دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا

مسافروں کا کہنا ہے گاڑیوں کی تاخیر کے باعث سردی میں ریلوے اسٹیشنز پر خوار ہونا پڑتا،

ٹرینوں کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا،، ریل گاڑیوں کی کئی کئی گھنٹے تاخیر پر مسافر انتظار کی زحمت اٹھانے پر مجبور ہیں، کہتے ہیں متعلقہ حکام شیڈول بہتر بنائیں

کب ٹرین آئے،، سیٹی بجے،، اور منزل کی طرف روانہ ہوں،، یہ تمام مسافر کئی گھنٹے سے اس گھڑی کے منتظر ہیں،، لیکن کیا کریں انتظار ہے کہ ختم ہی نہیں ہو رہا

لاہور تا کراچی اور دوسرے شہروں کو آنے جانیوالی ریل گاڑیاں پھر مقررہ وقت پر نہ پہنچیں،، قراقرم تین، تیز گام دو، کراچی ایکسپریس ڈھائی، پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس ایک، ایک جبکہ جعفر

ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ ہوئی
مسافروں کا کہنا ہے گاڑیوں کی تاخیر کے باعث سردی میں ریلوے اسٹیشنز پر خوار ہونا پڑتا،، حکومت

کورونا کے باعث بند کی گئی ٹریںیں بھی چلائے تاکہ سفر میں آسانی ہو

ریلوے انتظامیہ کے مطابق موسم کے سبب شیڈول متاثر ہے، جلد گاڑیوں کی بروقت آمد و رفت کو ممکن بنایا جائے گا

About The Author