دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ٹائیفائیڈ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کاآغاز یکم فروری 2021سے کیا جا رہا ہے ۔

صحت کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔مہم کے دوران 9ماہ سے 15برس تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

ہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ٹائیفائیڈ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے علاوہ یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ کانجوگیٹ ویکسین ہمارے بچوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرے گی۔چیف آفیسر ہیلتھ نے بتایا کہ

پاکستان ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے والاپہلا ملک ہوگا۔مہم کے دوران 1لاکھ 66ہزار 5سو67بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

اس مہم میں 524ٹیمیں کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے ۔


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

مقدس اوراق کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔علماءکرام کو چاہئے کہ وہ مقدس اوراق کی حفاظت کے لئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔

سبزی منڈی،فاسٹ فوڈ شاپس اور دیگر دکانوں پر اردو اخبار کا بطور ردی استعمال ہرگز نہ کیا جائے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے مقدس اوراق کی حفاظت بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ مختلف چوراہوں اور پبلک مقامات پر مقدس اوراق ڈالنے کے لئے ڈبے لگائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مقدس اوراق اکھٹے کرنے والی تنظیموں کی کار کردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز ،

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عابد بشیر ،تحصیل دار اصغر خان اور میونسپل کمیٹی کے چیف افسران نے شرکت کی۔


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1راجن پور میں نباتاتی گارڈن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اس سے نہ صرف اسکول کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ نباتاتی گارڈن میں اگائے جانے والے مختلف پھلوں کے استعمال سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور بڑھوتری میں بھی اضافہ ہو گا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور مسعود ندیم ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا حسین سیلرہ ،ہیڈ مسٹریس اور دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے ہاتھوں سے اسکول میں پودا بھی لگایا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسکول ہذا کا تفصیلی دورہ کیا ۔

انہوں نے کلاس رومز، ای سی ای روم اور کمپیوٹر لیب کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1راجن پور نے تفصیلی بریفنگ دی۔


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ 5فروری صبح نو بجے ختم نبوت چوک پر پرچم کشائی ہو گی اور وہاں سے ایک ریلی نکالی جائے گی

جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر آفس چوک پر اختتام پذیر ہو گی ۔

علاوہ ازیں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے دن گیارہ بجے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول راجن پور میں سیمینار منعقد کرایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر ڈے پر تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ریٹائرمنٹ اور تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں ۔ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ ہمارے سکول کا انمول سہرہ تھے۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری اسکول راجن پور چوہدری نور احمد نے اساتذہ سکول ہذا غلام یاسین اعوان اور شبیر احمد زاہد کی ریٹائر منٹ پر

الوداعی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر مقصود احمد ،پرنسپل چوہدری محمد نواز،

حضور بخش سونترہ،مشتاق رضوی اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ریٹائر ڈ ہونے والے اساتذہ غلام یاسین اعوان اور شبیر احمد زاہد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ

ہائیر سکینڈری سکول سے خوبصورت یادیں لے کر جا رہے ہیں۔تعیناتی کے دوران سینئر اساتذہ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

تقریب کے دوران پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے ریٹائر ڈ ہونے والے اساتذہ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تحائف دیئے۔

سٹیج سیکریٹری کے فرائض باقر جسکانی نے سر انجام دیئے۔


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر ممبر جناب محمد سلیم خوجہ(پرنس پارٹس اینڈ ایگری انڈسٹری پاک ون فلٹرز ڈیرہ غازی خان کے منیجنگ پارٹنر) کی اہلیہ محترمہ

اور ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سرمد سلیم خوجہ کی والدہ ماجدہ گذشتہ دنوں بقضائے الٰہی انتقال فرما گئی تھیں

ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی / قل خوانی بروز جمعرات بوقت صبح 9بجے بمقام پاک ون فلٹرز فیکٹری، نزدیک کچھی کینال،

کوئٹہ روڈ ڈیرہ غازی خان منعقد کی گئی .اس موقع پر ڈی جی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورپنجاب بھر کی کاروباری ، عوامی ،

سیاسی، سماجی، مذ ہبی،صحافتی شخصیات کے علاوہ تمام تر شعبہ ہائے زندگی سےمنسلک نمائندہ شخصیات نےپسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا

اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالٰی پسماندگان کوصبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے.

About The Author