دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہتک عزت :شہباز گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے نجی کمپنی کے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت

سیشن کورٹ لاہور نے ہتک عزت دعوے میں شہباز گل کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی نے واضح کیا ہے کہ عمران خان برسراقتدار ہیں، اب جاتی امراء محل اور کھوکھر پیلس نہیں بنیں گے

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے نجی کمپنی کے شہباز گل کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی، وکلاء نے معاون خصوصی کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کئے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پیشی کے بعد شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے یہ چور آئینی ترمیم کے ساتھ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے
شہباز گل، معاون خصوصی وزیراعظم برائے سیاسی روابط، سارے چور اکٹھے ہو چکے ہیں

شہباز گل نے کہا اب محلات نہیں غریبوں کے گھر بنیں گے اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا
شہباز گل، معاون خصوصی وزیراعظم برائے

سیاسی روابط، جاتی امراء محل اور کھوکھر پیلس نہیں بنیں گے، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے

عدالت کی جانب سے شہباز گل کی بریت کی پر درخواست پر فیصلہ انیس فروری کو سنایا جائے گا

About The Author