دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف پارکس اور مقامات کا دورہ کیا۔

صفائی،سیوریج اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیاڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے

کمشنر نے گھنٹہ گھر بازار کے معائنہ کے دوران ڈسٹ بن کی بجائے میڈینز پر کوڑا کرکٹ نظر آنے پر حیرت کا اظہار کیا

اور عوامی شعور کی بیداری اور آگاہی کیلئے صفائی کے ساتھ مہم چلانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے پارکس میں عوام کی تفریح کیلئے ہرممکن انتظامات کے احکامات جاری کئے۔

ٹوٹے جوگنگ ٹریکس کی مرمت اور بحالی کے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر میں پارکس اور میونسپل سروسز کی بہتری کے معاملات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

افسران فیلڈ میں نکلیں اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دیں۔ فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ شہر کے ہر کونے،گلی محلے کے تفصیلی معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے.


ڈیرہ غازیخان

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک (نہم، دہم) اور انٹر میڈیٹ (گیارہویں، بارہویں)امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں نظر ثانی کافیصلہ کیا ہے.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے بتایا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کااجلاس 25جنوری کو لاہو رمیں منعقد ہوا

جس میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے داخلہ فارم کی وصولی کیلئے نظر ثانی شدہ شیڈول کی منظوری دی گئی. شیخ امجد حسین نے بتایاکہ پنجاب بورڈز کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق سالانہ امتحان میٹرک (نہم،دہم) 2021ء کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 16فروری تک، دوگنا فیس کے ساتھ 17فروری سے 26 فروری اور سہ گنا فیس کے ساتھ 27فروری سے 9،مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے. اسی طرح انٹر میڈیٹ(گیارہویں، بارہویں) سالانہ امتحان 2021کیلئے سنگل فیس کے ساتھ پانچ مارچ تک، دوگنا فیس کے ساتھ چھ مارچ سے 16مارچ جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 17مارچ سے 30مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور تیسری کیٹیگری کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پرامتحانی سنٹر الاٹ کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے سیاحت کے فروغ کیلئے فوٹو گرافی مقابلے کرانے کا فیصلہ کیاہے.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق

ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی ثقافت،آرٹ،کرافٹ،ہیریٹیج،نیچرل سائٹس لینڈ سکیپ اور دیگر موضوعات کی تصاویر کا مقابلہ ہوگااور پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات اور اسناد دی جائیں گی.

تصاویر کے ساتھ معلومات کیلئے 20 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اورمعلومات explorepunjabpk@gmail.com پر بھیجی جاسکتی ہیں.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی شہری علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوٹو گرافی مقابلہ میں حصہ لیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چارہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی.

انہوں نے کہاکہ کاروباری حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.


: ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کا جواء کے اڈہ پر کامیاب ریڈ 3 کس ملزمان جواء کھیلتے ہوۓ گرفتار ، جواء پر لگی رقم 33720 روپے پولیس نے قبضہ میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق شکیل احمد بخاری ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ، اللہ ڈتہ ASI معہ اہلکاران نے کارروائی کرتے ہوئے جواریوں کو جواء کھلیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے

داو پر لگی رقم مبلغ 33720 روپے،موبائل فون برآمد کرکے ملزمان 1- محمد اسحاق ولد غلام حسن۔ 2-عاشق ولد جمال۔ 3-اقبال ولد محمد بخش کو گرفتار کر کے جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ شکیل احمد بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام،منشیات کا خاتمہ،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت انصاف کی فراہمی کوٹ چھٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔


: ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ کالا پولیس کی بہترین کاروائی موٹر سائیکل ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گرفتار،موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیت کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ مقدمہ نمبر 05/21 میں مطلوب موٹر سائیکل ڈکیت اختر ولد فقیر بخش قوم دامانی کھوسہ کو تفتیشی آفیسر شہزاد افضل نے دوران کاروائی گرفتار کر لیا

اور بعد از شناخت پریڈ ملزم کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش شروع ہے

گرفتار ہونے والے ملزم نے دیگر ملزمان جو کہ اس کے ساتھی ہیں اور موٹر سائیکل ڈکیتی کرتے ہیں کے نام بھی بتا دئے ہیں

جن کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے ان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں امتحانات ملتوی کردیے گئے،امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

تاہم فزیکل کلاسز یکم فروری سے شروع ہوں گی اس بات کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت منعقدہ اکیڈمک کونسل کےہنگامی اجلاس میں کیا گیا

جس میں تمام تدریسی شعبہ جات کے صدور اور پرنسپل آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جاری شدہ سمسٹر میں آن لائن تعلیم کی وجہ سے جو تعلیمی کمی رہ گئی

پہلے مرحلے میں اس کو پورا کیا جائے گا اس کے بعد امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ ہوگا ۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسز کے اجراء اور اساتذہ کے ساتھ براہ راست رابطے سے طلباء کی تعلیمی استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

وائس چانسلر نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پاکستان کے فیصلہ کی روشنی میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔

About The Author