دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور گرد و نواح

میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئیے جبکہ لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ان کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

٭٭٭

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اور گردونواح میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار ،موت سوداگروں کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے لاکھوں افراد کی جانیں داﺅ پر لگ گئیں۔تفصیلات کے

مطابق ڈیرہ اور گردونواح میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار سے خوف کے سائے چھائے ہوئے ہیں ،شہرسمیت نواحی علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں مذموم دھندہ جاری رکھے ہوئی ہیں ان

غیر قانونی ایجنسیوں پر کھلا پٹرول میسر آنے سے آتشزدگی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں ،کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور سول ڈیفنس کے راشی افسران کی ملی بھگت سے یہ دھندہ

جاری ہے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر ملنے والا پٹرول انتہائی غیر معیاری اور سمگل شدہ ہوتا ہے جس سے گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں پٹرول ایجنسیاں گرانفروشی کا سبب بھی بن رہی ہیں دس سے پندرہ روپے فی

لیٹر مہنگا فروخت کیا جارہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،میڈیا کے بارہا نشاندہی کے باوجود مذکورہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ،پولیس اہلکار مذکورہ ایجنسیوں

سے مال پانی لیکر انہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی سی ڈیرہ سے اس سنگین صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

٭٭٭

شہر سے گد اگر وں کیخلا ف آپر یشن ناکام،شہر کے اہم مقامات پر گداگروں کا قبضہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومتی اداروں کی نااہلی کے باعث شہر سے گد اگر وں کیخلا ف آپر یشن ناکام،شہر کے اہم مقامات پر گداگروں کا قبضہ برقرارہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے باجود

ڈیرہ شہر کے تمام تجارتی مراکز میں گداگروں کی یلغار جاری ہے غیر مقامی گداگرٹولیوں کی شکل میں شہر کے تجارتی مراکز میں نظر آرہے ہیں خواتین گداگر شیر خوار بچوں کیساتھ بھیک مانگتی ہیں ذرائع کے مطابق

مذکورہ خواتین کے ساتھ معصوم اور چھوٹے بچے انکی اپنی اولاد نہیں ہوتی بلکہ اغواءکئے گئے بچوں سے زبردستی بھیک منگوائی جارہی ہے۔معصوم اور کم سن بچے شہر کی سڑکوں ،گلیوں ،محلوں اور بازاروں میں بھیک مانگتے

دکھائی دے رہے ہیں سرکاری اداروں کی چشم پوشی کی وجہ سے انکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ایک طرف حکومتی کارکردگی مایوس کن نظر آرہی ہے دوسری طرف ان بچوں کے جسم کے اعضاءبھی

کاٹ کر ان سے بھیک منگوانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ،سندھ اور جنوبی پنجاب سے آنیوالے پیشہ ور گداگر وں سے شہری عاجز آچکے ہیں۔محکمہ سوشل ویلفیئر ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس ان پیشہ ورگداگروں کے

خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں نظر آرہے ہیں مقامی سماجی حلقوں نے پیشہ ورگداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

٭٭٭

میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاءکی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نئے پاکستان کے دعویدار پرانا نظام نہ بدل سکے،کمزور کو گرفت میں لانا اور طاقتور کو ”کھلی چھٹی“دینا عام،میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاءکی مہنگے داموں فروخت جاری، بعض اشیاء

عام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی بکنے لگیں،میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو پوچھنے والا کوئی نظر نہیں آتا،گرانفروشوں کے خلاف دوہرے معیار نے موجودہ حکمرانوں کے دعوﺅں کو ہوا

میں اڑا دیا، ڈیرہ میں میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ بعض اشیاءعام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی فروخت کی جا رہی ہیں اور

ستم بالائے ستم یہ کہ میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازارگرم کرنے والوں کو روکنے والا کوئی بھی کہیں بھی نظر نہیں آتا جبکہ مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر کارروائی جاری ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ

گرانفروشی کے خلاف کارروائی بلاامتیاز عمل میں لائی جائے اور میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو بھی گرفت میں لایا جائے۔

٭٭٭

ملک بھر مویشیوں کی شماری کی جائے گی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر مویشیوں کی شماری کی جائے گی ، وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مال مویشی شماری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مال شماری کے لئے تیار ی بھی شروع کر دی گئی ہے

جس کے لئے صوبوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مال شماری کے انتظامات بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔مال شماری میں ملک بھر میں دودھ اور گوشت کے لئے استعمال

ہونے والے جانور شمار ہوں گے۔مال شماری میں بار برداری کے لئے استعمال ہونے والے جانوروں کی بھی گنتی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مال شماری میں پرندے اور جنگی حیات شامل نہیں۔ذرائع کے

مطابق ملک میں مال شماری 14 سال بعد کی جاے گی،آخری بار مال شماری 2006 میں کی گئی تھی۔

٭٭٭

سیگریٹس، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی فروخت کو ختم کرنے کیلئے اب مہر شدہ پیکٹ اور بوریوں کا سسٹم لانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیگریٹس، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی فروخت کو ختم کرنے کیلئے اب مہر شدہ پیکٹ اور بوریوں کا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے،بغیر مہر شدہ بوری یا

پیکٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ایف بی آ ر نے نے سگریٹس، سیمنٹ، چینی اور کھاد کی غیر قانونی فروخت کیخلاف پلان تیار کیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل

درآمد سے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ٹیکس کی مہر کے بغیر چاروں مصنوعات فروخت نہیں کی جا سکیں گی، جبکہ پیکٹ یا بوری پر بغیر ٹیکس مہر اشیا ء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ بغیر مہر سگریٹس،

چینی، سیمنٹ اور کھاد کی فروخت غیر قانونی تصور ہوگی اور ایسی تمام مصنوعات ضبط کر لی جائیں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرز بھی ایسی مصنوعات فروخت نہیں کرسکیں گے، ایسے اقدامات سے حکومت ٹیکس

چوری روکنا، سگریٹس کی انڈر رپورٹنگ اور سیلز پر قابو پا سکے گی۔نئے نظام کے تحت ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگلے چند ماہ میں ٹریک اینڈ

ٹریس سسٹم پوری طرح نافذ کر کے کریک ڈاﺅن شروع ہوگا۔

٭٭٭

کورونا وائرس کی 3 بنیادی علامات میں زیادہ جسمانی درجہ حرارت، مسلسل کھانسی اور سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی کئی نئی اقسام برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہوئی ہیں۔اب پہلی بار ایک تحقیق میں برطانیہ میں نئی وائرس کے شکار ہونے والے

افراد میں نمودار ہونے والی عام علامات کی شناخت کی گئی ہے۔برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس (او این ایس) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم سے متاثر افراد میں کھانسی،

تھکاوٹ، گلے میں سوجن اور مسلز کی تکلیف زیادہ عام علامات ہوتی ہیں۔اس تحقیق میں یہ نتیجہ برطانیہ میں کووڈ 19 کی نئی اور پرانی اقسام سے متاثر 6 ہزار افراد کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد نکالا گیا۔تحقیق میں بتایا

گیا کہ وائرس کی نئی قسم سے متاثر افراد میں سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم پھر بھی یہ وائرس کی 3 بنیادی علامات میں سے ایک ہے۔اس سے پہلے برطانیہ کے محکمہ صحت این ایچ ایس

کی ویب سائٹ میں کورونا وائرس کی 3 بنیادی علامات میں زیادہ جسمانی درجہ حرارت، مسلسل کھانسی اور سونگھنے یا چکھنے کی حسوں سے محرومی یا تبدیلی کا ذکر کیا گیا تھا۔اس وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر افراد

میں ان میں سے کم از کم ایک علامت سامنے آتی ہے۔برطانیہ میں یہ نئی قسم ستمبر 2020 میں کینٹ میں دریافت ہوئی تھی، جو ماہرین کے مطابق سابقہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے پھیل سکتی ہے اور

برطانیہ بھر میں اب بالادست قسم بن چکی ہے ایسے چند شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ یہ نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ جان لیوا بھی ہے، تاہم اس حوالے سے ڈیٹا زیادہ ٹھوس نہیں اور یقین سے کچھ کہنا مشکل

ہے۔جنوبی افریقہ اور برازیل میں دریافت ہونے والی اقسام بھی پھیل رہی ہیں مگر وہ زیادہ ممالک تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔او این ایس کی تحقیق میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر افراد کی جانب سے بیماری کی

تشخیص سے ایک ہفتہ پہلے رپورٹ کی جانے والی علامات کا موازنہ پرانی قسم سے متاثر افرد کی علامات سے کیا گیا۔ان افراد میں بیماری کی تشخیص نومبر سے وسط سے جنوری کے وسط کے دوران ہوئی تھی۔تحقیق

کے دوران دریافت کیا گیا کہ کورونا کی نئی قسم سے متاثر ساڑھے 3 ہزار افراد میں سے 35 فیصد نے کھانسی، 32 فیصد نے تھکاوٹ، 25 فیصد نے مسلز میں تکلیف اور 21.8 فیصد نے گلے میں سوجن کو رپورٹ

کیا۔اس کے مقابلے میں پرانی قسم سے متاثر ڈھائی ہزار افراد میں 28 فیصد نے کھانسی، 29 فیصد نے تھکاوٹ، 21 فیصد نے مسلز میں تکلیف اور 19 فیصد نے گلے میں سوجن کو رپورٹ کیا۔تحقیق میں دریافت

کیا گیا کہ نئی قسم سے متاثر 16 فیصد افراد کو سونگھنے کی حس جبکہ 15 فیصد کو چکھنے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوا، جو پرانی قسم کے مریضوں میں 18 فیصد تھی۔دونوں گروپس میں سردرد، سانس لینے میں مشکلات،

ہیضہ یا الٹیوں کی شرح میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔واروک یونیورسٹی کے پروفیسر لارنس ینگ نے بتایا کہ وائرس کی نئی قسم میں ووہان میں سامنے آنے والی قسم کے مقابلے میں 23 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے

بتایا کہ ان میں سے کچھ تبدیلیاں وائرس کے ان حصوں میں ہوئی جو جسم کے مدافعتی ردعمل پر اثرانداز ہونے والے حصے ہیں اور بیماری سے متعلق متعدد علامات پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم

سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے اور اس وجہ سے جسم کے اندر بیماری زیادہ پھیل سکتی ہے، جس کے باعث زیادہ کھانسی، مسلز میں تکلیف اور تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔یہ تجزیہ ایک طویل المعیاد تحقیق کا

حصہ ہے جس کا مقصد برطانوی آبادی میں کورونا وائرس کو ٹریک کرنا ہے۔

٭٭٭

مسلح ملزم نے 66سالہ شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ملزم نے 66سالہ شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا،۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدودگنڈی عاشق میں 66سالہ ملک

داد موٹرسائیکل پر گھاس کاٹنے کے لیے جارہاتھا کہ گل جان عرف منگل ولد شاہنوازسکنہ گنڈی عاشق نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیاجس کو مفتی محمود ہسپتال داخل کرادیاگیا۔ تھانہ میں رپورٹ

کرتے ہوئے ملک داد نے پولیس کو بتایاکہ مخالف سے ہماراسابقہ لڑائی جھگڑاتھاجس کا راضی نامہ بھی ہوچکاہے لیکن مخالف نے اس کو فائرنگ کرکے زخمی کیاہے۔

٭٭٭

پولیس نے چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پرواپولیس نے گرہ عبداللہ پل پرکاروائی کرکے علاقہ رشید کے رہائشی ملزم منیربلوچ ولد بشیراحمدبلوچ سے 1310گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے تفتیش کی

توملزم نے چرس شاہ بہرام سکنہ مڈی سے خریدنابتایا۔پولیس نے منیراورشاہ بہرام دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

ملزمان 14سالہ دوشیزہ کواغواءکرنے کے بعدبھکر لنک روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملزمان 14سالہ دوشیزہ کواغواءکرنے کے بعدبھکر لنک روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ،چار افراد کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گومل

یونیورسٹی میں 14سالہ (ش بی بی)دخترمحمدنوازسکنہ بستی برسین نے 365B/347PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے بھائیوں کے لیے اپنے چچاکے گھر جارہی تھی کہ ملزم ارشد ولد محمدنوازنے

مجھے پکڑکردیگرملزمان راشد ،ارشد،نذیر،اللہ ڈتہ کے ہمراہ موٹرکارمیں باندھ کراگلی صبح لنک روڈدریاخان پل پر اتارااورہاتھ پاﺅں کھول کر چلے گئے بعدمیں میں نے کسی طرح اپنی والدہ سے موبائل پر رابطہ

کیاتووالد مجھے اپنے ساتھ واپس گھر لایا۔تنازعہ یہ ہے کہ ملزمان میری منگنی پر خفاتھے اس لیے وہ میری عزت خراب کرناچاہتے ہیں۔

٭٭٭

سٹیٹ لائف بلڈنگ تین سال سے لاکھوں روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ بورڈ کی حدودمیں واقع سٹیٹ لائف بلڈنگ کوتین سال سے لاکھوں روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا ،کینٹ بورڈذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ لائف بلڈنگ کے

حکام کوبقایاجات کی وصولی کے لیے آٹھ مرتبہ نوٹسز دیے گئے لیکن بلڈنگ حکام کی جانب سے خاطرخواہ جواب نہ ملنے اوربقایاجات جمع نہ کرانے پر کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر فیصل منیر وٹو کی ہدایت پرکینٹ بورڈ کے

حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بلڈنگ کوسیل کردیااسی طرح کینٹ بورڈ کی حدودمیں تجاوزات کے خلاف کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ کینٹ بور ڈ ذذرائع کے مطابق بلڈنگ سیل ہونے کے بعدبلڈنگ کے حکام

نے کینٹ بورڈ کے ذمہ داران سے ٹیکس واجبات کے حوالے سے روابط شروع کردیئے ہیں ۔کینٹ بورڈ کی تاجرتنظیموں نے کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر فیصل منیر وٹو کی قیادت میں کینٹ بورڈ کی حدودمیں کیے گئے

اقدامات کی تعریف کی ہے۔

٭٭٭

پاکستا ن بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے ڈی آ ئی خان کا ہنگامی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عام غریب لوگوں کو کھانا فراہم کرنے اور ان کو با عزت مقام دلانے کی حکومتی کوششوں کے سلسلے میں پاکستا ن بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے ڈی آ ئی خان کا ہنگامی

دورہ کرکے عارضی پناہ گاہوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتی وژن کے مطابق بے گھر اور بھوکے لوگوں ک با عزت طریقے سے چھت اور کھانا فراہم

کرنے کی حتیٰ الواسع کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ مدینہ کی ریاست کے طرز پر ریاست کی تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عام غریب لوگوں کو ریلیف نہ ملے تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری ، پاکستان بیت المال صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر لال بادشاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال ڈیرہ تنویر احمد قاسم بھی موجود تھے۔ پناہ گاہوں میں موجود

لوگوں سے بات چیت کر تے ہوئے عو ن عباس نے کہا کہ موجودہ سہولیات میں بہتر ی کیلئے حکومت وقتا فوقتا اقدامات اُٹھا رہی ہے جو کہ اطمینا ن بخش ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا بھی ہیں۔ بعد ازاں پناگاہ

میں موجو د لوگوں نے پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر عون عباس کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

٭٭٭

ضلعی انتظامیہ کی تحصیل پروا میں کھلی کچہری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحیٰ اخونزادہ کی صدارت میں ضلعی انتظامیہ کی تحصیل پروا میں کھلی کچہری ۔تمام محکمہ جات کے سینئر افسران کی شرکت,عوام کے مسائل سننے کے بعد کمشنر ڈیرہ یحیٰ

اخونزادہ نے متعلقہ محکموں کو دو ہفتوں میں مسائل حل کے تدارک کی رپوٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن یحیی خان اخونزادہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی

جانب سے تحصیل پروآ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر پروا شاہ ندیم تحصیلیدار پروا اسلم خان بلوچ ٹی ایم او پروآ حمیداللہ خان مروت انچارج ٹی ایچ کیو پروا

ہسپتال ڈاکٹر محمد الیاس اور پروا پولیس سمیت محکمہ ایریگیشن مال ،تعلیم، واپڈا ، فوڈ، پبلک ہیلتھ ،صحت اور محکمہ ایگری کلچر کے سربراہان اور افسران سمیت عوام نے شرکت کی کمشنر ڈیرہ نے تمام ٹی ایم ایز اور اسسٹنٹ

کمشنرز کو تمام کالونیوں کے این او سی چیک کرنے اور غیر رجسٹرڈ کالونیوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا کھلی کچہری میں تحصیل پروا کی عوام نے کھل کر مسائل بیان کئے ۔کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ عام

لوگوں کے مسائل کے حل پر فوکس ہے تاکہ حکومت کی بہترین کارکردگی کے ثمرات سے غریب لوگ گھر کی دہلیز پر مستفید ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ 31 کروڑ کے لگ بھگ ہمارے پاس

سوئیس فنڈ کی مد میں جمع ہو چکے ہیں بہت جلد انشاءاللہ ٹینڈر ہو جائیں گے اور سڑکوں پر کام شروع کر دیں گے بھل صفائی کے حوالے سے محکمہ ایر یگیشن کا کام ہے ہم مزید مانیٹرنگ کی کوشش کریں گے ڈپٹی کمشنر کا

مزید کہنا تھا پیسکو کا پورے ضلع میں مسئلہ ہے مگر اس میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پرلوگوں نے کھلی کچہروں کے مسلسل انعقاد پر زور دیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ کا شکریہ ادا کیا اور کھلی کچہریوں کے

انعقاد کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی اپیل کی جس پر کمشنر نے کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کرنے پر حکومت ہمیں سہولیات دیتی ہے اس لئے عام لوگوں کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

About The Author