نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے

ملتان:

سٹی پولیس آفیسر محمد محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ مخدوم رشید کی قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی

 پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کاروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو جواء کھیلتے گرفتار کرلیا

 گرفتار ملزمان میں ارشد علی ، محمد حبیب ، محمد ارشد ، ریاست علی ، عبدالغفار، خان محمد اور اللہ دتہ شامل ہیں

 گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 40 ہزار روپے سے زائد وٹک رقم، 04 موبائل فونز اور دیگر آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے

ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مخدوم رشید منیر بدر کی سربراہی میں ایس ایچ او مخدوم رشید محمد کلیم نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

 گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولس شروع کر دی گئی ہے


ملتان :

سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے تھانہ بدھلہ سنت کا سرپرائز وزٹ کیا

 انہوں نے پولیس اسٹیشن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، انہوں نے حوالات، تھانہ کی سیکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا

 سی پی او ملتان نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں

 انہوں نے حوالات تھانہ کا بھی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات دیں

 انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے

 سی پی او ملتان نے پولیس اسٹیشن کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں


ملتان:

سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر پولیس تھانہ بی زیڈ کی موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کیلئے بڑی کاروائی

پولیس تھانہ بی زیڈ نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کاظم ، اظرف کو گرفتار کرلیا

 گرفتار ملزمان سے 04 موٹرسائیکل، 50 ہزار روپے نقدی اور 2 پسٹل برآمد کیے گئے

 ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوز گلگشت نصراللہ وڑائیچ کی سربراہی میں ایس ایچ او بی زیڈ سب انسپکٹر فیضان علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض بوسن اور اپنی

دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

 گرفتار ملزمان سے موٹرسائیکل چوری کے 05 مقدمات کا انکشاف ہوا ہے

 گرفتار ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھجوا دیا گیا

About The Author