کی شرح میں کمی کےبجائے اضافہ ہوگیا۔۔۔اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ
بے لگام ڈاکؤوں نے جنوری 2021 میں مزاحمت پر 8افراد کو قتل اور اڑتالیس کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔۔۔کراچی والوں کی 3ہزار 5 سو موٹرسائیکلیں چوری جبکہ 19 سو ساٹھ موبائل فونز اسلحے کے زور پر چھین لئے گئے۔۔۔
شہریوں کو 168 گاڑیوں سے محروم کیا گیا۔۔۔اسلحہ دکھا کر دو سو اڑسٹھ موٹر سائیکلیں بھی چھینی گئیں۔۔۔
اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ نئے سال کے آغاز میں ہی کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے کی شرح37فیصد،
گاڑیوں کی چوری چوبیس فیصد جبکہ موبائل فونز چھینے جانے کے واقعات میں دس فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
موٹر سائیکلوں کی چوری کی شرح میں بھی 7فیصد اضافہ رپورٹ ہوا۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،