دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بختاور بھٹو زرداری کی شادی ۔۔۔عامر حسینی

بلاول بھٹو زرداری ایک ایک میز پہ مدعو مہمانوں سے ملتے رہے اور انتہائی نرمی اور پیار سے آنے والوں کو ویلکم کہتے رہے

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


بختاور بھٹو زرداری کی شادی – عامر حسینی

ہمارے ایک دوست اپنی والدہ کے ساتھ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب میں مدعو تھے جوکہ رشتے میں صنم بھٹو کے بھانجے لگتے ہیں اور اُن کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سہیلی اور پی پی پی کی دیرینہ کارکن ہیں – گویا بھٹو خاندان سے پہلے ذاتی تعلق تھا جو بعد ازاں رشتہ داری میں بدل گیا-

ہمارے دوست اپنی والدہ کے ساتھ صنم بھٹو کے ساتھ میز پہ کافی دیر بیٹھے اور بعد ازاں اُن کی میز پہ گھوٹکی سے منتخب نوجوان ایم این اے اپنے بھائی کے ساتھ شریک ہوئے جو بلاول بھٹو کے بچپن کے دوست ہیں-

ہمارے دوست نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب کا تفصیلی احوال فون کال پہ سُنایا اور ہمارے دوست کراچی کی ایک انتہائی مشہور کاروباری کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کا خاندانی تعلق قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت فاطمہ جناح سے بھی ہے-

اُن کے خاندان کے ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے اصفہانی خاندان سے تعلقات بھی دیرینہ ہیں –

ہمارے دوست اس بات پہ بہت افسردہ تھے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کو لیکر بہت سارے افسانے گھڑے جارہے ہیں اور اس شادی کے اخراجات بارے من گھڑت باتیں نرا جھوٹ پھیلایا جارہا ہے-

اس موقعہ پر انھوں نے مجھے جو تفصیل بتائی اس کے چیدہ چیدہ نکات یہاں پہ بیان کررہا ہوں :

بہت پروقار، سادگی کا مرقع تقریب تھی-

بختاور بی بی کے سسرال والے ستر(70) کے قریب افراد کے ساتھ "بلاول ہاؤس تشریف لائے – جبکہ تقریباً 160 سے 170 کے قریب لوگ بشمول خود بختارو بی بی کے خاندان کے لوگ اس طرف سے موجود تھے –

مدعو مہمانوں میں بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کا خاندان ( بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی بہن کا خاندان جن میں اُن کی بہن کی بیٹیاں، اُن کے شویر، اُن کے بچے شامل تھے)، محترمہ بے نظیر بھٹو کے ددھیالی خاندان کے کچھ افراد، بھٹو خاندان کے پارسی دوست گھرانے، بے نظیر بھٹو کی سہیلیوں اور دوستوں کے کچھ خاندان، حاکم علی زرداری، آصف زرداری اور بلاول زرداری کے انتہائی قریبی دوست خاندان کے چنیدہ افراد وہاں موجود تھے-

کھانے میں چند ایک ڈشیں تھیں اور اس کو سرو کرنے کے لیے کیٹرنگ باہر سے نہیں منگوائی گئی بلکہ بلاول ہاؤس کے ملازمین، زرداری فیملی کے اراکین اور اُن کے دوستوں سے مدد کرنے کو کہا گیا-

بلاول بھٹو جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے سادہ شلوار قمیص اور کوٹ میں ملبوس تھے-

آصفہ بھٹو نے پیروں میں جاگرز پہن رکھے تھے اور وہ تقریب کے دوران زیادہ تر کھڑی رہیں اور اُن کی خالہ نے ازراہ مذاق کہا کہ آج تو اونچی ھیل پہن لیتیں تاکہ تھوڑا قد بڑا نظر آتا-

بلاول بھٹو زرداری ایک ایک میز پہ مدعو مہمانوں سے ملتے رہے اور انتہائی نرمی اور پیار سے آنے والوں کو ویلکم کہتے رہے-

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

About The Author