دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

منڈی صادق گنج میں جنگل کا قانون رائج۔ شریف النفس شہریوں پے مقدمات ہونے لگے اور قبضہ گروپ اور ڈکیتوں کو اخلاقاً چھوڑا جانے لگا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ نوری میں

سینئر صحافی محمد اشفاق بنگش کے بہنوئی کےگھر کحچھ شر پسند عناصر نے مقامی پولیس کی سرپرستی میں دھاوا بولا اور عورتوں اور بچوں کو یرغمال بھی بنائے رکھا اور 4 دفع 15 پر کال کرنے کے

باوجود پولیس دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور اور ملزمان کو اسلحہ سمیت پکڑ کر تھانے لے گئے مجبوراً ایف آئی آر بھی درج کر دی مگر ملزمان کو با عزت بری کر دیا

اور الٹا صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج منچن آباد اور ضلع بہاولنگر کے تمام پریس کلبوں نے

آج منڈی صادق میں پولیس گردی کے خلاف پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

اور راشی ایس ایچ او ممتاز سیال کی معطلی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا اور ڈی پی او بہاولنگر اور آر پی او بہاولپور سے فوری نوٹس کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

About The Author