دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری۔۔۔
مضر صحت خوراک کی تیاری اور فروخت پر 6 فوڈ یونٹس سیل، فوڈ رولز کی خلاف ورزی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو 179,000 روپے کے جرمانے عائد، 500 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد
ڈی جی خان 27 جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 213 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور ملاوٹی خوراک کی فروخت پر 6 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 183 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں جمشید اکبر ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے، خرید وفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے اور سٹوریج ایریا میں بدبودار پانی ہونے پر سربمہر کردیا۔دوران کارروائی 500 لٹر ملاوٹی دودھ، 25 کلو وئے پاؤڈر اور 2 ملک ڈرمز برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان میں عدیل بیکری اور عابد لودھی بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے، خوراک کوڈھانپ کر نہ رکھنے اور نامناسب لیبلنگ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح راجن پور میں وقاص سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی کی تیاری میں ناقابل سراغ کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے اور ماجد کریانہ سٹور کو ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پر سیل کیا۔

مزید بہاولپور میں سلطان نمکو اے یو فوڈ میکرز کو نمکو کی تیاری میں کھلے آئل کا استعمال کرنے پر سربمہر کیا گیا۔


: ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے مدرسہ محمودیہ علاقہ تھانہ گدائی میں کھلی کچہری، براہ راست عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے حوالے سے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان پولیس کی عوامی رابطہ مہم کے تحت عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لیے علاقہ تھانہ گدائی میں مدرسہ محمودیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

کھلی کچہری میں معززین علاقہ، علمائے کرام اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ ا

من و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں جتنا فرض پولیس کا ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ علاقہ کی عوام پولیس کا ساتھ دیں کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور براہ راست عوام کے مسائل سننا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہ…


: ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا پولیس لائن کا دورہ۔

آر پی او فیصل رانا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس لائن میں استقبال کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کو پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی دی گئی اورایڈیشنل آئی جی نے یاد گارشہدا پر حاضری دی۔

ایڈیشنل آئی جی اور شہید انسپکٹر عمران نواز بروہی کی فیملی نے پولیس لائن مین شہید انسپکٹر عمران نواز بروہی ہارس رائیڈنگ سکول کا افتتاح کیا۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کے اس اقدام کو سراہا۔

شہید انسپکٹر عمران نواز بروہی کی فیملی بھی اس موقع پر موجودتھی۔

بچوں کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو ویلکم کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔


 ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی پولیس لائن آمد۔

ایڈیشنل آئی جی نے پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک نے گاڑیوں کی ریپئرنگ مینٹنس کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی کو گاڑیوں کے مینٹینس سے پہلے کے متعلق بتایا گیا۔

خراب گاڑیوں کی ڈنٹنگ، پنٹنگ وغیرہ کر کے انہیں خوبصورت اور کار آمد بنایا گیا۔

ڈی پی او عمر سعید نے بتایا کہ گاڑیوں کی منٹیننس برقرار رکھنے کے لئے سرپرائز انسپکشن بھی کی جاتی ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اچھا اقدام،

میڈیکل اخراجات اور ویلفئیر کی مد میں مبلغ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم کے چیک پولیس جوانوں اور پولیس کے لواحقین میں تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے پولیس افسران محمد بشیر، عبدالستار اور محمد صابر میں میڈیکل اخراجات اور ویلفئیرکی مد میں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ پولیس کےافسران و جوانوں کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر
ڈیرہ غازی خان کے کھیت کھلیان اب سرسبز و شاداب ہوں گے فصلوں کو پورا پانی ملے گا اور تمام کھال پختہ کئے جائیں گے محکمہ اصلاح کھالہ جات نے پانی کا ضیاع روکنے

اور کاشتکاروں کی معاونت کیلئے حکمت عملی بنالی ہے ڈائریکٹر جنرل واٹر منیجمنٹ ملک محمد اکرم نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈویژنل افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارکردگی کے مطابق سزا و جزا کا بھی واضح اعلان کردیاڈائریکٹر انوار الحق،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک خادم حسین اور

دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے ڈائریکٹر جنرل واٹر منیجمنٹ پنجاب ملک محمد اکرم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے کا شتکاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔محکمہ کے پاس وافر فنڈز موجود ہیں.

کاشتکاروں کو بھاری سبسڈی پر زرعی آلات اور سولر پینل دئیے جارہے ہیں۔پانی کا ضیاع روکنے کیلئے کھال پختہ،ٹنل سسٹم، ڈرپ اریگیشن اور دیگر جدید نظام پر منتقل ہوگامنی ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے دئیے جائیں گے،

ڈی جی واٹر منیجمنٹ ملک محمد اکرم نے کہا کہ وسائل سے محروم کوہ سلیمان کو فوکس کرنا ہوگا۔کوہ سلیمان کے پہاڑوں اور میدانوں کو سرسبز و شاداب بنائیں گے منی ڈیمز،پانی کے تالاب اور سولر پینل کا خصوصی کوٹہ دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں باغات اور سبزیوں کی کاشت کیلئے واٹر منیجمنٹ کا اہم کردار ہوگا.ڈی جی واٹر منیجمنٹ ملک محمد اکرم نے ٹارگٹ کے حصول پر ڈی جی خان کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح کے افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے دوروں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔


ڈیرہ غازیخان

کوٹ چھٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا عارضی اور پختہ تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ سامان ضبط کر لیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی خود نگرانی کی انہوں نے کہا کہ

بازار اور علاقہ کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا

شہری کلین اپ آپریشن میں حکومت کا ساتھ دیں اور تاجر برادری رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا دے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا ای او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانیں بھی سربمہر کر دیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی ڈیرہ غازیخان یونس علی نے کہاہے کہ کوروناسے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر

سختی سے عملدرآمد کیاجائے.انہوں نے کہاکہ نوجوانوں او رکم سن بچوں میں کورونا سے بچاؤ اور ذہنی صحت، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے.

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف اور محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں کورونا فری پاکستان کے موضوع پرآگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

سیمینا ر میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور سے ہارون الرشید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صدیق کاشف مہمانان خصوصی کے طو رپر شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر طارق احمدانی،وزیراحمد،یاسر لاشاری،

حافظ سلیم،گلبازاحمد،اطہر اقبال،مختار حسین،طاہر لاشاری،اللہ ڈتہ،رانا سبز علی،شہزاد قریشی،ہدایت اللہ،محمد بخش کھوسہ،طلحہ عزیز،حفیظ الرحمن،

محمد زبیر سمیت مردو خواتین کی کثیر تعدادموجود تھی۔مقررین نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ

نوجوانوں اور کم سن بچوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے شرکاء کوآگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

کیونکہ یکم فروری سے سکولوں کے کھلنے کے بعدکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا انتہائی ضروری ہوگا تا کہ کورونا کی نئی لہر سے بچا جا سکے.

About The Author