دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے

قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی

پشاور میں پاکستان اور افغانستان کے باکسر آمنے سامنے

قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ٹورنامنٹ میں باکسرز نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی

ہمسایہ ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز کے درمیان پروفیشنل باکسنگ کے مقابلے ہوئے

باکسنگ کونسل اور محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ ایونٹ میں 12 افغان کھلاڑیوں سمیت 24 باکسرز نے حصہ لیا۔۔

مقابلوں میں افغان کھلاڑی پاکستانی باکسرز پر بھاری ثابت ہوئے۔۔ لیکن شائقین اور کھلاڑی طویل عرصے بعد باکسنگ کے پروفیشنل مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکٹری شکیل قادرکا کہنا تھا کہ مقابلوں سے باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ساتھ ہی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

چیف سیکٹری شکیل قادر (ٹرانسکرپٹ)
باکسنگ مقابلے کو دیکھا یہی طریقے ہوتے ہیں دو ملکوں کے درمیان روابط بڑھانے کے ہمیں اس قسم کے ایکٹیوٹیز کو مزید انکریج کرنا چایئے اسی طریقے سے اس دونوں ممالک کے تعلقات اگے جاینگے)

بہترین باکسرز کی تلاش کے لئے باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ملک کےمختلف شہروں ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

About The Author