دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ڈیرہ غازیخان۔
ڈکیتی و چوری میں ملوث بدنام زمانہ تین ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب نے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ تین ڈکیت محمد نادر ولد ولد ریاض حسین سکنہ رکھ ڈھاو،

مختیار احمد ولد بشیر احمد سکنہ ڈھاو اور مجاہد ولد محمد حسین سکنہ چک نو آباد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ یہ ڈکیت تھانہ کوٹ مبارک سمیت دیگر تھانوں شاہصدردین،

دراہمہ اور حنجروال کے علاقوں میں عوام الناس سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ڈکیتی کر لیتے تھے لیکن تھانہ کوٹ مبارک پولیس کی بہترین کاوشوں سے سابقہ ریکارڈ یافتہ تینوں

ملزمان کو الگ الگ کاروائی کر کے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عادی ڈکیت و چور ہیں

اور ان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ ان سے مزید ڈکیتیوں کے متعلق بھی معلومات ملیں گی جو انہوں نے کی ہیں۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر ضلع پولیس آئے روز بھر پور کاروائیاں عمل لا رہی ہے

اور آج ان ملزمان کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں پولیس کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہو گی۔

ترجمان پولیس


: ڈیرہ غازیخان کھلی کچہری

وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے آۓ ہوۓ ساٸلین کے براہ راست مساٸل سنے۔

جہاں پر محتلف ساٸلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔

جس میں ساٸلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام ساٸیلین کی شکایت کو

بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست ساٸلین کے مساٸل سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے

ترجمان پولیس۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ پوائنٹس سیل، ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 1 لاکھ سے زائد

کے جرمانے عائد، 200 کلو کھلے مصالحے، 103کلو ممنوعہ اشیاء برآمد

ڈی جی خان 23جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹ

ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 186 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 5 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 135

شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں تاج جنرل آرڈر سپلائر کو کھلے مصالحہ اور سرخ مرچیں فروخت کرنے اور ڈائی کلر کی موجودگی پر سیل کردیاگیا۔ دوران

کارروائی 12. کلو کھلی سرخ مرچیں، 80 کلو ہلدی پاؤڈر اور 5 کلو لیبلنگ مٹیریل برآمد کیاگیا۔مزید ڈی جی خان میں بیک اینڈ ایٹ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں بلیوں کی موجودگی جبکہ مدنی سپر سٹور کو

سٹوریج ایریا میں مکھیوں کی بہتات اور واش روم کی موجودگی پر سربمہر کیا۔ مزیدبرآں لیہ میں دعا سپر سٹور کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کردیا گیا۔اس

کے علاوہ رحیم یارخان میں اکرم کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں ناقابل سراغ وئے پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے پر سیل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران 80 لٹر دودھ اور 25کلو وئے پاؤڈر برآمد کیاگیا۔علاوہ ازیں

رحیم یارخان میں سجاد کھویا یونٹ کو فوڈ لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر 15ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 140 لٹر آئل، 100 کلو کھلے مصالحے،

103 کلو ممنوعہ اشیاء تلف جبکہ 120 کلو سرخ مرچیں،80 کلو ہلدی پاؤڈر، 80 لٹر ملاوٹی دودھ اور 25 کلو وئے پاؤڈر برآمد کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں بہار فیسٹیول کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو بہار فیسٹیول کے تحت پھولوں کی نمائش اور

دیگر سٹالز کے جلد انتظامات کی ہدایات جاری کر دیں انہوں نے ویران کے گئے غازی پارک کا بھی دورہ اور جلد بحالی کی ہدایات دیں۔

مشیر وزیر اعلی نے شہر کے مختلف پارکس کو بہترکرنے، گرین بیلٹس کی تیاری اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ کو ہدایت کی کہ وہ

بہار فیسٹیول اور متعلقہ انتظامات کی خود نگرانی کریں. انہوں نے کہا کہ جلد عوام کو پھولوں سے مہکتے بہار فیسٹیول کا تحفہ دیں گے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے تاجروں کی مدد سے شہر کو ترقی یافتہ اور

خوبصورت بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیامشیروزیراعلی نے صرافہ مارکیٹ میں جاکر انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

کسی بھی علاقہ کی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہوتاہے انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت بنانے اور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لیے

تاجربرادری حکومت کا ساتھ دے تاجروں کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں ذرائع آمدورفت بہتر کرنے کے لئے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مقامی سیاسی قیادت عوامی مسائل کے حل اور

میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہی ہے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی روڈز کو کارپٹ کرنے کے پروجیکٹ کا جائزہ لیا

اور معیاری میٹریل استعمال کرتے ہوئے منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. مشیروزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے گھنٹہ گھر تا گورنمنٹ شہداء آرمی پبلک سکول دورویہ کارپٹ
2
روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ روڈز کی تعمیر کے وقت عوام کی پریشانی کا بھی خیال رکھا جائے

ٹریفک کی روانی کے انتظامات کے ساتھ روڈ کے معیار میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ کہ روڈ پر پانی کی نکاسی کے بھی انتظامات کئے جائیں تاکہ بارش اور دیگر پانی کھڑا ہونے

سے روڈ متاثر نہ ہو. انہوں نے محکمہ ہائی ویز کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ خود منصوبہ کو مانیٹر کریں.دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں رہ کر کام کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے آفیسرز کلب کا دورہ کیا چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد لطیف پتافی،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی خان آفیسرز کلب میں لانز کی تیاری،جوگنگ ٹریک،

ٹینس کورٹ اور تزئین شدہ عمارت کا جائزہ لیا انہوں نے کلب کو جلد فنکشنل کرنے اور دیگر معاملات پر بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان آفیسرز کلب کو بہترین بنایا جائیگا جہاں ایک معیاری کلب کے مساوی تمام سہولیات فراہم ہوں گی۔فیملیز کیلئے بھی لیڈیز کلب کو بحال کرایا جارہا ہے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ یاد رہتے ہیں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ڈیرہ غازی خان میں تعلیمی ادارے کے قیام سے خطہ کی

نسل زیور تعلیم سے آراستہ ہو گی انہوں نے ادارہ کے لیے زمین عطیہ کرنے والی شخصیت ملک رمضان جڑھ کے جذبہ کو بھی سراہا.

ان کے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے

کام کررہی ہے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ پنجاب کے دیگر اضلاع سمیت بلوچستان،

خیبر پختونخواہ اور سندھ کے لوگ بھی مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکول کے تعمیراتی کام اور دیگر امور
3
کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں.

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ و نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ملک راشد نعمت نے وہوا

جنوبی میں انتہائی قیمتی65 کروڑ مالیت کا 7,100 کنال سرکاری رقبہ 22 ناجائز قابضین سے میگا

آپریشن کر کے واگزار کرا لیا۔ قابضین نے رقبہ پر گندم کاشت کر رکھی تھی فصلات تلف کر کے مقدمات درج کر دئیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

سخی سرور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سیل کرنے کے ساتھ سات ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور اور دیگر مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو 20ہزار روپے بھی جرمانہ کیا

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تحصیل پر قانون اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا.
ء


ڈیرہ غازیخان

پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخان کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا.

اس موقع پر یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان

ڈاکٹر طاہر سلیم اور رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن موجود تھے.

وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے عزم کا اعادہ کیا کہ

خطہ میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کردارادا کیاجائے گا. اساتذہ کی محنت سے ادارہ کو دیگر یونیورسٹیوں کے مساوی لانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2021 پارٹ سیکنڈ(بارہویں کلاس) کے ریگولر و پرائیویٹ امیدواران آن

لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں داخلہ فارم بھیجتے وقت اپنا پارٹ فسٹ(گیارہویں کلاس)کا رول نمبر لازمی لکھیں کیونکہ کورونا کی وجہ سے گیارہویں کلاس کے

سالانہ امتحان 2020کا انعقاد نہیں ہوا تھا مگر تمام اہل امیدواران کو جن کے داخلہ فارم موصول ہوگئے تھے انکو رولنمبرز جاری کردئیے گئے تھے ریگولر امیدواروں کے رولنمبر ان کے

ادارہ جات کو جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رولنمبر آن لائن کر دیئے گئے تھے اور مذکورہ رولنمبرز بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر بھی موجود ہیں اگر کسی امیدوار کو بورڈ کی

طرف سے جاری کردہ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کے رول نمبر کا علم نہ ہو تو وہ بورڈ ویب سائٹ پر ” ٹریس رول نمبر” کے آپشن میں جاکر اپنا گیارہویں کلاس کا رول نمبر کنفرم کر کے

اپنے بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان 2021 کے داخلہ فارم کو مکمل کرے گا شیخ امجد حسین نے مزید کہا کہ

ایسے امیدوارجن کو بورڈ کی طرف سے جاری کردہ انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز پر بمطابق اہلیت آخری چانس سپلمنٹری 2020 دیا گیا تھا مگر

کیونکہ سپلمنٹری امتحان 2020 کا انعقاد ہی نہیں ہوا لہذا ایسے امیدواران کا آخری چانس

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 تصور ہوگا اور ایسے امیدوار اپنے داخلہ فارمز سالانہ امتحان 2021 کے لئے بھجوانے کے پابند ہوں گے.

About The Author