دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

خاتون اپنے شوہر پر حملہ آور ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے قریب خاتون اپنے شوہر پر حملہ آور ہوگئی ،ایمبولینس ڈرائیور شوہر کے ایک ماہ تک گھر نہ آنے پر اس کی بیوی اس کے پیچھے پہنچ گئی ،بھری سڑک پر شوہر کی

چھترول اور تھپڑوں کی بارش ، سڑک پر ہجوم اکٹھا ہوگیا ،خاتون شوہر کو زبردستی اپنے ساتھ گھر لے گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے قریب عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جہاں ایک

خاتون اپنے ایمبولینس ڈرائیور شوہر کے ایک ماہ سے زائد گھر نہ آنے پر اس کے پیچھے وہاں پہنچ گئی اور بھری سڑک پر شوہر کی چھترول شروع کرتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی بارش کردی ،خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ماہ

سے زائد عرصہ گزر نے کی باجود اس کا شوہر گھر آیا اور نہ ہی اپنی شکل دکھائی ، میاں بیوی کی سڑک پر ہنگامہ آرائی پر وہاں ہجوم اکٹھا ہوگیا تاہم اس عجیب صورتحال میں وہ شوہر کی کوئی مدد نہ سکا اور خاتون اپنے شوہر کو

پکڑکر اپنے ساتھ گھر لے گئی۔
٭٭٭
جائز اور معقول مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاجی تحریک اور مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا جائے گا،رحمت اللہ مروت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی کوارڈینٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ بلدیات ودیہی ترقی نے ڈویژنل تنظیموں ،سیکرٹریز ،دیہی وشہری کونسلز اور سپروائزرز لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے

دوران کہا کہ اگر ہمارے جائز اور معقول مطالبات کو منظور کرنے میں روایتی ہٹ دھرمی سے کام لیاگیا تو اس کے خلاف صوبہ بھر میں ناختم ہونے والی احتجاجی تحریک اور مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا جائے گا

۔انہوںنے کہا کہ چینی ،آٹا ،گھی ،دالوں ،انڈوں ،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے ہر خاص وعام شہری کو پریشان کررکھا ہے ،جس سے حکومتی محکمہ جات ،اداروں اور صنعتی انڈسٹریز میں

کام کرنے والے ملازمین کومعاشی بحران اور گوں ناگوں مسائل وتکالیف کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،انہوںنے کہا کہ تاجروں کی ذخیرہ اندوزی اور ملزم مالکان کے گٹھ جوڑ سے عوام کو جبری ضابطوں میں گزار کر حال کا

فقیر بنادیا گیا ہے ،صوبائی کوارڈینٹر رحمت اللہ مروت نے مذید کہا کہ پچھلے سال کے مالی بجٹ میں تمام ملازمین کو نظر انداز کرکے نہ تو تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا اور نہ ہی دیگر سہولیات مہیا کرنے کے لئے رقوم /

فنڈز مختص کیے گئے ،صرف اسلام آباد ،پشاور میں ملازمین کے لئے ہاﺅسنگ کالونیاںاور رہائشی پلاٹس آسان اقساط میں مہیا کرنے کا سلسلہ شروع ہے ،دیگر اضلاع کو ان سہولتوں سے محروم رکھنا کہاں کی دانشمندی

اور جمہوریت ہے ،انہوںنے واضح کیا کہ ہمارے جائز اور معقول مطالبات کو منظور کرنے میں روایتی ہٹ دھرمی سے کام لیاگیا تو اس کے خلاف صوبہ بھر میں ناختم ہونے والی احتجاجی تحریک اور مظاہروں کا

شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔
٭٭٭
گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں نمایاں کمی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا ہے اور متبادل ایندھن

استعمال کرنے پر مجبور ہیں،سوئی نادرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں گیس کے پریشر کی کمی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص

خواتین کو امور خانہ داری کے کام انجام دینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، صبح اوررات کے وقت گیس بند ہو جاتی ہے اور صبح ہونے پر گیس سپلائی بحال ہوتی ہے،پریشر بھی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے

رات کے کھانے اور صبح کے ناشتے کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،مہمان آجانے کی صورت میں لوگ بازار سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں، گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوںنے

سوئی نادرن گیس کمپنی کے افسران کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گیس پریشر اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑیا ں، سلنڈر گیس کا استعمال کرنے سے اضافی اخراجات برادشت کرنا پڑرہے ہیں،

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پرگیس پریشر میں اضافہ اور گیس لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔
٭٭٭
رہائشی آبادیوں کے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر بھر میں رہائشی آبادیوں کے اندر قائم منی پیٹرول پمپ انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے لیکن حکومت کسی قسم کی توجہ نہیں دے رہی۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں رہائشی

علاقوں میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم ہیں جو عوام کو کھلے عام غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔یہ ناجائز پمپس کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں اور ماضی میں بھی ایسے ہی منی

پیٹرول پمپس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عام پیٹرول پمپس کے مقابلے میں ان پیٹرول پمپس پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول بھی ناقص اور عام طور پر مقدار میں کم ہوتا

ہے لہٰذا حکومت ایسے پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرائے تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ ہوسکیں۔
٭٭٭
دوسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اٹلس ہونڈا نے جنوری 2021 کے دوران دوسری بار موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔اس سے قبل جنوری کے آغاز پر کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل ماڈلز کی قیمتوں

میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے ایک بار پھر موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 سے 3400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 24 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 79 ہزار 500 روپے

سے بڑھ کر 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی ڈی ڈریم کی قیمت میں 24 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 85 ہزار 500 سے بڑھ کر

87 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے

اضافے ایک لاکھ 31 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای کو مزید 34 سو روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک

لاکھ 62 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 34 سو روہے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 92 ہزار 500 روپے کی بجائے ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔سی

بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 34 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 2 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کی بجائے 2 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔اس مرتبہ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی

وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا ہوگا۔
٭٭٭
جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئے 100 سے 120 لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں اور

سپرے اس وقت کیا جائے جب سورج پوری طرح چمک رہا ہو نیز شبنم کے اثرات نظر آنے پر فصل پر سپرے نہ کیا جائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سپرے

سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کر کے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیا جائے اور خیال رکھا جائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دو بار سپرے

کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تیز ہوا اوربارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعد گوڈی یا بار ہیرو کا بھی استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے سپرے کے دوران

کاشتکاروں کو منہ پر ماسک لگانے اور ہاتھوں پر دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ زہروں کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
٭٭٭
واٹس ایپ صارفین کواپنی نئی پالیسیوں کے متعلق اسٹیٹس کے لگا کر آگاہ کرے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کواپنی نئی پالیسیوں کے متعلق اسٹیٹس کے لگا کر بھی آگاہ کرے گا. واٹس ایپ بھی اسٹیٹس دے گا اور

صارفین سے اپنی پالیسی شیئر کرے گا کمپنی نے صارفین کو نئی اپ ڈیٹ اور سوالوں کے جوابات کے لیے اسٹیٹس دینے کا فیچر شروع کیا ہے.کمپنی نے پہلے اسٹیٹس اسٹوری میں صارفین کو ان کی پرائیوسی کا یقین

دلایا ہے واٹس ایپ کو پچھلے کئی دنوں سے نئی پالیسی کے تحت تنقید کا سامنا ہے نئی پالیسی میں واٹس ایپ کو حقیقی معنوں میں فیس بک کا حصہ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد فیس واٹس ایپ کا ڈیٹا ا

ستعمال کرنے کا اہل ہو گا.مزیدبرآں واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورڑن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر وائس اور ویڈیو کال کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے یہ فیچر بیٹا ورڑن میں صارافین کو دستیاب ہے فیچر میں جب

واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر کالر کا نام، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے.قبل ازیں واٹس ایپ نے ایک اور فیچر متعارف کرایا تھا

جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہو گا صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ

اشیا آرڈر کرسکیں گے. یاد رہے کہ وٹس اپ نے اپنی پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے اپنے صارفین 8 فروری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ اسے قبول کریں ورنہ اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا جس کے

بعد وٹس کے صارفین کی بڑی تعداد اس کی مدمقابل ایپس پر چلی گئی تھی کمپنی نے امریکا اور یورپ کو نئی پالیسی میں شامل نہیں کیا تھا اس امتیازی سلوک پر بھی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.وٹس اپ کے پالیسی

میں تبدیلی کے اعلان اور صارفین کی بڑی تعداد کے دوسری اپیلی کیشنزپر منتقل ہونے سے کمپنی کو بڑا جھٹکا پہنچا تھا جہاں مارکیٹ میں وٹس اپ کے شیئرزکی قیمت گر گئی تھی وہیں اس کی مدمقابل دو کمپنیوں ”سنگل“

اور ”ٹیلی گرام“کے شیئرزکی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تھاجس کے بعد سے وٹس اپ مختلف وضاحتیں جاری کررہی ہے مگر اس کے صارفین جیسے کمپنی پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں اور وہ تیزی سے دوسری اپیلی

کیشنزپر منتقل ہورہے ہیں.واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی اپڈیٹ پالیسی کے نوٹیفیکیشنز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں قسم کے موبائل صارفین کو بھیجے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا

ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا پالیسی کے مطابق واٹس ایپ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کسی دوسرے بزنس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو اس کی تمام معلومات

کمپنی کے پاس پہنچ جاتی ہیں جس کو فیس بک کی زیرملکیت دیگر ایپلیکیشنز سے شیئر کیا جاتا ہے.واٹس ایپ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق ادارے کو اپنی مارکیٹنگ، سپورٹ، تبدیلیاں اور سروسز کو بہتر

بنانے کے لیے صارفین کی معلومات درکار ہیں، جو نئی پالیسی کو قبول کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتیں واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پالیسی کے مطابق موبائل کی معلومات بھی حاصل کر رہا ہے جن میں بیٹری لیول،

ایپ ورڑن، موبائل نمبر، موبائل آپریٹر اور آئی پی ایڈریس سمیت دوسری معلومات شامل ہیں. صارفین کے ردعمل کے بعد وٹس نے کئی وضاحتیں جاری کرکے صارفین کو یقین دہانی کروانے کی کوشش کی تھی کہ ان

کی ذاتی معلومات پر مبنی پرائیوسی پالیسی پر کوئی سجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاہم صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے میں وٹس اپ کو کافی وقت لگے گا۔
٭٭٭
ہائرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں امتحانات کا انعقاد روکنے کا حکم جاری کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ہائرایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں امتحانات کا انعقاد روکنے کا حکم جاری کردیا ، ملک بھر کی تمام جامعات میں رواں سمسٹر کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔ تفصیلات کے

مطابق ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جامعات میں امتحانات کا انعقاد روک دیا جائے ، تمام یونیورسٹیاں مڈٹرم اور فائنل امتحانات آن لائن لیں گی ، یہ فیصلہ ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس کی موجودہ

صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ایچ ای سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ طلبہ آن لائن امتحانات کے دوران اپنے کیمرے بھی آن رکھیں جب کہ ملک بھر کی تمام جامعات میں کورونا سے بچاو کی حفاطتی ایس او پیز پر

عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭
مین سڑکوں کی پختگی کا افتتاح کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر کارکن عبداللہ سیٹھی ، کارکن سہیل حسن اور فوکل پرسن ترقیاتی کام نواز خان نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر مفت پورہ کالونی، توصیف آباد کالونی کی گلیاں

وکوچہ جات کی مین سڑکوں کی پختگی کا افتتاح کردیا جبکہ افتتاحی پروگرام کے اس موقع پر مذکورہ علاقوں کے علاوہ اس علاقوں آس پاس کے علاقوں کے عہدیداروں, رہنماو¿ں، کارکنان سمیت معززین و عمائدین

کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نواز خان اور ضلعی سینئر کارکن عبداللہ سیٹھی نے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بھر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود امین گنڈا پور برادران کی مرہون

منت ہے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور صوبائی وزیر فیصل امین گنڈاپور نے اپنے پارٹی منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی مختصر دور اقتدار میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹس گرین بیلٹ

پاکستان کی تعمیر و قیام سمیت مفت پورہ کالونی، توصیف آباد کالونی، چاہ فوجدار والا کی مین سڑکوں اور نکاسی آب کے لیے مین نالوں کی تعمیر و مرمت کے جال بچھا کر صرف عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا معیاری انصاف

مہیا کیا ہے بلکہ مخالفین حواس باختہ ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے جو چاہیں مرضی کریں موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں اپنی بہترین کارکردگی کی

بدولت دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی تا ہم اپنی اور مذکورہ علاقوں کی عوام کی جانب سے مذکورہ علاقہ جات میں اہم ہم مذکورہ مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہیں،
٭٭٭
غیر قانونی طور پر دریاسندھ سے ریت اٹھانے والے6 افرادگرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے ہمراہ کاراوئی۔غیر قانونی طور پر دریاسندھ سے ریت اٹھانے والے6 افرادگرفتار ،6ٹریکٹر

اور ایک ایکسکویٹر کو موقع پر قبضہ میں لے لیا-تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز کے ہمراہ

دریاسندھ سے غیرقانونی طورپر ریت اٹھانے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6افراد کوگرفتارکرکے 6ٹریکٹر اورایک ایکسکویٹرقبضے میں لے لیا۔
٭٭٭
حلال فوڈ اتھارٹی دن رات کوشاں ہے ،واصف خان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی واصف خان نے کہاہے کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردارہے ،لوگوں کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی کے لیے حلال فوڈ

اتھارٹی دن رات کوشاں ہے ، ڈیرہ پریس کلب کے نومنتخب ممبران معاشرے میں غیرمعیاری اشیاءاورملاوٹ کے خلاف حلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کریں گے ، ڈیرہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ مبارکباد کی

مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈیرہ پریس کلب میں نومنتخب کابینہ اورممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرحلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ الف خان مہمند اوراسسٹنٹ

ڈائریکٹرٹانک اسد علی موجودتھے ۔ ڈیرہ پریس کلب کے صدر احمدخان کامرانی اورجنرل سیکرٹری محمدفضل الرحمان کے علاوہ پریس کلب کے ممبران وعہدیداران اس موقع پر موجودتھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ

اتھارٹی واصف خان نے کہاکہ اشیائے خوردونوش میںملاوٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ اس حوالے سے زائد المعیاد اشیاءکی فروخت وملاوٹ اورصفائی کی ابترصورتحال پردکانداروں اورکارخانہ

داروں کو جرمانے اورنوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔ہماراکام کسی کاکاروبار متاثرکرنانہیں لیکن لوگوں کی صحت کوخراب کرنے والے دکانداروں اورکارخانہ داروںکے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگی ۔سپریم

کورٹ کی طرف سے چائنہ سالٹ پرپابندی لگائی گئی ہے اس حوالے سے ہم نے کاروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں چائنہ سالٹ برآمدکرکے ضائع کیاہے ۔چار پانچ ماہ کے دوران ملاوٹ شدہ چالیس

ہزار لیٹردودھ ضائع کیاہے جب کہ بیس لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی وصول کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شہری کسی قسم کی شکایت کے لیے ہمارے دفترکے نمبر0966-712121پراطلاع

کرسکتاہے ۔ اس کانام صیغہ رازمیں رکھاجائے گا۔

کاآمدپر شکریہ اداکیااورکہاکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آنے والے ،بذریعہ ٹیلیفون تعزیت کرنے پرتمام افراد کے مشکورہیں ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

About The Author