دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

عمر رسیدہ اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، ٹریفک حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میں عمر رسیدہ اورکم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار، ٹریفک حادثات کا ہونا روزانہ کا معمول بن گیا، شہریوں کا ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا

مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار ہونے سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ کم عمر رکشہ ڈرائیور رکشوں پر 6 سواریوں کی گنجائش والے رکشہ میں 8/10

مسافروں کو بیٹھا کر ڈیرہ کے گردونواح کا بھی سفر کرتے ہیں جبکہ متعدد رکشہ ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے جس کے باعث آئے روز حادثات کا ہونامعمول بن چکا ہے اور بیشمار شہری

اپنی زندگی کی بازیاں بھی ہار چکے ہیں۔کم عمر رکشہ ڈرائیورز شہر کے گنجان آباد علاقوں میں انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ رکشے چلاتے ہیں جبکہ متعدد مرتبہ اپنے ہم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ گلی محلوں میں ریس

لگاتے ہیں اورپیدل چلنے والے افراد کو ٹکریں مار کر شدید زخمی کردیتے ہیں۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کم عمر رکشہ ڈرائیورں کے خلاف کئی بار ٹریفک پولیس افسران کو آگاہ کیا گیا ہے مگر

ٹریفک پولیس کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت اور ذاتی لالچ کے باعث ان کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔شہریوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے عملہ نے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کو

شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اگر کوئی ٹریفک پولیس کا اہلکار کم عمر اور بغیر لائسنس کے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ بھی لے تومعمولی جرمانہ وصول کرکے چھوڑ دیا جاتاہے۔شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ

، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں سمیت بغیر لائسنس کے رکشے چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

٭٭٭

سنوکر کلبوں کی بھر مار ،نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلع ڈیرہ میں سنوکر کلبوں کی بھر مار ،نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر ،منشیات اور سگریٹ کا بے دریخ استعمال ،جواءبھی کھیلا جانے لگا ،شہریوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے کریک ڈاﺅن کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں سے زائد سنوکر کلب قائم ہوچکے ہیں جس کے باعث نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے جہاں کالج وسکولوں کے طلباءپڑھائی کرنے کی بجائے سارا سارا دن ان

کلبوں میں گزار کرگھروں کو چلے جاتے ہیں ،ان مقامات پرنوجوان منشیات اور سگریٹ کا بے دریخ استعمال کرتے ہیں او ر جواءبھی کھیلا جاتاہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طلباءجواءکھیتے ہیں اور پیسے ختم ہونے کی

صورت میں وارداتیں کرنا شروع کردیتے ہیں ،رات گئے تک کھلے رہنے والے کلبوں میں جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہوتے ہیں جو دارداتیں کرکے ان مقامات پرپناہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے والدین وشہری سخت

پریشان ہیں ،شہریوںنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سے جرائم کی نرسریوں کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

مٹھائی اور بیکرز کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں قائم مٹھائی اور بیکرز کی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں ،غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاﺅ پوچھنے تک محدود ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے

نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں قائم سوئٹس ،شاپس اور بیکرز مالکان نے مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کے لئے لنگوٹ کس لیے ،مالکان کی جانب سے

مٹھائیوں اور بیکرز کی اشیاءکی نئی نئی وارائٹیوں کو متعارف کروانے کے لئے آئے روز نئے نئے حربے استعمال کیے جاتے ہیں ۔بااثر مالکان نے بیکرز مصنوعات اور مٹھائیوں کی تشہیر کے لئے پرنٹ یا الیکٹرانک

میڈیا کی مدد لینے کی بجائے سوشل میڈیا کا سہارا لے کر ناقص وغیر معیاری مٹھائیاں جو کہ مختلف کیمیکل استعمال کرکے تیار کی جاتی ہیں کی تشہیر کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اگرجائزہ لیا جائے تو مذہبی تہواروں پر

شہریوں کو لٹنے کا سلسلہ تو سالہال سے جاری وساری ہے مگر اب عام دنوں میں بھی بیکرز مالکان نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے مال بٹورنا شروع کررکھا ہے۔تمام ترحالات وواقعات کا علم ہونے کے

باوجود ذمہ داران ناقص وغیر معیاری اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کررہے جو کہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ،مٹھائی اور دیگر بیکری کی اشیاءکی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ حیران کن

ہے جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھائی پوچھنے تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،شہریوںنے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں بے سود

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں بے سود ،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ،ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہنگائی کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں

بے سود ،آٹا ،گھی ،چینی ،دالیں اور دیگر اشیاءخوردونوش گرانفروش بدستور مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں ۔انتظامیہ کی طرف سے دعوی کیاگیا کہ گرانفروشوں کو لاکھوں روپے جرمانے کیے گئے ہیں جس پر چھوٹے

دکانداروں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے انتظامیہ گلی محلوں کے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرتی ہے جبکہ مہنگائی کے اصل ذمہ دار شہروں میں موجود تاجروں

کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سبزی منڈی سمیت بازاروں سے سامان خریدتے ہیں اور اپنا معمولی نفع رکھ کر اشیاءخوردونوش فروخت کرتے ہیں مگر انتظامیہ صرف چھوٹے دکانداروں پر قانون

نافذ کرکے اعلی حکام کو سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ

تاجر روزانہ کی بنیاد پر اشیاءخوردونوش کے نرخوں میں اضافہ کررہے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ اگر مہنگائی کنٹرول کرنی ہے تو انتظامیہ منڈیوں میں بولی کے وقت اپنی حاضری یقینی بنائیں اور گرانفروشی کے مرتکب

دکانداروں کو جرمانے کرنے کی بجائے پابند سلاسل کیا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے ۔

٭٭٭

ڈیرہ میں گیس کی بندش کا سلسلہ کم نہ ہوسکا ،جبکہ ایل پی جی ڈیلرز کی ملی بھگت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے ڈیرہ میں گیس کی بندش کا سلسلہ کم نہ ہوسکا ،جبکہ ایل پی جی ڈیلرز کی ملی بھگت شہر بھر میں ایل پی جی گیس تاریخ کی بلند ترین سطح پر دوسوروپے فی کلو

سے بھی تجاوز کرگئی ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر میں بہتری نہ آسکی ،محتلف محلوں ،آبادیوں میں بتدریج گیس کی لوڈ شیڈنگ سمیت پریشر میں کمی کے باعث علاقہ مکینوں کو

مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں دس سال قبل جو لائنیں بچھائی گئی تھیں کنکشنوں میں اضافے کے باعث وہ لائنیں اب ناکافی ہوچکی ہیں جن علاقوں میں نئی

لائنیں بچھائی گئی ہیں وہاں پریشر قدرے بہتر ہے ،گیس کے پریشر میں کمی کا فائدہ اٹھار کر ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والے ڈیلرز نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے دو سو سے زائد فی کلو کے حساب سے

ایل پی جی فروخت کررہے ہیں ،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایل پی جی ڈیلرز نے ایک ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں سو گنااضافہ کیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے

والے ڈیلر کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جو کہ سوالیہ نشان ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باوجود گیس کے بھاری بل صارفین کو بھجوا دیئے جاتے ہیں جو کہ محکمہ سوئی گیس

کی اپن صارفین کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ گیس کے بل گیس کے استعمال مطابق بھیجے جانے چاہیے،صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکسان ،وفاقی وزیر پیڑولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کیاہے۔

٭٭٭

خشک سردی کے سبب زکام ،بخار ،گلے، سینے، کے امراض پھیلنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کا راج ,خشک سردی کے سبب زکام ،بخار ،گلے، سینے، کے امراض پھیلنے لگے ،دوسری جانب شہر کے میڈیکل اسٹوروں سے ان امراض

میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات بھی غائب ہوگئیں۔ڈیرہ میں موسم سرما شروع ہوئے تقریباً دو ماہ ہوگئے ہیں مگر اس دوران ڈیرہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں بارشیں نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ

سے زکام ،بخار،گلے، سینے ، کے امراض میں اضافہ ہوگیا شہریوں کی بڑی تعداد جس میں بچے اور بزرگ افراد بھی شامل سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں مگر دوسری جانب شہر کے میڈیکل اسٹوروں

سے ان امراض میں استعمال ہونے والی بیشتر ادویات غائب ہوگئیں ، میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ افغانستان ادویات کی سمگلنگ کی وجہ سے ادویات کی قلت پید اہوئی ہے،

٭٭٭

ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ میں عظیم الشان کنونشن کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) آل سیکرٹریز شہری ودیہی کونسلر ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ میں عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں صوبائی کوارڈینٹر محکمہ بلدیات دیہی ترقی سٹاف

ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا رحمت اللہ خان مروت ،صوبائی صدر آل سیکرٹریز شہری ودیہی کونسلر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان ،صوبائی فنانس سیکرٹری عارف آفریدی ،ضلعی صدر کوہاٹ حیب نور ،ضلعی صدر لکی

مروت اشرف علی ،ضلعی جنرل سیکرٹری پشاور مشتاق خان ،پریس سیکرٹری ریاض محمود ،ضلعی صدر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالستار ،ضلعی جنرل سیکرٹری زبیر گل بلوچ اورسنیئر وجونیئر سیکرٹریز کے علاوہ دیگر عہدیداران اور

ممبران سے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے لگائے ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کوارڈینٹر محکمہ بلدیات دیہی ترقی سٹاف ایسوسی ایشن خیبر

پختونخوا رحمت اللہ خان مروت ،صوبائی صدر آل سیکرٹریز شہری ودیہی کونسلر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی خان ،صوبائی فنانس سیکرٹری عارف آفریدی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اور

وزارت بلدیات ودیہی ترقی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا جاتاہے کہ صوبے بھر کے اضلاع میں انتہائی جان فشانی سے کام کرنے والے سیکرٹریز ،شہری / دیہی کونسل میں جونیئر وسنیئر کیڈر کا تفاﺅق ختم کرکے اپ گریڈ

سکیل نمبر 14 ،تحصیل سپروائزر گریڈ نمبر 14 کو اپ گریڈ سکیل نمبر 15 دیاجائے ،لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا کے زیر انتظام فرائض سرانجام دینے والے افسران ک ومحکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی میں پرموشن

کوٹہ کے خالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی آسامیوں پر ڈیپوٹیشن کے ذریعے کھپانہ ،سروس سٹرکچر کے مسلمہ اصولوں او ر قواعد وضوابط اور پالیسی سے انحراف پر مبنی اقدام ہے جسے فلفور ختم کرکے ہماری مذکورہ بالا

مطالبات کو پذیرائی بخشی جائے ، کنونشن کے دوران تنظیمی رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چینی ،آٹا ،گھی ،دالوں ،ادویات ،سبزیوں اور پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافہ کرکے

غریب ملازمین کو معاشی بحران کے حوالے کردیاہے،موجودہ قلیل تنخواہیں بمشکل پندرہ دن پوری ہوتی ہیں ،ملازمین جو اداروں میں کام کرنے کی اہمیت کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،مہنگائی

اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے طوفان نے انہیں ذہنی واعصابی بیماریوں میں مبتلا کررکھا ہے ،جس کا سدباب کیا جائے ۔

٭٭٭

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے بارے میں رپورٹ طلب

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے رواں مالی سال وفاقی حکومت اور صوبائی

حکومتوںکی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیاگیاتھا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ نئے مالی

سال کے بجٹ کی تیاری شروع کی گئی ہے مختلف محکموں کی جانب سے تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے نئے مالی سال کے بجٹ میں 2سے 15فیصد تک اضافہ کے امکانات ہیں سرکاری ملازمین کے احتجاجوں

کے باعث تنخواہوں میں ممکنہ طورپر اضافہ کئے جانے کے امکانات ہیں نئے مالی سا ل کے بجٹ کے لئے بعض محکموں کی جانب سے ٹیکسوں میں رد و بدل جبکہ بعض محکموں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں

اضافہ کی تجاویز تیارکی ہے بعض محکموں کی جانب سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی تجاویز دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سا ل کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے بعد

خیبرپختونخوا حکومت تنخواہوں میں اضافہ کریگی محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے بعض تجاویز زیر غور ہے تاہم حتمی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دیدی جائیگی تنخواہوں

میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کئے جانے کے امکانات ہیں تنخواہوں میں کتنا فیصداضافہ کیا جائے اور اس کے لئے کتنا فیصد فنڈ درکار ہے خیبر پختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے پاس تنخواہوں میں

اضافہ کے حوالے سے فنڈز موجود ہے کہ نہیں اور کیا صوبائی حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ کی حمایت کرتی ہے کہ نہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ 3وزارت خزانہ کودی جائیگی،

٭٭٭

پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے اور کرپشن کرنے پر سزائے موت کی سفارش

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) طالب علم اسامہ ستی کے قتل کے بعد پولیس میں اصلاحات کیلئے تجاویز تیار کرلی گئیں ، تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے اور اس کے بعد بھی کرپشن کرنے پر سزائے موت کی سفارش

کردی گئی ، تجاویز اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے توسط سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول اسامہ ستی کے والدین نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

کے ساتھ مل کر تجاویز تیار کی ہیں ، جن میں میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاہم اس کے ساتھ رشوت لینے والوں کیلئے ڈی ایس پی رینک تک برطرفی اور عمر قید کی سزا

جب کہ ڈی ایس پی رینک سے اوپر کے افسران کے لیے پھانسی کی سفارش کی گئی ہے ، پولیس میں صرف سپاہی اور انسپکٹر بھرتی کیے جائیں اور ان ہی میں سے ترقی کرنے والوں کو آئی جی رینک تک کا عہدہ دیا

جائے ، جب کہ پولیس کی حراست میں اگر کسی کی موت واقع ہوجائے یا کسی کا ریپ ہوجائے اور کہیں پولیس مقابلہ ہوجائے تو خود کار نظام کے تحت اس واقعات کی عدالتی تحقیقات شروع ہونی چاہئیں۔

ان سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو صرف امن و امان اور سکیورٹی کی ذمہ دار ہو ، جب کہ تفتیش کیلئے الگ ادارہ بنایا جائے ، تفتیشی افسر کی عدالت میں جانب داری ثابت ہونے پر اس کو برطرفی اور قید کی

سزا دی جائے اور مقدمات میں دفعات لگانے کا اختیار عدالت کے پاس ہونا چاہیئے ، پولیس کے خلاف عام شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہاں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کے والدین سے کہا تھا کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں تو حکومت ان پر غور کرے گی۔

٭٭٭

بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا تجویز

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لئے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جس میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی

ہے۔ وزیراعلی ٰمحمود خان نے چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترمیمی بل میں بچوں سے زیادتی میں سزائے موت پانے والوں کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی تجویز کی گئی

ہے۔بل کے مسودہ کے مطابق سزائے موت سے قبل ریکارڈ ویڈیو منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی، عمرقید کی سزا پانے والا مجرم طبعی موت تک جیل میں رہے گا۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ عمر قید پانے والے

قیدیوں کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کی سزا میں حکومت معافی نہیں دے سکے گی۔ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے پر 14 سال قید با مشقت اور 5

لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے، بچوں کو بدکاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق بچوں کی ا سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو 14 سے

25 سال قید کی سزا دی جاسکے گی جب کہ زیادتی میں ملوث افراد کا ریکارڈ چائلڈ کمیشن اور نادرا میں درج کیا جائے گا۔بل میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کے مرتکب مجرم بسوں میں سفر نہیں کرسکیں گے اور ملوث افراد کو

بچوں سے متعلق اداروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی۔بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو ملازمت دینے والے ادارہ مالک یا منیجرکو 10 سال قید اورایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی تجویز کی گئی

ہے۔وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ کے مطابق بل کا مقصد بچوں سے زیادتی کے واقعات میں مجرموں کو قرار واقعی سزا دلانا ہے، بل کو جلد ازجلد کابینہ اور صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

٭٭٭

مارکیٹ میں مہنگا آٹا اور یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا دستیاب ہی نہیں، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سرکاری گوداموں میں گندم کے بڑے زخیرے کے باوجود آٹا ملوں اور چکیوں کو گندم کی فراہمی میں تعطل مارکیٹ میں مہنگا آٹا اور یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا دستیاب ہی نہیں، شہری مہنگا آٹا

خریدنے پر مجبورہوگئے۔محکمہ خوراک کے سرکاری گوداموں گندم کا زخیرہ موجود ہونے کے باوجود آٹا ملوں اور چکیوں کو گندم کی فراہمی کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں سستے آٹا کی قلت کا بحران بے قابو ہونے

کے باعث شہری آٹا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ یوٹلیٹی اسٹور پر آٹا دستیاب ہی نہیں آٹا ملوں اور چکیوں کے مالکان کے مطابق ہمیں آٹے کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق محکمہ خورک سے گندم کی

فراہمی نہیں کر رہی جبکہ محکمہ خوراک کے مطابق کوٹہ کے مطابق گندم آٹا ملوں اور چکیوں کو فراہم کی جا رہی ہے جبکہ زرائع کے مطابق آتا ملوں چکیوں اور محکمہ خوراک کے گٹھ جوڑ اور ملی بھگت سے مارکیٹ میں آٹے

کی قلت پیدا کر مصنوعی مانگ اور مہنگائی کو بڑا کر عوامی کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کر کہ کروڑوں روپے اضافی وصول کر کہ اپنی جیبیں بھر رہے ہیں اور الزام ایک دوسرے پر لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر

رہے ہیں جبکہ شہریوں کے مطابق مارکیٹ میں آٹا 65 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ عوام کو سستا آٹا فروخت کرنے کی بجائے ٹرکوں کہ ٹرک مارکیٹ میں ایجنٹس اور دوکانداروں کو

اضافی رقم لے کر فرخت کرنے کی اطلاع اور شکایت عام ہیں، آٹا مہنگا ہونے کہ باعث نان بھایوں اور ہوٹل مالکان نے روٹی اور نان کم وزن فروخت کرنا شروع کر دیا ہی. شہریوں اور سول سوسائٹی کے

مطابق مقامی انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے اور محکمہ پرائس کنٹرول غائب اور غیر افعال ہے ،صرف مبینہ ماہانہ بھتہ کی وصولی تک محدود ہے۔

٭٭٭

نیٹ فلکس صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صارفین کی تعداد 20کروڑ سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے نئی خریداریوں میں ریکارڈ اضافے کی اطلاع دی ہے۔ نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں گزشتہ سہ ماہی میں کئی گناہ اضافہ ہوا اور اب نیٹ فلکس

کے صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔لاک ڈان کے دوران زیادہ تر لوگ گھر پر محصور ہیں اوران کے پاس تفریح کے لئے یہ بہترین زریعہ ہے۔ دوسری میڈیا کمپنیاں کورونا کے باعث دنیا

بھر میں بندش سے دوچار ہیں وہیں نیٹ فلکس واحد میڈیا کمپنی ہے جس کو کورونا نے بے حد فائدہ پہنچایا ہے ، صرف 2020کے لاک ڈان میں 3کروڑ 70لاکھ افراد نے نیٹ فلکس کو سبسکرائب کیا۔2018

میں نیٹ فلکس صارفین کی تعداد 11 کروڑ تھی جو کہ 2019 میں 2 کروڑ 8 لاکھ صارفین کے اضافے کے ساتھ 20 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی 25 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جس پر

2.8 بلین ڈالر منافع ہوا۔ 2018 میں فی صارف آمدنی 9.88 ڈالر سے بڑھ کر اب 11.2ڈالر ہوگئی ہے۔ قیمت میں اضافے سے حالیہ سہ ماہی میں نیٹ فلکس کی آمدنی 24 فیصد اضافے کے ساتھ 6.6

بلین ڈالر تک جاپہنچی۔ نیٹ فلکس کے 83 فی صد صارفین کا تعلق امریکہ اور کینیڈا سے ہے جبکہ نئے صارفین کی نصف تعداد یورپ ، افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے۔نیٹ فلکس کی دوسرے سب سے

زیادہ صارفین کا تعلق ایشیا پیسفک سے ہے۔ اس سے قبل رواں سال نیٹ فلکس نے ریکارڈ 70 ہالی وڈ فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔عام طور پر نیٹ فلیکس پر ہفتے میں ایک فلم ریلیز کی جاتی ہے، جس میں

ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں بھی شامل ہوتی ہے تاہم کورونا کے باعث سینما تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے زیادہ فلمیں ریلیزکیے جانے کا امکان ہے۔

٭٭٭

قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر گزشتہ روز سرخ مرچ، اچار، ڈبہ پیک دودھ سمیت صابن شیمپوکی قیمتوں میں 5روپے سے 60روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔مختلف کمپنیوں کی سرخ مرچ سو گرام

پیک پچاس روپے مہنگا کردیاگیا اور اس کی قیمت 148 روپے سے بڑھا کر198 روپے ہو گئی۔ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 5 روپے مہنگا کر دیا گیا اور اس کا ریٹ 152 روپے سے بڑھا کر157 روپے کا کردیا

گیا۔ایک کلو اچار کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی اور ایک کلو اچار 260روپے سے بڑھا کر320 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسو ایم ایل شیمپو دس روپے مہنگا ہو گیا اس کی قیمت 228 روپے سے بڑھاکر238

روپے کردی گئی اور صابن 10 روپے اضافے کے بعد 114 روپے کا کردیا گیاہے۔یوٹیلیٹی ستورز اننتظامیہ نے نئی قیمتون کا اطلاق فوری کردیاہے۔

٭٭٭

آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کااظہار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے گنجان آباد علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹے جانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے شہریوں نے کہا ہے کہ

بلدیہ ڈیرہ جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آوارہ کتوں کیخلاف مسلسل مہم چلاکر انہیں ختم کرے لیکن ایسا نہ کرنے کی وجہ سے کتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور سرے راہ گھومنے والے آوارہ کتے شہریوں کو نقصان

پہنچارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کتے کے کاٹے کے مریضوں کو علاج کی بھی سہولت موجود نہیں ہے ، بیشتر ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کے انجکشن بھی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا

سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ میں آوارہ کتوں کو مارنے کے لئے ملازمین آوارہ کتوں کیلئے عملی طورپر اقدامات نہیں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا

پڑرہا ہے۔ خاص طورپر صوبائی نماز فجر کی ادائیگی کیلئے جانے والے افراد ،بچے اور خواتین کتے کے کاٹے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

٭٭٭٭٭٭

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا اطلاق فوری طور

پرہوگا۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 فیصد سے بڑھا کر 9.42 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 8.04 فیصد سے بڑھا 9 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر 7.77 فیصد سے بڑھا کر 7.97فیصد اور

بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔پنشنرز بینفٹ اکانٹس پر بھی شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 11.28 فیصد، شہدا فیملی ویلفیئر اکانٹ پر 10.32 سے بڑھا

کر 11.28 فیصد اور شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے۔3 ماہ کی مدت کیلئے شرح منافع 6.76 فیصد سے، 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد اور 12 ماہ کا شرح منافع

6.80 سے 6.92 فیصد کردیا گیا ہے۔ سیونگس اکانٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گا،

٭٭٭

خلاف قانون دستاویزات کی تیاری انتہائی آسان، مہنگے اسٹامپ پیپرزکی فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضلع کچہری ڈیرہ میںخلاف قانون دستاویزات کی تیاری انتہائی آسان، مہنگے اسٹامپ پیپرز، کوئی پرسان حال نہیں، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اور سینئر سول جج ایڈمن سے اصلاح

احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری ڈیرہ اسماعیل خان اس وقت متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کمپیوٹر آپریٹر ،وثیقہ نویسان اور اسٹام وینڈرز پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے جعلی

دستاویزات کی تیاری انتہائی آسان بن گئی ہے۔کسی بھی کمپیوٹر آپریٹر کو یا وثیقہ نویس کو چند سو روپے دیکر کوئی بھی تحریر لکھوا لینا مشکل امر نہیں رہا۔ قانونی دستاویزات کی تیاری کے عمل میں فریقین موجود نہ بھی ہوں تو

بھی کام ہوہی جاتاہے ۔اسی طرح اسٹام وینڈرز من مانی قیمتوں پر اسٹامپ پیپرز فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام لمبی تان کر سو رہے ہیں۔ مختلف عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اور سینئر سول جج

ایڈمن ڈیرہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

٭٭٭

بھاری مقدار میں زائد المعیادکولڈ ڈرنکس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخواہ حلال فوڈ اتھارٹی کی عوامی شکایات پرکاروائیاں،زائد المعیادکولڈ ڈرنکس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا،دکانداروں کوفوڈ اتھارٹی قوانین پابندی کی ہدایات، امپرومنٹ اور

لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ واصف خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر الف خان مہمند نے عوامی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے متعدد جنرل

سٹورز ہوٹلز،دودھ کی دوکانوں اور ہول سیل ڈیلرز کی دوکانوں کا معائنہ کیا۔ کاروائیوں کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسرز رضوان اللہ، فبیحہ زہرہ اور سیدہ انیلہ مختار نے زائد المعیادڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے قبضے میں لے

لئے اورزائد المعیادکولڈ ڈرنکس کو موقع پر ضائع کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے سمیت فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب

سے دکانداروں کو امپرومنٹ اور لائسنس نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔

٭٭٭

ملزمان کا دوکان میں گھس کر دکاندار اور ملازم پر تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ظفر آباد کالونی میں موبائل میموری کارڈ کو فارمیٹ کرنے کے تنازع پر دو ملزمان کا دوکان میں گھس کر دکاندار اور ملازم پر تشدد، اینٹوں کے وار سے زخمی کردیا، تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس

نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ظفر آبادکالونی میں موبائل میموری کارڈ کو فارمیٹ کرنے کے تنازعہ پر دوکان میں موجود30سالہ مجیب الرحمن ولد سعید سکنہ بیٹنی آباد اور اسکے شاگرد

فرحان ولد رمضان سکنہ ظفر آباد کو ملزمان گلزار اور طفیل سکنائے ظفر آباد نے اینٹوں سے زدوکوب کرکے زخمی کردیا اور موقع سے بھاگ گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کیلئے مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ

داخل کرادیا گیا۔ تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے زخمی مجیب الرحمن کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامزد ملزمان کیخلاف درج کرلیا۔

٭٭٭

بس موٹر سائیکل سے ٹکرا کر سڑک کنارے الٹ گئی،متعدد افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) چشمہ روڈ پر درب اڈا کے قریب ڈیرہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کی موٹر سائیکل کوٹکر، بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گئی، موٹر سائیکل سوار سمیت متعدد

بس سوار افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کی حدود چشمہ روڈ پر درب اڈا کے قریب ڈیرہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بسLET-155 نے تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث حسنین

ولد اللہ نواز سکنہ درب شریف کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، دریں اثناءمسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار متعدد افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پر

ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی بس مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمی موٹر سائیکل سوار حسنین کو طبی امددا فراہمی کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

About The Author