دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

باوثوق ذرائع کے مطابق سنگم چوک ڈی خان میں یونیورسٹی کے زیر تعلیم طلباء کا اضافی چرجز اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے پرامن احتجاج ۔ ذرائع

غازی یونی ورسٹی کے زیر تعلیم طلباء نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے پرامن احتجاج کیا ہے ہزاروں کی تعداد میں طلباء سنگم چوک پر احتجاج کیا احتجاج کرنے والے طلباء کا وزیراعلی پنجاب اور محمکہ تعلیم کے اعلی حکام مطالبہ کیا ہے ان کا مطالبہ تھا کہ

ہمیں آن لائن پڑھا گیا ہے طلباء کا کہنا تھا کہ پیپر بھی آئن لائن پیپرز لیں دوسرا مطالبہ تھا کہ طلباء کی فیسز میں اضافی چارجز کم کیئے جائیں اور طلباء کی آمدورفت کے لیے بسز بحال کیئے اور غازی یونی ورسٹی سب کمپس کے پیپر آن لائن کیئے جائیں غازی یونی ورسٹی کے طلباء کا کہنا تھا

پنجاب کے اکثر یونیورسٹیوں بہاؤالدین یونی ورسٹی ملتان اور خواجہ فرید یونی ورسٹی کے طلباء نے بھی دھرنا دیا اور ان کے مطالبات منظور ہوئے احتجاج میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ

ہمیں آن لائن پڑھا گیا ہمارے پیپرز بھی آن لائن ہونے چاہیئے اس موقع پر ڈیرہ غازی خان کے ڈی ایس پی محمد عمران نے احتجاج کرنے والے کو طلباء فل پروف سیکورٹی فراہم کی اور طلباء سے مزاکرات اور مطالبات کے معاملے پر غور کرنے کے لیے طلباء کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

تاہم پنجاب پولیس طلباء سے کواپریٹ کر رہی ہے اور یہ پرامن احتجاج صبح 8:00 سے آخری اطلاعات آنے تک پرامن احتجاج جاری ہے

اس موقع پر الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد احتجاج کی کوریج کر رہے ہیں طلباء کا کہنا تھا کہ تونسہ شریف، جام پور، فاضل پور، روجھان، سخی سرور فورٹ منرو، کوہ سلیمان اور جملہ ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے دس ہزار طلباء اس وقت اپنے حقوق کے لیے

احتجاج کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق احتجاج کرنے والے طلباء نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات منظور کیئے جائیں تاکہ

ہم اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔


ڈیرہ غازی خان

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مردہ مرغیاں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی .چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان میں

دکاندار مجاہد حسین ببر سٹال سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بتایا کہ 200 مردہ مرغیوں کی اطلاع ملنے پر ریونیو اور لائیو سٹاک نے کارروائی کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر قانونی کارروائی کی گئی ہے


: ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی پل ڈاٹ کی کشادگی کے لئے متحرک ہوگئے انہوں نے معائنہ کے دوران تعمیراتی منصوبہ کی بہتری کے لیے تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ملک کے سنگم پر واقع چوک کی کشادگی اور ڈرین کی لمبائی بڑھانے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

منصوبہ کی تکمیل میں حائل کھمبوں کو فوری طور پر پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ ملک کے سنگم پر واقع ہے ۔

چاروں صوبوں کی ٹریفک سنگم چوک سے گزرتی ہے۔سنگم چوک کو ملک کا جاذب نظر مقام بنایا جائے گا ۔چوک کی کشادگی کے بعد خوبصورت مانو منٹ نصب کیے جائیں گے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی

اور انہیں علاقہ کو تجاوزات کے پاک کرنے اور پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی بات کی۔


: ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔مرحلہ وار تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات محلہ ظفر آباد ڈیرہ غازی خان میں ٹف ٹائلز اور واٹر سپلائی کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ

شہری اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں


: ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے دستوں نے ڈی ایس پی کو سلامی دی

ڈی ایس پی نے ٹرن آؤٹ اچھا ہونے پر جوانوں کو شاباش دی

اس کے علاوہ انہوں نے ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں

ترجمان پولیس


: ڈیرہ غازیخان

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی ایس ایچ اوز سرکل سٹی سے دفتر ایس پی انوسٹی گیشن میں میٹنگ۔

اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ آپ اپنے تھانہ کے مقدمات کو بروقت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ حقائق پر یکسو کریں۔

جتنے بھی پینڈنگ چالان ہیں انہیں فی الفور جمع کرائیں تاکہ پیڈنسی ختم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔گشت کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر کریں۔سنیپ چیکنگ کریں۔ میٹنگ میں اس سلسلہ میں ہدایات دی گئیں ۔

تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل انتہاٸی توجہ سے سنتے ہوۓ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں

جبکہ ڈیوٹی پوائنٹ پر شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھیں۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز غریب خاندان کے لئے مسیحا بن گئے۔ گھریلو حالات سے پریشان خاندان کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے قبائلی علاقہ از نغانی بن ٹھیکرکے شہری اور پانچ بچوں کے باپ گل کو خاندان کے

ہمراہ اپنے آفس مدعو کیا۔ بچوں کو گود میں اٹھا کر پیار کرنے کے ساتھ شفقت بھرا ہاتھ رکھا انہوں نے شہری سے گھریلو حالات معلوم کیے اور روزگار کا موقع فراہم کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کیلئے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ضروری کارروائی کے بعد تقررنامہ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب غریب اور مفلس افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی

انہوں نے شہری سے کہا کہ وہ صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔گھریلو حالات سے تنگ آکرکوئی انتہائی قدم اٹھانے کی بجائے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے شہری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ

اللہ تعالی نے انہیں رزق کا موقع فراہم کیا ہے سرکاری فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے خاندان کی کفالت کریں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، مہدی ملوف او رملک راشد نعمت سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے المنظور فلورملز کا دورہ کرتے ہوئے کوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری، پیکنگ اور ترسیل سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا. انہوں نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کرتے ہوئے چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدف ملوف نے چوک چورہٹہ پر آٹا کے ٹرکنگ و سیل پوائنٹ کا جائزہ لیا.

خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں. انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کرتے ہوئے سرکاری فرائض کی انجام دہی سمیت عوامی سہولت کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے 17اے کے تحت دو نوجوانوں محمد یوسف اور اریب سلطان کو تقررنامے دیئے.ان سے گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری ملازمت ایک چیلنج ہے. محنت اوردیانتداری سے فرائض انجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کی جائے.

انہوں نے کہاکہ 17اے کے تحت بھرتی ملازمین کا حق ہے جو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے حقداروں کو دیا جارہا ہے. اس موقع پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن صرف اور صرف فزیکل تعلیم اور امتحانات سے ہی ممکن ہے،پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی کورونا کی وجہ سے فزیکل تعلیم ممکن نہ تھی

لیکن بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچانے کے لیے وقتی طور پر آن لائن تعلیم کااجراء کیاگیا اور جن بچوں نے اپنی پڑھائی مکمل کی ہے ان کے لیے آن لائن یا فزیکل امتحان میں کوئی فرق نہیں۔موجودہ حالات میں حکومت کی طرف سے یکم فروری سے یونیورسٹیز کھولنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

اس لیے امتحانات بھی فزیکل ہی ہونے چاہئیں اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مڈ ٹرم امتحان فروری میں اور فائنل امتحان مزید دو ہفتے کا ٹائم دے کر مارچ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات مختلف شعبہ جات کے طلبہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

طلبہ نے فروری میں ہونے والے فزیکل امتحانات سے متعلق اپنے تحفظات کا ذکر کیا اور گزارشات پیش کیں. اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابراہیم اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول بھی موجود تھے.

رئیس جامعہ نے کہاکہ یونیورسٹی کوالٹی ایجوکیشن پرپختہ یقین رکھتی ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،

طلباء کے لیے آن لائن تعلیم میں کسی بھی طرح کی کمی کو فزیکل کلاسز میں دور کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اساتذہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر نے طلبہ پر زور دیا کہ کوالٹی ایجوکیشن ہی آپ کی اور ملک و قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے کنسٹیبلان کا بی 1 پروموشن امتحان لیاگیا جس میں 45کنسٹیبلان نے شرکت کی.

امتحانی بورڈ کی چیئرمین ایس ایس پی ملتان ریجن ہما نصیب
جبکہ اراکین میں ڈی ایس پی شاہ عالم گشکوری اور ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ مرزا زمان رضا شامل تھے. ایس ایس پی ہما نصیب نے کہاکہ

پروموشن امتحان کے شفاف انعقاد کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا. پی آر او عامر محمود کے مراسلہ کے مطابق بی ون پرموشن امتحان کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل بننے کے لئے لازم پاس کرنا ہوتا ہے

ریجن بھر سے کنسٹیبلان نے امتحان میں شرکت کی ہے ڈی جی خان ریجن میں امتحان کی نگرانی ہما نصیب جبکہ بہاولپور ریجن میں کنسٹیبلان کے بی 1امتحان کی نگرانی ایس ایس پی

پٹرولنگ ڈی جی خان ریجن سید بہار احمد شاہ بطور چیئرمین کر رہے ہیں.

About The Author