نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں 47 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

سندھ کابینہ نے سینتیس ہزار اساتذہ کی مقامی سطح پر بھرتیاں کرنے کی منظوردے دی

سندھ میں 47 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

سندھ کابینہ نے سینتیس ہزار اساتذہ کی مقامی سطح پر بھرتیاں کرنے کی منظوردے دی۔برسات متاثرین کو

چارارب دوکروڑ سے زائد امداد دی جائے گی۔وزیراعلی نے محکمہ ریونیو کو پندرہ دن میں رقم کی

ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا

اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم میں بھرتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی کے

37ہزار اساتذہ کی بھرتی یونین کاونسل اور تعلقہ سطح پرکی جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس

اورسینئر اساتذہ کی بھرتی ایس پی ایس سی کے ذریعہ ہوگی۔ 5 فی صد کوٹا خصوصی افراد کے لئے ہوگا۔

نئی بھرتی پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے گزشتہ سال بارشوں کے متاثرین کیلئے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد

دینے کی منظوری دی۔ یہ رقم موبائل بینکنگ کے ذریعہ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریوینو

کو 15 دن میں رقم کی ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ضلع تھرپارکر میں اینٹی انکروچمنٹ تھانے اور

پولیس اسٹیشن قائم کرنے کیلئے 32 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پلی بارگین کرنے والی ملز

کوگندم نہیں دینے کی بھی منظوردی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رولز میں ترمیم اور لوکل گورنمنٹ

رولز ،،الیکشن ایکٹ کے مطابق کرنے کی منظوری دے دی ۔کابینہ نے سندھ پولیس فیملی کلیم رولز

1934میں ترمیم کردی گئی،، جس کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی تنخواہ،پروموشن اوردیگرفوائد جاری

رہیں گے۔

About The Author