راجن پور
عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری۔
سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر راجن
پور احمر نائیک۔
ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھ کر ترتیب دئیے جائیں۔ایم
پی اے سردار اویس خان دریشک۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور کے کمیٹی روم میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ سست روی کا شکار منصوبہ جات کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی و لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبہ جات عوامی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھ کر ترتیب دئیے جائیں۔منصوبوں کی تکمیل کے بعد متعلقہ محکمے تختیاں آویزاں کریں۔
دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی اسکیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ ،ہائی وے ،
بلڈنگ کی سکیموں سمیت پنجاب میونسپل سروسز پروگراموں کو زیر بحث لایا گیا ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنی اپنی اسکیموں بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں سردار دوست علی مزاری،سردار علی رضا خان دریشک ،سردار درمحمد خان دریشک ،کلیم خان دریشک،محمد قاسم،سید شفیق گیلانی،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد بلوچ،
ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق ،کمانڈنٹ بی ایم پی محمد عمران،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبیٰ اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔
روجھان
مسٹر محمد عابد شبیر بطور اسسٹنٹ کمشنر روجھان تعینات کر دیئے گئے ہیں
نوٹیفکیشن جاری روجھان کے عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار ۔
ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
روجھان
جناب ڈسٹرکٹ آفیسر راجن پور فیصل گلزار صاحب کی ہدایت پر اور DSP/SDPO سرکل روجھان چوہدری فیاض الحق صاحب کی
سرپرستی میں SHO روجھان محمد اختر ہجبانی اور انکی تفتیشی ٹیم کے آفیسران اور ملازمین نے انتہائی محنت اور جاں فشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے.
اور اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے دوران سرکل روجھان کے مختلف تھانوں میں چوری, ڈکیتی اور چلتے ہوئے ٹرکوں سے سامان اتارنے والے گینگ "خان محمد سیلاف گینگ” کو ٹریس کیا ہے*.
اور اس گینگ کے سرغنہ خان محمد سیلاف سمیت گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد چوری شدہ اوریجنل موٹرسائیکل CD70 مالیتی 65 ہزار روپے,
ایک مسروقہ گھوڑا مالیتی ایک لاکھ روپے, ایک عدد بیل مالیتی 70ہزار روپے اور ایک راہزنی کے مقدمہ میں چھینی گئی
نقد رقم مبلغ 95ہزار روپے برآمد کر لی ہے.اس کے علاوہ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیا ہے.
جن کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں. اس کے علاوہ قتل کے مقدمہ نمبر 79/20 کے دو مجرمان اشتہاری 1.قادر بخش.2.نور محمد پسران محمد بخش قوم ہروانی سکنہ موضع گڈا ناڑ کو
گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا ہے. نیز روجھان پولیس نے اقدام قتل کے دو
مقدمات مقدمہ نمبر 277/20 اور 214/20 کے تین مجرمان اشتہاری 1.صدیق ولد میراں 2.شفیع ولد نیاز محمد 3.نبی داد ولد لکھو اقوام قیصرانی سکنائے موضع گڈا ناڑ کو گرفتار کر لیا ہے.
خان محمد سیلاف گینگ کے ارکان کی تفصیل درج ذیل ہے. 1. خان محمد ولد ہیرو قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ (سرغنہ) گرفتار
2.بلاول ولد اللہ ڈتہ قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ گرفتار
3.اقبال ولد گل محمد قوم سیلاف سکنہ واو ماچکہ گرفتار
4.جمیل ولد موسی قوم چوہان سکنہ مرغائی گرفتا
5.شیر محمد ولد دلبر قوم چونگلی سکنہ چکمٹ گرفتار
6.مجاہد ولد گل محمد قوم راہواڑی سکنہ روجھان گرفتار
ان شاءاللہ آئندہ بھی عوام الناس کے تعاون سے روجھان پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں پیش پیش رہے گی.
ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون