دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

روجھان
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا ڈپٹی سردار دوست علی مزاری کمشنر راجن

پور احمر نائیک اور دریشک سردار کے ہمراہ ضلع کی اعلی سطحی اہم میٹنگ ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی

جس میں ضلع راجن پور میں اور تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبے پر جاری کام کے متعلق صحت، تعلیم،

روزگار، امن و امان اور دیگر منصوبوں کے معاملات پر اہم گفتگو ہوئی اور اہم فیصلے کیئے گئے جس

میں ضلع راجن پور میں تعلیم کے فروغ کے لیے راجن پور میں یونی ورسٹی کے قیام، تحصیل روجھان

میں ڈگری گرلز کالج کے قیام اور ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ہوئی

اس موقع پر سردار شیر عالم مزاری اویس خان لغاری، رزاق خان دریشک، ڈسٹرکٹ کے اعلی افسران کے

شرکت کی اور ضلع راجن پور کی عوام کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے جامع فیصلے کیئے گئے ۔

ضلع

راجن پور کے عوامی حلقوں نے اس اہم ترین میٹنگ کو وسیع تر عوامی مفاد کے مفاد میں گردانی جا رہی

ہے جس میں ضلعی اعلی سیاسی قیادت ضلعی اعلی قیادت نے ضلع کی پسماندگی دور کرنے کے لیے اہم

فیصلے کیئے ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر


روجھان
اللہ بخش خان سرگانی نے اپنی سرگانی برادری کے مسلم لیگ نون سردار عاطف مزاری گروپ کو خیر آباد

کہہ کر اپنی برادری کے سیکڑوں افراد کے ہمراہ مستقل طور پر پی ٹی آئی سردار میر مزاری گروپ میں

شمولیت کا اعلان ۔

سرگانی برادری کے اللہ بخش خان اپنی برادری سمیت سردار عاطف مزاری گروپ کو خیر آباد کہہ کر

سردار میر مزاری گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اس سلسلے میں سرگانی برادری کی جانب سے ڈپٹی

سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کو دعوت دی دعوت کا اہتمام موضع چک دلبر بستی حاجی

اللہ بخش خان سرگانی میں کیا گیا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اپنے بھائی پی ٹی آئی کے نوجوان مقامی رہنما

سردار دوست علی مزاری پارٹی ورکرز اور معززین شہر بھی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے پہنچنے پر لیڈران کا پھولوں کی پتیاں

نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر سرگانی برادری کے بزرگ حاجی اللہ بخش خان نے

سردار میر دوست محمد مزاری کو روایتی دستار بھی پہنائی گئی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

سردار میر دوست محمد مزاری نے جملہ سرگانی برادری کا سردار میر مزاری گروپ میں اپنی برادری

کے سیکڑوں افراد کے ہمراہ اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا سرگانی وڈیرہ

برادری کے معززین نے اپنے لیڈران کا شکریہ ادا کیا ۔

سرگانی برادری کی جانب سے اپنے لیڈران کی ضیافت کے لیے ظہرانے اہتمام بھی کیا گیا۔

معززین شہر میں نصراللہ خان بالاچانی، وڈیرہ محمد اقبال سنجرانی حمید اللہ خان دولانی ۔، ملک فاروق

کونسلر، کونسلر حاجی اللہ جوایا سومرو، عبدالرشید فوجی، زوہیب مزاری، شوکت حسین مزاری، منصور

احمد نانگا، و دیگر ورکز بھی دعوت میں شریک تھے ۔ سرگانی برادری کے وڈیرہ خاطر بخش خان

سرگانی، وڈیرہ سیت علی سرگانی، جلال خان سرگانی، وڈیرہ موالی خان سرگانی، حاجی اللہ رکھیہ خان

سرگانی، اور اللہ بخش خان سرگانی بھی موجود تھے ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان


روجھان
نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے صدر نوراحمد راہی کی 37 سالہ بے باک اور غیر جانبدارانہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں روزنامہ خبروں ملتان کی جانب سے دیئے جانے والا

صحافتی (اعزاز) شیلڈ جو خبروں کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کے فرزند نے اپنے ہاتھوں سے ملتان میں منعقدہ تقریب میں دی گئی

اس سلسلے میں نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری، نائب صدر سنیئر صحافی عمران ملک دنیا نیوز، جنرل سیکرٹری سنیئر صحافی محمد علی انجم ڈوگر رپورٹر اے آر وائینیوز ،

سنیئر صحافی عدنان راجپوت نمائندہ روزنامہ نوائے وقت، ایکٹیو جرنلسٹ ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل و دیگر صحافیوں نے خبر رساں ادارہ روزنامہ خبریں کی جانب سے نواراحمد راہی کو شیلڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ہمارے صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے صدر کو شیلڈ ملنا نہایت ہی خوشی کی بات ہے

ملک عمران رپورٹر دنیا نیوز نے کہا ہے کہ ہم اپنے پریس کلب کے صدر کو شیلڈ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں محمد علی انجم ڈوگر رپورٹر اے آر وائی نیوز نے نوراحمد راہی کو شیلڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا

عدنان احمد تحصیل رپورٹر نوائے وقت اور ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر نیاکل نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہماری صحافت کا درخشندہ ستارہ جس کو ادارے کی جانب سے شیلڈ ملنا بڑی اعزاز کی بات ہے

ہم اپنے قابل آبرو صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان نوراحمد راہی کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

اور ہم امید رکھے ہیں کہ حسب معمول اپنے علاقے کے درپیش عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مظلوموں کی آواز حکام بالا تک پہنچانے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان


روزنامہ خریں کی جانب سے نوراحمد راہی صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کو ادارے کی

جانب سے صحافی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ ملنے پر جملہ ارکان پریس کلب نے

خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دوسری جانب نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کی

کامیانی کے لیے دعا مانگتے ہوئے


روجھان
نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے صدر نوراحمد راہی کی 37 سالہ بے باک اور غیر جانبدارانہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں روزنامہ خبریں ملتان کی جانب سے دیئے جانے والا

صحافتی (اعزاز) شیلڈ جو خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کے فرزند نے اپنے ہاتھوں سے ملتان میں منعقدہ تقریب میں دی گئی اس سلسلے میں نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری، نائب صدر سنیئر صحافی عمران ملک دنیا نیوز،

جنرل سیکرٹری سنیئر صحافی محمد علی انجم ڈوگر رپورٹر اے آر وائی نیوز ، سنیئر صحافی مزمل نور رپورٹر جیو نیوز، سنیئر صحافی عدنان راجپوت نمائندہ روزنامہ نوائے وقت،

ایکٹیو جرنلسٹ ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل و محمد علی گورچانی، امجد مزاری، حنیف ملانہ، فوج علی مزاری و دیگر صحافیوں نے خبر رساں ادارہ روزنامہ خبریں کی جانب سے نواراحمد راہی کو شیلڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی

اور خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ہمارے صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے صدر کو شیلڈ ملنا نہایت ہی خوشی کی بات ہے ملک عمران رپورٹر دنیا نیوز نے کہا ہے کہ ہم اپنے پریس کلب کے صدر کو شیلڈ ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں

محمد علی انجم ڈوگر رپورٹر اے آر وائی نیوز نے روزنامہ خبریں کے تحصیل رپورٹر نوراحمد راہی کو شیلڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا عدنان احمد تحصیل رپورٹر نوائے وقت اور ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر نیاکل نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ

ہماری صحافت کا درخشندہ ستارہ جس کو ادارے کی جانب سے شیلڈ ملنا بڑی اعزاز کی بات ہے ہم اپنے قابل آبرو صدر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان نوراحمد راہی کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں

اور ہم امید رکھے ہیں کہ حسب معمول اپنے علاقے کے درپیش عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور مظلوموں کی آواز حکام بالا تک پہنچانے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

About The Author