دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے۔۔۔ نذیر ڈھوکی

موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے محنت کشوں کے سرمائے پر ڈاکا مارا اور یہ رقم چوری کی ، صدر جناب آصف علی زرداری نے غریب خواتین کو ریاست کے ثمرات سے نوازنے کیلیئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جمعہ کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں صنعتی اسٹیٹ کی بنیاد رکھی سینکڑوں ایکڑ کی اراضی پر صنعتوں کا ایک شھر آباد ہوگا ابتدائی طور 194 فیکریاں قائم ہونگی، بڑے ہسپتال سمیت مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے امید ہے کہ صنعتی اسٹیٹ میں چالیس ہزار لوگوں کو روزگار میسر ہوگا ، دو دن قبل جناب بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں مزدوروں میں 1024 فلیٹ تقسیم کیئے اس طرح 1024 خاندانوں کو حکومت سندھ کی طرف مفت گھر کا توفعہ دیا گیا جو اب ان کی اپنی ملکیت ہے ، سندھ حکومت اس طرح کے مزید 6 ھزار فلیٹ تعمیر کر رہی ہے یاد رہے سکھر میں جن مزدوروں کو مفت گھر کی چھت دی گئی وہ نجی فیکٹریوں میں کام کرنے والے محنت کش ہیں۔

سکھر میں اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب بلاول بھٹو زرداری نے پرائیویٹ گھروں میں کام کرنے والے مالی، اور چوکیداری کا کام کرنے والوں کو دعوت دی کہ وہ وزارت محنت کے دفاتر میں اپنا نام رجسٹر کرائیں تاکہ انہیں بھی گھر کی چھت مل سکے ، عظیم مزدور رہنما شہید عثمان غنی کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے جیالے وزیر سعید غنی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مزدور کارڈ کو حتمی شکل دیدی ہے تاکہ مزدوروں کی حکومتی سطح پر مدد کی جائے دیکھا جائے تو حقیقت میں یہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے خواب کی خوبصورت تعبیر ہے۔

صدر جناب آصف علی زرداری نے ملک بھر کے مزدوروں کی فلاح کیلیئے بینظیر ایمپائر اسٹاک اسکیم کیلیئے 25 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا تھا ، پیپلزپارٹی کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد اس منصوبے پر عمل درآمد تو نہیں ہوا تاہم 25 ارب روپے بنک میں ہی رہے اور منافعہ اکاونٹ میں جاتا رہا۔

موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے محنت کشوں کے سرمائے پر ڈاکا مارا اور یہ رقم چوری کی ، صدر جناب آصف علی زرداری نے غریب خواتین کو ریاست کے ثمرات سے نوازنے کیلیئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

گز شتہ 8 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صرف سندھ میں ہے سندھ کے ہر ڈویزن میں بہت بڑے ہسپتال قائم ہوچکے ہیں جہاں دل اور مختلف امراض کے شکار غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے ، ملک کے مایہ ناز گلوکار شوکت علی کو جگر کا مرض لاحق ہوا تو خیرپور میں ان کا مفت علاج کیا گیا۔

سندھ کو فخر ہے کہ اس نے ڈاکٹر ادیب رضوی جیسے عظیم بیٹے کو بیٹے کو جنم دیا ، ڈاکٹر ادیب رضوی غریبوں کا مسیحا ہے جو گردوں کے مرض میں مبتلا انسانوں کی خدمت کرتا ہے انہیں اس بات سےکوئی سروکار نہیں کہ مریض کا تعلق کس صوبے سے ہے ان کی ترجیح صرف ایسے انسان ہیں جو پیسہ خرچ کرنے کی سکت نہیں رکھتے ، سندھ حکومت کے کراچی میں ٹرما سینٹر جو سول ہسپتال میں ہے ملک بھر کے لوگ جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں وہاں بغیر کسی رقم کے شفا یاب ہو رہے ہیں۔

کوئی مانے یا نہ مانے مگر حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

 

About The Author