نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختون خوا کا ایسا نوجوان جو پاکستانی پاسپورٹ پر پچاسی ممالک کی سیر کرچکا ہے

شعیب خان کے مطابق  پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے کا حصول مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں،

سیاحت کا شوق تو سب کو ہوسکتا ہے۔ مگر دنیا دیکھنے کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا۔ آپ کو ملواتے ہیں خیبرپختون خوا کے ایسے نوجوان سے،، جو پاکستانی پاسپورٹ پر پچاسی ممالک کی سیر کرچکا ہے۔

شوق کا کوئی مول نہیں ، حالات سازگار اور وسائل دستیاب ہوں تو خواہشات کی تکمیل ممکن ہوہی جاتی ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب خان بھی ملکوں ملکوں گھوم کر سیاحت کا شوق پورا کر رہے ہیں

"میں اب تک پچاسی ممالک اور چھ براعظموں میں جاچکا ہوں اپنے سفر کی شروعات ، رشیا، یورپ اور ایسٹ ایشیا سے کی اور انہی ممالک کو سب سے زیادہ انجوائے کیا”

شعیب  لندن میں بطور چارٹر اکاونٹنٹ ملازمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے بارہ سال قبل ابوظہبی سے اپنے سیاحتی سفر کا آغاز کیا۔۔

شعیب خان کے مطابق  پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے کا حصول مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں،

پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، پھر پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگواتے وقت بھی سوچنا پڑتا ہے مگر ایسا نہیں کہ آپ پاکستانی پاسپورٹ پر اپلائی نہیں کرسکتے کچھ ممالک میں سفر کرنا آسان بھی ہے ،

شعیب پوری دنیا گھوم کرریکارڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں

About The Author