باغوں کے شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے
عالمی سطح پر آلودہ شہروں میں لاہور پھر دوسرے نمبر پر آ گیا
شہری کہتے ہیں سانس لینا محال ہو چکا
محکمہ ماحولیات کے مطابق صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم نصب کر دیا،،،
باغات اور صاف فضا کیلئے مشہور لاہور بدستور ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں ہے،، پاکستان کا دوسرا بڑا شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوبارہ دوسرے نمبر پر جا پہنچا ہے،، جہاں ائر کوالٹی انڈیکس اک سو نوے ریکارڈ کیا گیا ہے
شہر میں چار سو چودہ اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ آلودگی قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں ہے،،
گڑھی شاہو میں دو سو چوراسی، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں دو سو اسی، فالکن انکلیو کینٹ میں دو سو چون اور بیدیاں روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو آٹھ ہے،، آلودگی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے اسموگ کے سبب مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں
محکمہ ماحولیات کے مطابق اسموگ کے تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں، شہر میں قائم تریسٹھ صنعتی یونٹس کی آن لائن نگرانی کیلئے کیمرے نصب کر دئے گئے ہیں، مقرر کردہ ٹیمیں اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ پر ان یونٹس میں استعمال ہونیوالے ایندھن اور دیگر میٹریل کی مانیٹرنگ کر سکیں گے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،